قبائیلی امور کی وزارت
کیرالہ میں آدی وانی ایپ اور قبائلی بہبود
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
05 FEB 2026 2:20PM by PIB Delhi
مرکزی وزیرِ مملکت برائے قبائلی امور جناب درگاداس اوئیکے نے آج لوک سبھا کو بتایا کہ وزارتِ قبائلی امور نے یکم ستمبر 2025 کوآدی وانی موبائل ایپلیکیشن کا بیٹا ورژن لانچ کیا ہے۔ یہ بیٹا ورژن فی الحال اینڈرائیڈ پلیٹ فارم پر دستیاب ہے۔
اس منصوبے کا مقصد ہندی، انگریزی اور متعدد قبائلی زبانوں کے درمیان (دو طرفہ) ریئل ٹائم متن اور آواز کے ترجمے کو ممکن بنانا ہے، ساتھ ہی ابتدائی سیکھنے والوں اور طلبا کے لیے انٹرایکٹو زبان سیکھنے کے اوزار فراہم کرنا بھی اس کا حصہ ہے۔ اس کے علاوہ یہ منصوبہ مقامی و قبائلی علم، لوک کہانیوں اور ثقافتی ورثے کو آئندہ نسلوں کے لیے ڈیجیٹل طور پر محفوظ کرنے پر توجہ دیتا ہے اور ڈیجیٹل خواندگی، صحت اور ثقافتی تحفظ سے متعلق قومی کوششوں کے اشتراک سے اس کی رسائی اور اثر پذیری کو بڑھانے کا ہدف رکھتا ہے۔
اس ایپ کی نمایاں خصوصیات میں ٹیکسٹ ٹو ٹیکسٹ، ٹیکسٹ ٹو اسپیچ، اسپیچ ٹو ٹیکسٹ، اسپیچ ٹو اسپیچ ترجمہ، قبائلی مخطوطات کو ڈیجیٹائز اور ترجمہ کرنے کے لیے آپٹیکل کریکٹر ریکگنیشن (او سی آر) اور دو لسانی قبائلی لغات، پرائمرز اور معزز شخصیات کی تقاریر کے لیے قبائلی زبانوں میں سب ٹائٹل انٹیگریشن پر مشتمل ایک جامع ذخیرہ شامل ہے۔ صحت اور ثقافتی بیداری سے متعلق مواد، جیسے سکل سیل بیماری کے بارے میں بروقت معلومات، مقامی زبانوں میں فراہم کی جاتی ہیں۔فی الحال سنتھالی، منڈاری، بھیلی اور گونڈی زبانوں کے لیے ریئل ٹائم ٹیکسٹ ٹو ٹیکسٹ اور اسپیچ ٹو ٹیکسٹ ترجمہ فعال ہے، جبکہ گارو اور کوئی زبانیں تکمیل کے قریب ہیں۔ دوسرے مرحلے میں مزید قبائلی زبانوں کو آدی وانی میں شامل کرنے کی تجویز ہے۔
حکومت ایپ کی کل رسائی اور ڈاؤن لوڈز کی تعداد کا جائزہ لے رہی ہے۔ وزارت کو ملک بھر کی برادریوں سے فیڈ بیک اور تاثرات بھی موصول ہوئے ہیں۔ چونکہ ایپ ابھی بیٹا مرحلے میں ہے اور جانچ جاری ہے، اس لیے خصوصاً کیرالہ میں درج فہرست قبائلی برادریوں کے درمیان اس کی رسائی، افادیت اور مؤثریت کا کوئی باقاعدہ جائزہ نہیں لیا گیا۔
کثیر لسانی معاونت فراہم کرنے کے لیے وزارت مزید قبائلی زبانوں پر کام کر رہی ہے اور کچھ فیچرز کو آف لائن موڈ میں فراہم کرنے کے امکانات بھی تلاش کیے جا رہے ہیں۔ آدی وانی ایک آن لائن پلیٹ فارم ہے جو انٹرنیٹ کی سہولت کے ساتھ کہیں سے بھی متعدد آلات یا پلیٹ فارمز پر قابلِ رسائی ہے۔ ڈیجیٹل خواندگی کی تربیت اور بنیادی ڈھانچے کی معاونت کے لیے وزارت ٹرائبل ریسرچ انسٹی ٹیوٹس (ٹی آر آئیز) اور زبان کے ماہرین کے ذریعے کمیونٹیز سے رابطہ کر رہی ہے۔ تاہم ریاست کیرالہ میں اس نوعیت کی کوئی سرگرمی انجام نہیں دی جا رہی۔
نہیں، کیرالہ کے حوالے سے ریاستی سطح پر کوئی مشاورت، اثرات کا مطالعہ یا اصلاحی اقدامات نہیں کیے گئے ہیں۔
*************
(ش ح ۔ م م ۔ ت ع
Urdu. No. 1700
(ریلیز آئی ڈی: 2223822)
وزیٹر کاؤنٹر : 4