محنت اور روزگار کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

این سی ایس پلیٹ فارم اور روزگار کی سہولت


مالی سال 2025-26 میں تقریباً 79 لاکھ ملازمت کے متلاشی افراد نے این سی ایس پورٹل پر اندراج کرایا

مالی سال 2025-26 کے دوران این سی ایس پورٹل پر 3.43 کروڑ اسامیاں دستیاب کرائی گئیں

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 05 FEB 2026 4:45PM by PIB Delhi

نیشنل کریئر سروس (این سی ایس) پورٹل ملک بھر میں تمام متعلقہ فریقوں کو ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم [www.ncs.gov.in] کے ذریعے نجی اور سرکاری شعبے کی ملازمتوں، آن لائن اور آف لائن روزگار میلوں سے متعلق معلومات، ملازمت کی تلاش اور ملازمت کے مطابق امیدواروں کے انتخاب، کریئر سے متعلق مشاورت، پیشہ ورانہ رہنمائی، مہارت کی ترقی کے کورسز، مہارت / تربیت سے متعلق پروگkرامز وغیرہ سمیت کریئر سے وابستہ مختلف خدمات ایک ہی مقام پر فراہم کرنے والا ایک جامع حل ہے۔

مورخہ 20.01.2026 تک، مالی سال 2025-26 کے دوران، این سی ایس پورٹل پر 78.86 لاکھ سے زائد ملازمت کے متلاشی افراد اور 12.36 لاکھ سے زائد آجرین رجسٹرڈ ہیں۔ اس کے علاوہ، مالی سال 2025-26 کے دوران این سی ایس پورٹل پر 3.43 کروڑ سے زائد اسامیوں کی معلومات دستیاب کرائی گئی ہیں۔

این سی ایس منصوبے کے تحت، دیگر سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ، ریاستوں / اداروں کے اشتراک سے روزگار خدمات فراہم کرنے کے لیے ماڈل کریئر سینٹرز (ایم سی سی) قائم کرنے کی بھی تجویز ہے۔ اب تک حکومت نے ملک بھر میں 407 ماڈل کریئر سینٹرز کی منظوری دی ہے۔

اس کے علاوہ، این سی ایس پورٹل پر ایک ماڈیول موجود ہے جو تسلیم شدہ کریئر مشیروں (کاؤنسلرز) کو کریئر سے متعلق مشاورت اور رہنمائی کی خدمات فراہم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ مورخہ 20.01.2026 تک، 1180 سے زائد کریئر مشیر(کاؤنسلر) این سی ایس پورٹل سے منسلک ہو چکے ہیں اور اب تک ملک بھر میں 55 لاکھ سے زائد آن لائن / آف لائن کریئر رہنمائی سیشنز منعقد کیے جا چکے ہیں۔

ملازمت کے متلاشی افراد کی روزگار حاصل کرنے کی صلاحیت، ڈیجیٹل اور کریئر سے متعلق مہارتوں کو بہتر بنانے، اور نوجوانوں کو روزگار کے قابل ضروری مہارتوں سے بااختیار بنانے اور تیار کرنے کے مقصد سے، این سی ایس پورٹل آن لائن ذرائع کے ذریعے روزگار کے قابل بنانے والے پروگرامز، ڈیجیٹل مہارتوں میں اضافے کے پروگرامز، اور خود روزگار سے متعلق کریئر مہارت پروگرامز جیسی سہولیات فراہم کرتا ہے۔
این سی ایس پورٹل کو اسکل انڈیا ڈیجیٹل ہب (ایس آئی ڈی ایچ) کے ساتھ مربوط کیا گیا ہے۔ ایس آئی ڈی ایچ کو خاص طور پر ملازمت اور کاروباری مواقع کے لیے ایک آن لائن تربیتی پلیٹ فارم کے ذریعے افراد کو ہنر مند بنانے، ازسرِنو مہارتوں سے آراستہ کرنے اور مہارتوں کو بہتر بنانے کے مقصد سے ڈیزائن اور ترقی دی گئی ہے۔
ایس آئی ڈی ایچ کے ساتھ این سی ایس پورٹل کے انضمام نے ایس آئی ڈی ایچ پر ہنر مند ملازمت کے متلاشی افراد کے لیے این سی ایس پورٹل کی سہولیات سے فائدہ اٹھانے اور این سی ایس پورٹل کے ذریعے ملازمت کے متلاشی افراد کو ایس آئی ڈی ایچ کی جانب سے فراہم کی جانے والی مہارت سے متعلق خدمات تک رسائی کا راستہ ہموار کیا ہے۔

این سی ایس پورٹل کے بارے میں بیداری بڑھانے اور زیادہ سے زیادہ افراد تک رسائی کو یقینی بنانے کے لیے، این سی ایس پورٹل پر دستیاب خدمات اور اسامیوں سے متعلق معلومات باقاعدگی سے سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے جاری کی جاتی ہیں۔ این سی ایس کی تازہ پیش رفت اور سرگرمیوں سے متعلق آگاہی پیدا کرنے کے لیے این سی ایس ماہانہ ای-نیوز لیٹر بھی جاری کیے جاتے ہیں۔
اس کے علاوہ، ریاستوں / مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں میں قائم ماڈل کریئر سینٹرز باقاعدگی سے ورکشاپس، متعلقہ فریقوں کے لیے بیداری / تعارفی پروگرامز اور دیگر مختلف رابطہ سرگرمیوں کا انعقاد کرتے ہیں۔

یہ معلومات محنت اور روزگار کی وزیرِ مملکت، محترمہ شوبھا کرندلاجے نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کیں۔

***

(ش ح۔اس ک  )

UR-1765


(ریلیز آئی ڈی: 2224102) وزیٹر کاؤنٹر : 4
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी