ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

حکومت نے کھیتی والے جڑی بوٹیوں کے لیے سرٹیفکیٹ آف اوریجن کے اجراء کے لیے ڈجیٹل پورٹل کا آغاز کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 05 FEB 2026 9:07AM by PIB Delhi

نیشنل بایو ڈائیورسٹی اتھارٹی ( این بی اے)، جو وزارت ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے تحت ایک قانونی ادارہ ہے، کھیتی کئے گئے جڑی بوٹی والے پودوں کے لئے ایکسس اور بینیفٹ شیئرنگ رعایت حاصل کرنے والے اسٹیک ہولڈرز کو سرٹیفکیٹ آف اوریجن، الیکٹرانک طریقے سے  جاری کرنے کی سہولت کیلئے  ایک ڈجیٹل پورٹل تیارکرکے اس کا آغاز کیا ہے ۔

یہ پورٹل ایپلی کیشنز پر کارروائی کرنے اور سرٹیفکیٹس آف اوریجن جاری کرنے کے لیے سنگل ونڈو، اینڈ ٹو اینڈ آن لائن سسٹم کے طور پر کام کرتا ہے۔ اسے https://absefiling.nbaindia.in/ پر حاصل کیا جا سکتا ہے۔

بایولوجیکل ڈائیورسٹی (ترمیمی) ایکٹ - 2023 پارلیمنٹ کے ذریعہ 25 جولائی 2023 کو  ایوان زیریں - لوک سبھا اور ایوان بالا - راجیہ سبھا کے ذریعہ یکم  اگست 2023 کو منظور ہونے کے بعد نافذ کیا گیا تھا۔ ایم او ای ایف سی سی نے 2024 اور 2025 میں حیاتیاتی تنوع کے قوانین و ضوابط کو  نوٹیفائیڈ کیا۔

ترمیم شدہ ایکٹ کی دفعات کو نافذ کرنے اور آیوش سیکٹر، سیڈ سیکٹر اور تحقیقی اداروں سمیت تمام اسٹیک ہولڈر گروپوں کی طریق کار کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیےوزارت ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی نے 2024 اور 2025 کے لیے حیاتیاتی تنوع کے  ضابطوں کو  نوٹیفائیڈ کیا۔

ترمیم شدہ قوانین و ضوابط  ایک نامزد ڈجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے کاشت شدہ ادویاتی پودوں کے لیے سرٹیفکیٹس آف اوریجن کی الیکٹرانک جنریشن  کا التزام کرتے ہیں۔

*****

ش ح – ظ  ا -  ن م

UR No. 1673


(ریلیز آئی ڈی: 2223529) وزیٹر کاؤنٹر : 10
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Gujarati