مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
ٹی آر اے آئی نے ٹیلی کمیونیکیشن (براڈکاسٹنگ اور کیبل) سروسز انٹرکنیکشن (ایڈریسیبل سسٹمز) (ساتویں ترمیم) ضوابط، 2026 جاری کئے
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
05 FEB 2026 2:25PM by PIB Delhi
ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹی آر اے آئی) نے آج ٹیلی کمیونیکیشن (براڈکاسٹنگ اور کیبل)سروسز انٹرکنیکشن (ایڈریسیبل سسٹمز) (ساتویں ترمیم) ضوابط، 2026 جاری کیے ہیں۔
اتھارٹی کے ساتھ مختلف مشاورتوں کے دوران اسٹیک ہولڈرز نے درج ذیل ضروریات کی نشاندہی کی تھی:
- انٹرکنیکشن ریگولیشنز 2017 (جیسا کہ ترمیم شدہ) اور آڈٹ مینوئل میں آڈٹ سے متعلق التزامات میں بہتری،
- ڈی پی اوزکے بار بار آڈٹس میں کمی کرنا، جس کے باعث وسائل کے ضیاع، آپریشنل تعطل اور آڈٹ عمل پر اسٹیک ہولڈرز کے اعتماد میں کمی واقع ہو رہی تھی،
- III. آڈٹ فریم ورک میں انفراسٹرکچر شیئرنگ سے متعلق التزامات کو شامل کرنا اور
- آڈیٹرز کی جوابدہی میں اضافہ اور ان کے تجربے کی بنیاد پر درجہ بندی، تاکہ آڈیٹرز کی ساکھ کو یقینی بنایا جا سکے۔
آڈٹ کے عمل کی جوابدہی اور ساکھ کو مضبوط بنانے کے لیے، تکنیکی مہارت سے متعلق تقاضے، آڈیٹرز کی تجربے کی بنیاد پر درجہ بندی اور سخت جوابدہی کے التزامات، ٹی آر اے آئی کی جانب سے اگست 2025 میں آڈیٹرز کے پینل میں شمولیت کے لیے جاری کردہ ایکسپریشن آف انٹرسٹ(ای او آئی) دستاویز میں شامل کی گئی ہیں۔
مزید برآں، آڈٹ فریم ورک سے متعلق مسائل کے حل کے لیے، ٹی آر اے آئی نے 9 اگست 2024 کو ایک مشاورتی پیپر جاری کیا جس کا عنوان تھا:
“ٹیلی کمیونیکیشن (براڈکاسٹنگ اور کیبل) سروسز انٹرکنیکشن (ایڈریسیبل سسٹمز) ریگولیشنز، 2017 کی آڈٹ سے متعلق التزامات اور ٹیلی کمیونیکیشن (براڈکاسٹنگ اور کیبل) سروسز ڈیجیٹل ایڈریسیبل سسٹمز آڈٹ مینوئل”،تاکہ اسٹیک ہولڈرز سے آراء طلب کی جا سکیں۔ اسٹیک ہولڈرز کی جانب سے 64 تبصرے اور 03 جوابی تبصرے موصول ہوئے، جنہیں ٹی آر اے آئی کی ویب سائٹ پر شائع کیا گیا۔ اس ضمن میں 5 دسمبر 2024 کو ایک اوپن ہاؤس مباحثہ بھی منعقد کیا گیا۔
بعد ازاں، ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹی آر اے آئی) نے 22 ستمبر 2025 کو اسٹیک ہولڈرز کی آراء کے لیے مسودہ ٹیلی کمیونیکیشن (براڈکاسٹنگ اور کیبل) سروسز انٹرکنیکشن (ایڈریسیبل سسٹمز) (ساتویں ترمیم) ضوابط، 2025 جاری کیے۔ اس پر اسٹیک ہولڈرز کی جانب سے 37 تبصرے موصول ہوئے، جنہیں ٹی آر اے آئی کی ویب سائٹ پر شائع کیا گیا۔
مذکورہ بالا مشاورتوں کی بنیاد پر اتھارٹی نے ان ترمیمی ضوابط کو حتمی شکل دے دی ہے۔ ان کی نمایاں خصوصیات درج ذیل ہیں:
