مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
امرُت کے لیے فنڈنگ پیٹرن
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
05 FEB 2026 5:11PM by PIB Delhi
اٹل مشن برائے تجدید اور شہری ترقی (اے ایم آریو ٹی-امرُت) 25 جون 2015 کو ملک کے منتخب 500 شہروں (جن میں 15 ضم شدہ شہر شامل ہیں) اور قصبوں میں شروع کیا گیا۔ اس مشن کا مقصد بنیادی سہولیات کا فروغ تھا، خاص طور پر پانی کی سپلائی، سیوریج اور سیپٹیج مینجمنٹ، طوفانی پانی کی نکاسی، سبزے اور پارکس اور غیر موٹرائزڈ شہری ٹرانسپورٹ کے شعبوں میں۔
امرُت کے تحت کل 83,471 کروڑروپے مالیت کے منصوبے شروع کیے گئے، جن میں ریاستوں نے 43,359.6 کروڑ روپے (51.94فیصد) پانی کی سپلائی کے منصوبوں پر، 34,467.01 کروڑروپے (41.29فیصد) سیوریج/سیپٹیج مینجمنٹ کے منصوبوں پراور صرف 71.29 کروڑروپے (0.09فیصد) پانی کی جھیلوں کی بحالی پر خرچ کیے۔
سینٹرل پبلک ہیلتھ اینڈ انوائرنمنٹل انجینئرنگ آرگنائزیشن (سی پی ایچ ای ای او) کے مطابق، فراہم کیے جانے والے پانی کا تقریباً 80فیصد حصہ واپس ویسٹ واٹر کے طور پر آتا ہے۔
سیوریج اور سیپٹیج مینجمنٹ کے منصوبوں کے ذریعے ویسٹ واٹر کو جمع اور صاف کرنے کے ساتھ اسے پینے کے پانی اور دیگر آبی ذخائر سے الگ رکھنے کے لیے، امرُت کے تحت 889 منصوبے 34,467.01 کروڑروپے مالیت کے شروع کیے گئے۔ ان منصوبوں کے ذریعے تقریباً 6,299 ملین لیٹر فی دن (ایم ایل ڈی) سیوریج ٹریٹمنٹ کی گنجائش منظور کی گئی۔ اس میں سے 4,843 ایم ایل ڈی گنجائش پیدا کی گئی اور 1,437 ایم ایل ڈی گنجائش پانی کے دوبارہ استعمال/ریسائیکل کے لیے تیار کی گئی۔
امرُت کو یکم اکتوبر 2021 کو امرُت 2.0 کے تحت سبھی شہری مقامی اداروں (یو ایل بیز)/شہروں میں شامل کر دیا گیا۔ امرُت 2.0 کا مقصد شہروں کو 'خود مختار' اور 'پانی کے حوالے سے محفوظ' بنانا ہے۔ 500 امرُت شہروں میں سیوریج اور سیپٹیج مینجمنٹ کی یونیورسل کوریج فراہم کرنا امرُت 2.0 کے بڑے اہداف میں سے ایک ہے۔
اس مشن کے تحت اب تک وزارت ہاؤسنگ اینڈ اربن افیئرز (ایم او ایچ یو اے) کی منظوری سے 583 سیوریج منصوبے 66,117.69 کروڑ روپے مالیت کے منظور کیے گئے ہیں۔منظور شدہ پروجیکٹوں میں 6,649 ایم ایل ڈی سیوریج ٹریٹمنٹ کی صلاحیت (نیا/اضافہ) 65 لاکھ گھریلو سیوریج کنکشن اور 34,548 کلومیٹر سیوریج لائنیں بچھائی جائیں گی ۔ جیسا کہ شہروں نے امرُت 2.0 پلیٹ فارم پر سٹی واٹر بیلنس پلان میں بتایا ہے کہ ریاستوں کے ذریعے صنعتوں ، باغبانی ، زراعت وغیرہ میں تقریبا 6535 ایم ایل ڈی صاف شدہ پانی کا دوبارہ استعمال کیا جاتا ہے ۔ اس کے علاوہ امرُت 2.0 کے تحت ری سائیکل/دوبارہ استعمال کے لیے 1,931 ایم ایل ڈی صلاحیت کی منظوری دی گئی ہے ۔
مزید برآں، وزارت ہاؤسنگ اینڈ اربن افیئرز (ایم او ایچ یو اے) نے "جل ہی امرِت" منصوبہ شروع کیا ہے جو امرُت 2.0 اصلاحات کے تحت آتا ہے۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ ریاستیں اور مرکزی علاقے (یو ٹیز) اپنے سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹس کو مؤثر طریقے سے چلائیں تاکہ ماحولیات کے معیار کے مطابق قابلِ استعمال صاف پانی مستقل بنیادوں پر دستیاب ہو۔ اس منصوبے کا زور صلاحیت بڑھانے اور پانی کے صاف ہونے کے معیار کو بہتر بنانے پر ہے۔سرکلر یٹی کو مضبوط کرنے کے لیے 25 ریاستوں/مرکزکے زیر انتظام والے علاقوں میں واٹر ریسورس ریکوری سیلز (ڈبلیو آر آر سیز) قائم کی گئی ہیں جو وسائل کی بازیابی کے منصوبوں کی منصوبہ بندی، نگرانی اور توسیع کریں گی۔
شہروں میں رہنے والے شہریوں کے لیے محفوظ پینے کے پانی کو یقینی بنانے کے لیے، امرُت کے تحت1403 پانی کی سپلائی کے منصوبے شروع کیے گئے ہیں جن کی مجموعی لاگت 43,359.6 کروڑ روپے ہے۔ امرُت 2.0 کے تحت اسٹیٹ واٹر ایکشن پلانز (ایس ڈبلیو اے پیز) کے تحت اب تک 3,528 پانی کی سپلائی کے منصوبے منظور کیے جا چکے ہیں جن کی مجموعی لاگت 1,19,636.49 کروڑ روپے ہے اور یہ 2,484 شہری مقامات (یو ایل بیز) میں نافذ ہو رہے ہیں۔ امرُت/ امرُت 2.0 اور ریاستوں کے ساتھ مل کر، اب تک 238 لاکھ گھریلو نل کنکشنز شہری علاقوں میں فراہم کیے جا چکے ہیں، 90,457.51 کلومیٹر پانی کی پائپ لائن بچھائی یا تبدیل کی گئی اور 5,417 ایم ایل ڈی پانی کی ٹریٹمنٹ کی صلاحیت تیار کی گئی ہے۔
مزید برآں، امرُت 2.0 کے تحت منظور شدہ منصوبے 11,393 ایم ایل ڈی پانی کی ٹریٹمنٹ کی صلاحیت (نئے یا اضافہ)، 178 لاکھ نئے گھریلو نل کنکشنز اور 1.26 لاکھ کلومیٹر پائپ لائن (نئی اور تبدیلی) پر محیط ہیں۔
ریاستوں نے امرُت 2.0 کے تحت “ڈرنک فرام ٹیپ” (ڈی ایف ٹی) منصوبے بھی شروع کیے ہیں۔ ریاستوں کو ترغیب دی گئی ہے کہ ہر امرُت شہر میں کم از کم ایک ضلع یا وارڈ میں ڈی ایف ٹی منصوبہ نافذ کریں۔ اب تک 408 منصوبے منظور کیے جا چکے ہیں جن میں1,153 ڈی ایم ایز شامل ہیں اور یہ 16.72 لاکھ گھرانوں کے لیے فائدہ مند ہیں اور یہ 349 یو ایل بیزمیں نافذ ہو رہے ہیں۔
امرُت متر منصوبہ، امرُت 2.0 کے تحت خواتین سیلف ہیلپ گروپس (ایس ایچ جیز) کو پانی کے مطالبے کے انتظام، پانی کے معیار کی جانچ اور دیگر پانی کے شعبے کے منصوبوں میں شامل کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔ اب تک 6,067 منصوبے منظور کیے جا چکے ہیں جن کی لاگت 376.95 کروڑروپے ہے اور اس میں 38,000+ ایس ایچ جی اراکین شامل ہیں، جن میں سے 697 منصوبے پانی کے معیار کی جانچ کے لیے منظور کیے گئے ہیں جن کی لاگت 60.68 کروڑروپے ہے۔
یہ معلومات آج لوک سبھا میں وزیر مملکت برائے ہاؤسنگ اینڈ اربن افیئرزجناب ٹوکھن ساہو نے تحریری جواب میں دی ہیں۔
*************
(ش ح ۔ م م ۔ ت ع
Urdu. No. 1735
(ریلیز آئی ڈی: 2223946)
وزیٹر کاؤنٹر : 5