قبائیلی امور کی وزارت
بہار کے بھاگلپور میں ای ایم آر ایس
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
05 FEB 2026 2:27PM by PIB Delhi
مرکزی وزیرِ مملکت برائے قبائلی امورجناب درگاداس اوئیکے نے آج لوک سبھا کو بتایا کہ مرکزی بجٹ 2018-19 میں کیے گئے اعلان کے مطابق ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکول (ای ایم آر ایس) اُن بلاکس میں قائم کیے جاتے ہیں جہاں درجِ فہرست قبائل (ایس ٹی) کی آبادی 50 فیصد سے زیادہ ہو اور کم از کم 20 ہزار قبائلی افراد موجود ہوں (2011 کی مردم شماری کے مطابق)، تاکہ قبائلی طلبہ کو اُنہی کے ماحول میں معیاری تعلیم فراہم کی جا سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مردم شماری 2011 کے مطابق بھاگلپور ضلع کا کوئی بھی بلاک ان دونوں شرائط پر پورا نہیں اترتا۔ تاہم، پورے ملک میں ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکولوں کی ضرورت کا وقتاً فوقتاً جائزہ لیا جاتا ہے۔
*************
(ش ح ۔ م م ۔ ت ع
Urdu. No. 1709
(ریلیز آئی ڈی: 2223889)
وزیٹر کاؤنٹر : 4