زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
دالوں میں آتم نربھارتا کےلئے مرکزی وزیر جناب شیو راج سنگھ چوہان کی صدارت میں سیہور میں قومی مشاورت منعقد ہوگی
وزیر زراعت جناب شیو راج سنگھ چوہان 7 فروری 2026 کو ا یف ایل آر پی، سیہور میں دالوں کے انقلاب کے نئے باب کا افتتاح کریں گے
مرکز ی وزیر جناب شیو راج سنگھ چوہان اور وزیر اعلیٰ جناب موہن یادو کی موجودگی میں ا یف ایل آر پی میں جدیدترین سہولیات کا افتتاح کیا جائے گا
جناب شیو راج سنگھ چوہان کسانوں سے کھیتوں میں بات چیت کریں گے
کانفرنس میں ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ اور وزرائے زراعت کے ساتھ قومی مکالمہ ہوگا
بڑی تعداد میں کسان، ایف پی اوز (فارمر پروڈیوسر آرگنائزیشنز)، بیج ساز اور صنعتی اسٹیک ہولڈرز حصہ لیں گے
کانفرنس میں ہونے والی گفتگو دالوں میں آتم نربھرتا اور غذائی تحفظ پر مرکوز ہوگی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
05 FEB 2026 5:41PM by PIB Delhi
دالوں میں خود انحصاری کے حصول کے قومی ہدف کو تیز کرنے کے لیے قومی مشاورت اور حکمت عملی میٹنگ ہفتہ، 7 فروری 2026 کو فوڈ لیگوم ریسرچ پلیٹ فارم (ایف ایل آر پی) ، املہا، ضلع سیہور میں منعقد کی جائے گی۔ اس میٹنگ کی صدارت زاعت اورکسانوں کی فلاح وبہبود اور دیہی ترقی کے مرکزی وزیرجناب شیو راج سنگھ چوہان کریں گے۔ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ، ڈاکٹر موہن یادو، وزیر مملکت (زراعت و کسانو ں کی فلاح بہبود) جناب بھگیرتھ چودھری اور جناب رام ناتھ ٹھاکر کے علاوہ دالیں اگانے والی اہم ریاستوں کے وزرائے زراعت اس پروگرام میں شرکت کریں گے۔
یہ اہم تقریب حکومت ہند کی زراعت و کسانوں کی فلاح و بہبود کی وزارت کی جانب سے انڈین کونسل آف ایگریکلچر ریسرچ (آئی سی اے آر) اور انٹرنیشنل سینٹر فار ایگریکلچر ریسرچ ان ڈرائی ایریاز(آئی سی اےآر ڈی اے) کے تعاون سے منعقد کی جا رہی ہے۔
پروگرام 7 فروری کو شجرکاری کی مہم کے ساتھ شروع ہوگا۔ اس کے بعد، زراعت کے مرکزی وزیر جدید ٹیکنالوجیز اور نئی دالوں کی اقسام کے مظاہرے دیکھنےاور کسانوں سے بات چیت کرنےکےلئےکھیتوں کادورہ کریں گے۔ وہ انتظامی عمارت، کسان تربیتی مرکز، اور پودوں کے جینومکس، ٹشو کلچر، بریڈنگ اور پودوں کی بیماریوں کے جدید لیبارٹریز کا بھی افتتاح کریں گے۔مرکزی وزیر دالوں کے بہتر بیج، مصنوعات اور ٹیکنالوجیز کی نمائش کے علاقے کا دورہ بھی کریں گے۔ اس موقع پر “پلسز مشن پورٹل” کا آغازکیا جائے گا اور ترقی پسند کسانوں میں دالوں کی بہتر اقسام کے بیج تقسیم کیے جائیں گے۔
پروگرام کے دوران، جناب شیو راج سنگھ چوہان حاضرین سے خطاب کریں گے اور ملک میں دالوں کی پیداوار بڑھانے، ایم ایس پی پر خریداری، بیج کے نظام کو مضبوط کرنے، ویلیو چینز اور کسانوں کی آمدنی بڑھانے کی حکومتی حکمت عملی کو اجاگر کریں گے۔ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ، ڈاکٹر موہن یادو بھی اس موقع پر حاضرین سے خطاب کریں گے۔
دالیں اگانے والی ریاستوں جیسے اڑیسہ، پنجاب، مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، بہار، گجرات، اتر پردیش اور ہریانہ کے وزرائے زراعت اس مشاورت میں شریک ہوں گے، جبکہ دیگر ریاستوں کے وزراء ویڈیو کانفرنس کے ذریعے پروگرام میں شامل ہوں گے۔
جیسا کہ جناب سنجے کمار اگروال، جوائنٹ سیکریٹری اور مشن ڈائریکٹر (پلسز) نے بتایا، زراعت و کسانوں کی فلاح و بہبود کے محکمہ کے سینئر افسران، آئی سی اے آر،آئی سی آر آئی ایس اے ٹی اور آئی سی اے آر ڈی اے کے ممتاز سائنسدان،نیفیڈ –این سی سی ایف ، نیشنل سیڈز کارپوریشن کے نمائندے، مختلف ریاستوں کے سینئر افسران، کسان پروڈیوسر آرگنائزیشنز(ایف پی اوز) ، کوآپریٹیوز، بیج اور پراسیسنگ سیکٹر کے شراکت دار، اور پودوں پر مبنی فوڈ سیکٹر کے نمائندے نئی اقسام، بیج کی پیداوار، بیماریوں کے انتظام، مکینائزیشن، ویلیو ایڈیشن اور مارکیٹ لنکیجز کے حوالے سے حکمت عملی پر غور کریں گے تاکہ تور (کبوتر کی مٹر)، اُرد (کالے ماش) اور مسور (مسور کی دال) جیسی اہم دالوں کی پیداوار میں اضافہ کیا جا سکے۔
تقریب میں ہونے والی بحث کا مرکز وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے وژن کے تحت بھارت کو دالوں میں مکمل خود انحصار بنانے، درآمدات پر انحصار کم کرنے اور کسانوں کو منافع بخش قیمتیں فراہم کرنے پر ہوگا۔
یہ قومی مشاورت مرکز اور ریاستوں کے درمیان وفاقی تعاون کی روح کو مزید مضبوط کرے گی اور تمام اسٹیک ہولڈرز کے تجربات اور تجاویز کی بنیاد پر ایک واضح اور قابل عمل روڈ میپ بنانے میں مددگار ثابت ہوگی۔
اس اقدام کا مقصد صرف دالوں کے شعبے کو نیا رخ دینا نہیں، بلکہ کسانوں کی آمدنی بڑھانے، غذائی و غذائیت کی سلامتی کو یقینی بنانے اور دالوں میں خود انحصاری کے مشن کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے نمایاں کوششیں کرنا ہے۔
***
(ش ح۔اک ۔ ف ر )
UR-1739
(ریلیز آئی ڈی: 2223977)
وزیٹر کاؤنٹر : 7