سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

اے این آر ایف 5 فروری 2026 کو نئی دہلی میں یوم تاسیس منائے گا


جناب دھرمیندر پردھان اور ڈاکٹر جتیندر سنگھ اس موقع پر مہمان خصوصی ہوں گے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 04 FEB 2026 8:20PM by PIB Delhi

جناب دھرمیندر پردھان، مرکزی  وزیر تعلیم اور ڈاکٹر جتیندر سنگھ وزیر مملکت (آزادانہ چارج) برائے سائنس و ٹیکنالوجی اور ارتھ سائنسز، 5 فروری-  2026 کو انوسندھان نیشنل ریسرچ فاؤنڈیشن (اے این آر ایف) کے یوم تاسیس کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ یہ تقریب مہیکا ہال، پرتھوی بھون، وزارت ارتھ سائنسز، نئی دہلی، لودھی روڈ میں منعقد ہوگی۔

حکومت ہند کے پرنسپل سائنسی مشیر پروفیسر اجے کمار سود اس تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔ پروفیسر ابھے کرندیکر، سکریٹری، شعبہ سائنس اور ٹیکنالوجی، یوم تاسیس پر لیکچر دیں گے۔ ڈاکٹر شیوکمار کلیان ارامن، سی ای او، اے این آر ایف، کے ساتھ دیگر ممتاز شخصیات جس میں  مختلف وزارتوں اور محکموں کے سکریٹریز، سائنسدان، پالیسی ساز اور ماہرین تعلیم بھی اس موقع پر موجود ہوں گے۔

اے این آر ایف ، پارلیمنٹ کے ایک ایکٹ کے ذریعہ قائم کیا گیا: اے این آر ایف ایکٹ-2023، قومی ترجیحات اوروکست بھارت @2047 کے ویژن کے ساتھ مربوط، جامع اور اثر انگیزی  پر مبنی تحقیقی ماحولیاتی نظام کی پرورش کے لیے اعلیٰ ادارے کے طور پر کام کرتا ہے۔

یوم تاسیس کے پروگرام میں اے این آر ایف کمپینڈیم کا اجراء اور اس اسکیم کے تحت منتخب ہونے والے وزیر اعظم پروفیسر شپ ایوارڈ حاصل کرنے والوں کا اعلان کیا جائے گا۔  پروگرام کے دوران اے این آر ایف  کے سفر اور ہندوستان کی تحقیق اور اختراعی ماحولیاتی نظام کو مضبوط بنانے میں اس کے اہم کردار کی عکاسی کرنے والی ایک خاص فلم بھی دکھائی جائے گی۔

*****

ش ح – ظ  ا - ن م

UR No. 1689


(ریلیز آئی ڈی: 2223637) وزیٹر کاؤنٹر : 5
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी