عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پارلیمانی سوال: آئی جی او ٹی کرم یوگی پلیٹ فارم

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 05 FEB 2026 12:55PM by PIB Delhi

سائنس اور ٹیکنالوجی اور ارضیاتی علوم اور وزیر اعظم کے دفتر، عملے، عوامی شکایات اور پنشن، ایٹمی توانائی اور خلائی امورکے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ:

 

 آئی جی او ٹی کرم یوگی پلیٹ فارم، جو سول سروسز کے لیے صلاحیت سازی سے متعلق قومی پروگرام– مشن کرم یوگی کے تحت قائم کیا گیا ہے، حکومت کے ملازمین کی ڈیجیٹل لرننگ اور صلاحیت سازی پر مرکوز ہے۔ آئی جی او ٹی نے تیزی سے دائرہ اور رسائی میں توسیع جاری رکھی ہے اور اس وقت وزارتوں/محکموں کے علاوہ زیادہ تر ریاستیں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے بھی اس پلیٹ فارم پر شامل ہو چکے ہیں۔ ایس پی وی کرم یوگی بھارت اور صلاحیت سازی کے کمیشن (سی بی سی) نے مشن کرم یوگی کے منظم نفاذ کے لیے 28 ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ سہ فریقی مفاہمت ناموں پر دستخط کیے ہیں۔ اب تک 1.48 کروڑ سے زیادہ صارفین پلیٹ فارم پر شامل ہو چکے ہیں اور پلیٹ فارم پر شعبہ جاتی، فنکشنل اور رویّے سے متعلق صلاحیتوں کے 4200 سے زائد کورسز دستیاب ہیں، جن میں 7 کروڑ سے زیادہ کورس مکمل ہو چکے ہیں۔ کورسز 23 زبانوں میں دستیاب ہیں، بشمول انگریزی اور ہندی، جو علاقائی اور لسانی ضروریات کے مطابق وسیع رسائی فراہم کرتے ہیں۔ آئی جی او ٹی پر دستیاب 4200 سے زیادہ کورسز میں سے 829 ہندی میں ہیں، جبکہ 546 مختلف علاقائی زبانوں میں پیش کیے جاتے ہیں۔

 

اگلے مرحلے میں اسکیلنگ کے لیے رول پر مبنی صلاحیت کے فریم ورک کی گہری شمولیت، کثیر لسانی مواد میں توسیع اور عہدے سے مخصوص صلاحیت سازی کے منصوبوں کی مزید بہتری کا ہدف ہے۔ ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی جامع شمولیت، کثیر لسانی کورس ایکو سسٹم اور مرکزی و ریاستی اداروں کے ساتھ قریبی ہم آہنگی کے ذریعے حکومت یہ یقینی بنا رہی ہے کہ ہر سطح اور جغرافیائی علاقے میں سول سروسز کے اہلکاروں کے لیے اعلیٰ معیار کی تربیت دستیاب ہو۔

 

نیشنل لرننگ ویک (این ایل ڈبلیو) – کرم یوگی سپتاہ، سول سروسز کے اہلکاروں میں مسلسل مہارت کی ترقی اور طویل مدتی تعلیم کو فروغ دینے کے لیے ہے، تاکہ ان کی صلاحیتیں ملک کے بدلتے ہوئے اہداف کے مطابق ہوں۔ یہ ایک ایسا اقدام ہے جو توجہ کی حامل، عہدے سے مخصوص تعلیم اور صلاحیت سازی میں سہولت فراہم کرتا ہے۔

*****

ش ح۔ ک ح ۔ت ا

U-NO-1718


(ریلیز آئی ڈی: 2223820) وزیٹر کاؤنٹر : 6
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Tamil