- آڈٹس کے لیے واضح ٹائم لائنز مقرر کی گئی ہیں، جن کے تحت ڈسٹری بیوٹرز کو ہر سال 30 ستمبر تک آڈٹ مکمل کرکے آڈٹ رپورٹ براڈکاسٹرز کو جمع کرانا ہوگی۔
- آڈٹ کیلنڈر سال کے بجائے مالی سال کی بنیاد پر کیا جائے گا۔
- شفافیت اور آڈٹ عمل کی ساکھ کو یقینی بنانے کے لیے براڈکاسٹرز آڈٹ کے دوران اپنا نمائندہ تعینات کر سکتے ہیں۔
- اگر براڈکاسٹرز کو آڈٹ رپورٹ میں کسی قسم کی کمی یا تضاد نظر آئے تو وہ ڈی پی اوکے ذریعے آڈیٹر سے وضاحت طلب کر سکتے ہیں۔ آڈیٹرز پابند ہوں گے کہ مقررہ مدت کے اندر وضاحت فراہم کریں۔
- اگر براڈکاسٹر ان وضاحتوں سے مطمئن نہ ہو تو وہ اتھارٹی کی منظوری کے بعد اپنے خرچ پر آڈٹ کروا سکتا ہے۔
- اگر کسی براڈکاسٹر کو 30 ستمبر تک ڈسٹری بیوٹر سے آڈٹ رپورٹ موصول نہ ہو تو وہ ایسے ڈسٹری بیوٹر کا آڈٹ کروا سکتا ہے۔
- کاروبار میں آسانی کو فروغ دینے کے لیے، 30,000 سے کم سبسکرائبرز رکھنے والے ڈسٹری بیوٹرز کے لیے ڈی پی او کے خرچ پر سالانہ آڈٹ کی شرط کو اختیاری بنا دیا گیا ہے۔ تاہم، براڈکاسٹرز ایسے ڈی پی اوز کا آڈٹ اپنے خرچ پر کروا سکتے ہیں۔
- انفراسٹرکچر شیئرنگ کی صورت میں، ہر ڈسٹری بیوٹر کے لیے ایس ایم ایس اور سی اے ایس/ڈی آر ایم کو تمام مقررہ شرائط کو پوراکرنا ہوگا۔ علیحدہ علیحدہ انسٹینسز بنانا لازم ہوگا تاکہ ادارہ جاتی سطح پر مفاہمت ممکن ہو سکے۔
- بنیادی ڈھانچہ فراہم کرنے والے کو تمام پے چینلز کے لیے اینکوڈر سطح پر نیٹ ورک لوگو واٹر مارکنگ شامل کرنا ہوگی، جبکہ سِیکر کو ایس ٹی بی/مڈل ویئر کے ذریعے نیٹ ورک لوگو فراہم کرنا ہوگا۔ تاہم، ناظرین کے بہترین تجربے کو یقینی بنانے کے لیے ترجیحاً صرف دو لوگوز نظر آنے چاہئیں۔
- ترمیم شدہ آڈٹ مینوئل کو جلد ہی اپ ڈیٹ شدہ ریگولیٹری فریم ورک کے مطابق جاری کیا جائے گا۔
آڈٹ سے متعلق التزامات میں یہ ترامیم اور آڈیٹرز کے پینل میں شمولیت کے معیار کو مضبوط بنانے کے ساتھ مل کر، آڈٹ عمل میں زیادہ ساکھ اور جوابدہی کو یقینی بنائیں گی۔ اس سے اسٹیک ہولڈرز کے اعتماد پر سمجھوتہ کیے بغیر بار بار ہونے والے آڈٹس کے واقعات میں کمی آئے گی، ڈی پی اوز اور براڈکاسٹرز کے اخراجات کم ہوں گے اور آڈٹ کے عمل کی بروقت تکمیل ممکن ہو سکے گی۔
ضوابط کا مکمل متن ٹی آر اے آئی کی ویب سائٹ [www.trai.gov.in](http://www.trai.gov.in) پر دستیاب ہے۔
کسی بھی وضاحت یا معلومات کے لیے ڈاکٹر دیپالی شرما، ایڈوائزر (بی اینڈ سی ایس ) ، ٹی آر اے آئی سے
ای میل advbcs-2@trai.gov.in
ٹیلی فون نمبر +91–11-20907774 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
********
ش ح۔ ک ح ۔ت ا
U-NO-1703
(ریلیز آئی ڈی: 2223767)
وزیٹر کاؤنٹر : 11