قبائیلی امور کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

آندھرا پردیش میں ون دھن وکاس کیندر

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 05 FEB 2026 2:16PM by PIB Delhi

قبائلی امور کے مرکزی وزیر مملکت جناب درگا داس اویکے نے آج لوک سبھا میں بتایا کہ قبائلی امور کی وزارت پردھان منتری جنجاتیہ وکاس مشن (پی ایم جے وی ایم) اور پردھان منتری جنجاتیہ آدیواسی نیائے مہا ابھیان (پی ایم-جنمن) کے تحت ٹرائبل کوآپریٹو مارکیٹنگ ڈیولپمنٹ فیڈریشن آف انڈیا لمیٹڈ (ٹرائیفیڈ) کے ذریعے ون دھن وکاس کیندروں (وی ڈی وی کے) کے قیام کے لیے مالی مدد فراہم کرتی ہے ۔ اب تک ریاست آندھرا پردیش میں کل 488 وی ڈی وی کو منظوری دی جا چکی ہے ، جن میں پی ایم جے وی ایم کے تحت 415 وی ڈی وی کے اور پی ایم-جنمن کے تحت 73 وی ڈی وی کے شامل ہیں ۔ اس وقت پی ایم جے وی ایم کے تحت 368 وی ڈی وی کے اور پی ایم-جنمن کے تحت 44 وی ڈی وی کے کام کر رہے ہیں ۔

اس کے علاوہ ، ان وی ڈی وی کے کے لئے 6,470.40 لاکھ روپے کی منظوری دی گئی ہے  جس میں پی ایم جے وی ایم کے تحت 6,162.90 لاکھ روپے اور پی ایم-جنمن کے تحت 307.50 لاکھ روپے کی منظوری دی گئی ہے ۔ 3, 757.80لاکھ روپے جاری کیے گئے ہیں، جن میں سے پی ایم جے وی ایم کے تحت  3,604.00 لاکھ روپے اورپی ایم-جنمن کے تحت 153.80 لاکھ روپے کی رقم اب تک جاری کی جا چکی ہے ۔

نئے ون دھن وکاس کیندروں (وی ڈی وی کے) کے قیام کی تجاویز ریاستی حکومتوں/عمل درآمد کرنے والی ایجنسیوں سے ٹرائیفیڈ کے ذریعے موصول ہوتی ہیں ۔ اس طرح کی تجاویز کی جانچ مقررہ رہنما خطوط کے مطابق کی جاتی ہے اور یہ مطلوبہ معیارات کی تکمیل اور فنڈز کی دستیابی سے مشروط ہوتی ہے،اسی کے مطابق منظوری دی جاتی ہے ۔

پی ایم جے وی ایم اسکیم میں ون دھن پروڈیوسر انٹرپرائزز (وی ڈی پی ای) کے قیام کا بھی التزام ہے جو قبائلیوں کی آمدنی کو مزید بڑھانے کے لیے قریبی ون دھن وکاس کیندروں (وی ڈی وی کے) کے کلسٹر ہیں۔ تاہم ، موجودہ ون دھن وکاس کیندروں (وی ڈی وی کے) سے ون دھن پروڈیوسر انٹرپرائزز (وی ڈی پی ای) کی تبدیلی کے لیے آندھرا پردیش سمیت کسی بھی ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے ٹرائیفیڈ کو کوئی مکمل تجاویز موصول نہیں ہوئی ہیں ۔

********

UN-1721

(ش ح۔  ک ح۔ت ا)

 


(ریلیز آئی ڈی: 2223926) وزیٹر کاؤنٹر : 3
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी