وزارت دفاع
دفاعی سائنس اور ٹیکنالوجی میں تعاون کو آگے بڑھانے کے لیے نئی دہلی کے ڈی آر ڈی او ہیڈکوارٹر میں 24 ویں ہند-امریکہ مشترکہ تکنیکی گروپ کا اجلاس منعقد کیا گیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
05 FEB 2026 8:14PM by PIB Delhi
ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) نے 03 تا 04 فروری 2026 کو نئی دہلی میں 24ویں ہند-امریکہ جوائنٹ ٹیکنیکل گروپ پلینری میٹنگ کی میزبانی کی۔ اس میٹنگ کی مشترکہ صدارت ڈی آر ڈی او کی ڈائریکٹر جنرل (پروڈکشن کوآرڈینیشن اینڈ سروسز انٹرایکشن)، ڈاکٹر چندریکا کوشک اور انڈر سیکرٹری آف وار فار ریسرچ اینڈ انجینیئرنگ کے دفتر میں کریٹیکل ٹیکنالوجی کے لیے اسسٹنٹ سکریٹری آف وار مائیکل فرانسس ڈوڈ نے کی۔
یہ میٹنگ اکتوبر 2025 میں وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ اور امریکی وار سکریٹری جناب پیٹ ہیگستھ کے ذریعے دستخط کیے گئے ہندوستان-امریکہ اہم دفاعی شراکت داری کے فریم ورک کے وژن اور پالیسی رہنمائی کے مطابق منعقد کی گئی تھی۔ وفود نے دفاعی سائنس اور ٹکنالوجی میں جاری تعاون کا جائزہ لیا، متعلقہ چیلنجوں پر تبادلہ خیال کیا بدلتے تقاضوں کو پورا کرنے اور دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے تجاویز کا جائزہ لیا۔
بات چیت میں یونیورسٹی سے منسلک تحقیقی مراکز، دفاعی لیبارٹریوں اور تعاون پر مبنی تحقیق اور ترقی کے اقدامات میں صنعتوں کی شرکت کو بڑھانے پر بھی توجہ مرکوز کی گئی۔ اس کے علاوہ، میٹنگ میں انوویشن برج فریم ورک کے تحت ڈی آر ڈی او اور ڈیفنس انوویشن یونٹ کے درمیان ممکنہ تعاون کا جائزہ لیا گیا اور ایک پروجیکٹ کے معاہدے پر دستخط کے ساتھ میٹنگ کا اختتام ہوا۔
میٹنگ میں امریکی محکمہ جنگ اور محکمہ خارجہ کے تحت اداروں اور لیبارٹریوں کی نمائندگی کرنے والے سینیئر حکام، سائنسدانوں اور ٹیکنوکریٹس کے ساتھ ساتھ ڈی آر ڈی او کے سائنسدانوں اور ہندوستان کی سہ فریقی خدمات، وزارت دفاع، وزارت خارجہ اور قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹریٹ کے عہدیداروں نے شرکت کی۔
**************
(Release ID:)
ش ح۔ ف ش ع
05-02-2026
U: 1778
(ریلیز آئی ڈی: 2224184)
وزیٹر کاؤنٹر : 7