قبائیلی امور کی وزارت
دیہی اور دور دراز قبائلی علاقوں میں ای ایم آر ایس
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
05 FEB 2026 2:25PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر مملکت برائے قبائلی امور جناب درگاداس اُئیکے نے آج لوک سبھا کو آگاہ کیا کہ موجودہ ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکول (ای ایم آر ایس) اسکیم کے رہنما خطوط کے مطابق یہ اسکول اُن بلاکس میں قائم کیے جاتے ہیں جہاں درج فہرست قبائل (ایس ٹی) کی آبادی 50 فیصد سے زیادہ ہو اور قبائلی آبادی کم از کم 20 ہزار ہو (مردم شماری 2011 کے مطابق)، تاکہ قبائلی طلبہ کو اُن کے اپنے ماحول میں معیاری تعلیم فراہم کی جا سکے۔
اس اسکیم کے تحت زمین کی نشاندہی کے لیے کوئی مقررہ مدت طے نہیں کی گئی ہے، تاہم ریاستی حکومتوں سے باقاعدگی کے ساتھ یہ درخواست کی جاتی رہی ہے کہ وہ فوری بنیادوں پر زمین فراہم کریں۔ زمین کے بغیر کسی تنازع فراہم کیے جانے کے بعد ای ایم آر ایس کی تعمیر کی مجموعی مدت میدانی علاقوں میں 24 ماہ جبکہ ایل ڈبلیو ای (ایل ڈبلیو ای)، پہاڑی اور شمال مشرقی (این ای) علاقوں میں 30 ماہ ہے۔
فی الحال کچھ ای ایم آر ایس ریاستی حکومتیں کرائے کی عمارتوں یا دیگر سرکاری عمارتوں میں چلا رہی ہیں، کیونکہ مستقل کیمپس کی تعمیر ابھی مکمل نہیں ہو سکی ہے۔
*************
(ش ح ۔ م م ۔ ت ع
Urdu. No. 1723
(ریلیز آئی ڈی: 2223888)
وزیٹر کاؤنٹر : 4