وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

بھارتی بحریہ کا جہاز رانی کی تربیت کا جہازآئی این ایس سودرشنی نے لوکاین-26 مہم کے تحت عُمان کے صلالہ بندرگاہ پر اپنا پہلا پورٹ کال کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 04 FEB 2026 4:56PM by PIB Delhi

بھارتی بحریہ کا جہاز رانی کی تربیت کا جہازآئی این ایس سودرشنی 02 فروری 2026 کو عُمان کے صلالہ بندرگاہ پر پہنچا۔ یہ اس کے تاریخی بین المحیطات سفر لوکاین-26کا پہلا بین الاقوامی بندرگاہی پڑاؤ ہے۔ عُمان میں جہاز کا یہ قیام اس کی دس ماہ پر مشتمل تعیناتی کا ایک اہم حصہ ہے، جس کا مقصد بھارت کی شاندار بحری وراثت کا مظاہرہ کرنا اور بین الاقوامی بحری تعاون کو فروغ دینا ہے۔

آئی این ایس سودرشنی نے 20 جنوری 2026 کو اپنے گھریلو بندرگاہ کوچی سے روانگی اختیار کی اور بحرِ عرب کی موسمی ہواؤں کے درمیان اپنے سفر کے پہلے مرحلے کو کامیابی کے ساتھ مکمل کیا۔ یہ بندرگاہی پڑاؤ بھارت اور عُمان کے درمیان مضبوط بحری تعلقات اور اسٹریٹجک شراکت داری کو نمایاں کرتا ہے۔ اس تین روزہ قیام کے دوران رائل نیوی آف عُمان کے ساتھ مختلف آپریشن سے متعلق تبادلۂ خیال اور تربیتی پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔ یہ جہاز اسکولی بچوں اور مقامی شہریوں کے لیے بھی کھلا رہے گا، جس سے بحری آگاہی اور عوامی روابط کو فروغ حاصل ہوگا۔

لوکاین-26 کا جاری سفر بھارت کی شاندار بحری وراثت اور بھارتی بحریہ کی بحری سفارت کاری، خیرسگالی اور سمندروں میں بین الاقوامی تعاون کے تئیں اس کے مسلسل عزم کی علامت ہے۔

***

(ش ح۔اس ک  )

UR-1620


(ریلیز آئی ڈی: 2223453) وزیٹر کاؤنٹر : 4
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Tamil