مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
بی ایس این ایل سودیشی 4 جی تکنالوجی کے ذریعہ اپنی موجودہ سائٹوں کو بہتر بنانے میں مصروف ہے
بی ایس این ایل نے مارچ 2024 سے دسمبر 2025 تک اپنے صارفین کی تعداد 8.86 کروڑ سے بڑھا کر 9.28 کروڑ کے بقدر کر دی ہے
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
05 FEB 2026 6:02PM by PIB Delhi
آتم نربھر بھارت پہل قدمی کے مطابق، بی ایس ین ایل نے پین انڈیا میں تعیناتی کے لیے مقامی طور پر تیار کردہ ایک لاکھ 4جی سائٹوں کے لیے خریداری کا آرڈر دیا ہے۔ 4جی آلات کی سپلائی ستمبر 2023 سے شروع ہو چکی ہے اور 15.01.2026 تک مجموعی طور پر 97,672 کے بقدر 4جی سائٹیں انسٹال ہو چکی ہیں اور 95,511 سائٹس آن ایئر ہیں۔ آندھرا پردیش میں، بی ایس این ایل نے 6,108 کے بقدر سائٹس انسٹال کی ہیں جن میں سے 6,045 سائٹس 15.01.2026 تک آن ایئر ہیں۔ آلات ٹیکنالوجی کے نقطہ نظر سے5جی اپ گریڈ کے قابل ہیں۔
جیسے جیسے تکنالوجی تیار ہوتی ہے، صارفین جدید ترین ٹیکنالوجی کی طرف ہجرت کرتے ہیں، جہاں ایسی ٹیکنالوجی تعینات کی جاتی ہے۔ اس ارتقاء کے مطابق، تمام 3جی صارفین کو بی ایس این ایل کے 4جی رول آؤٹ کے حصے کے طور پر 4جی خدمات دی جا رہی ہیں۔
بی ایس این ایل دیسی 4جی تکنالوجی کا استعمال کر کے اپنی موجودہ ساءٹوں کو اپ گریڈ کر رہا ہے۔ جہاں 4جی خدمات فراہم کی جا رہی ہیں، وہاں جی3 سروسز کی ضرورت نہیں ہے، اس لیے دیگر مینوفیکچررز کے لیے سالانہ رکھ رکھاؤ کنٹریکٹ کی مزید ضرورت نہیں ہے۔
فی الحال، بی ایس این ایل ایک لاکھ 4جی ٹاورز نصب کر رہا ہے اور مزید توسیع پر، بی ایس این ایل تکنیکی کمرشل قابل عملیت کے مطابق اپنے ٹاوروں کی تعداد میں اضافہ جاری رکھے گا۔
بی ایس این ایل مارچ 2024 سے دسمبر 2025 تک اپنے صارفین کی تعداد 8.86 سے بڑھا کر 9.28 کروڑ کے بقدر کر چکا ہے۔
یہ بات مواصلات اور شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر جناب جوتی رادتیہ سندھیا کے ذریعہ آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں کہی گئی۔
(آر ایس- ستارہ سوال نمبر 73؛ 05-02-2026)
***
(ش ح –ا ب ن)
U.No:1768
(ریلیز آئی ڈی: 2224086)
وزیٹر کاؤنٹر : 2