ایٹمی توانائی کا محکمہ
azadi ka amrit mahotsav

پارلیمانی سوال: محکمۂ جوہری توانائی (ڈی اے ای) کے توسیعی منصوبے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 04 FEB 2026 5:39PM by PIB Delhi

اس وقت مجموعی طور پر 13100 میگاواٹ صلاحیت کے حامل سترہ جوہری بجلی ری ایکٹر مختلف مراحل میں زیرِ عمل ہیں، جن میں سات ری ایکٹر زیرِ تعمیر ہیں جبکہ دس ری ایکٹر منصوبہ بندی سے قبل کی سرگرمیوں کے مرحلے میں شامل ہیں۔ تفصیلات درج ذیل ہیں:

 

Location

Project

Capacity (MW)

Physical Progress

Approved Cost (Rs.

in crore)

Expected Completi

on

Projects Under Construction / Commissioning

Rajasthan

RAPP-7$&8

2 X 700

98.60

22,924

2026

Kudankulam,

Tamilnadu

KKNPP-3&4

2 X 1000

80.51

68,893

2027

KKNPP-5&6

2 X 1000

41.56

68,893

2030

Gorakhpur, Haryana

GHAVP-1&2

 

2 X 700

Civil works in progress

 

20,594

 

2032

Projects Under Pre-project Activities

Kaiga,

Karnataka

Kaiga-5&6

2 X 700

Under pre- project activities

 

1,05,000

Progress ively by 2031-32

Gorakhpur,

GHAVP– 3&4

2 X 700

Chutka,

Chutka-1&2

2 X 700

 

Mahi Banswara, Rajasthan

Mahi Banswara-

2 X 700

at various stages

 

 

Mahi Banswara- 3&4*

 

2 X 700

 

 

آر اے پی پی-7 اور 8 کے یونٹ-7 (700 میگاواٹ) نے 15.04.2025 کو تجارتی سرگرمیوں کا آغاز کیا۔

  ماہی بانسواڑا-1 و 2 اور ماہی بانسواڑا-3 و 4 منصوبے اشوِنی کے ذریعے نافذ کیے جا رہے ہیں، جو این پی سی آئی ایل اور این ٹی پی سی  کا مشترکہ منصوبہ ہے۔

بھاوِنی اس وقت تمل ناڈو کے کلپکّم میں 500 میگاواٹ الیکٹرک پروٹوٹائپ فاسٹ بریڈر ری ایکٹر منصوبے کی عمل آوری کر رہا ہے۔ حکومت نے کلپکّم، تمل ناڈو میں ایف بی آر-1 اور 2 کے 2×500 میگاواٹ دوہرے یونٹس کے لیے قبل از منصوبہ سرگرمیوں کی منظوری دے دی ہے۔ پی ایف بی آر کے پہلی اہم حد حاصل کرنے کے بعد ایف بی آر-1 اور 2 منصوبوں کے مالیاتی منظوری کے لیے حکومت سے رجوع کیا جائے گا۔

جوہری توانائی کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ   میں منصوبوں کی پیش رفت کا مختلف سطحوں پر جائزہ لیا جاتا ہے اور محکمۂ جوہری توانائی بھی وقتاً فوقتاً اس کی نگرانی کرتا ہے۔ منصوبہ جاتی سرگرمیوں کی مسلسل نگرانی، رکاوٹوں کی بروقت نشاندہی، ضروری درمیانی اصلاحات، وینڈرز اور ٹھیکیداروں کے ساتھ باقاعدہ اجلاس، اور تعمیراتی سرگرمیوں کی ممکنہ حد تک نئی ترتیب جیسے اقدامات منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔

بھاوِنی میں منصوبوں کی نگرانی کے لیے ادارہ جاتی نظام بھی موجود ہے، جس کے تحت یونٹ سطح پر ڈیزائنرز کے ساتھ ہفتہ وار جائزہ اجلاس منعقد کیے جاتے ہیں تاکہ عمل آوری کی پیش رفت اور وسائل کے بہتر استعمال کا جائزہ لیا جا سکے۔ اس کے علاوہ بھاوِنی بورڈ کی جانب سے سہ ماہی بنیاد پر بھی منصوبے کا جائزہ لیا جاتا ہے، جس سے وسائل کی ازسرِ نو تقسیم، فوری فیصلوں اور منصوبے کی رفتار بڑھانے میں مدد ملتی ہے۔

این پی سی آئی ایل نے توسیعی پروگرام کی ضروریات اور بھرتی، تربیت اور لائسنسنگ کے مراحل کو مدنظر رکھتے ہوئے مختلف سطحوں پر ہدفی بھرتیوں کا آغاز کیا ہے۔ ای سی آئی ایل   میں 80 گریجویٹ انجینئر ٹرینی کی بھرتی کا عمل شروع کیا گیا ہے۔

محکمۂ جوہری توانائی نے قومی سطح پر “ڈی اے ای-راجا رامنا چیئر”   اسکیم متعارف کرائی ہے، جس کا مقصد فعال ریٹائرڈ سائنس دانوں، انجینئروں اور ٹیکنالوجسٹوں کی خدمات سے فائدہ اٹھانا ہے، جو اپنے تخصصی شعبوں میں اعلیٰ معیار کی تحقیق سے وابستہ رہے ہیں اور ریٹائرمنٹ کے بعد بھی ڈی اے ای کی نشاندہی والے موضوعات پر تحقیق و ترقی جاری رکھنا چاہتے ہیں۔

اسی طرح “ڈی اے ای-ہومی سیٹھنا چیئر”   اسکیم بھی متعارف کرائی گئی ہے، جس کے تحت فعال ریٹائرڈ ماہرین کو تحقیق و ترقی، پالیسی سازی اور منصوبہ بندی سے متعلق مطالعات کے لیے شامل کیا جائے گا۔

ان اسکیموں کا مقصد حساس اور اہم ٹیکنالوجی شعبوں میں کام کرنے والے تجربہ کار ریٹائرڈ ماہرین کی خدمات کو بامقصد انداز میں بروئے کار لانا ہے تاکہ وہ تحقیقاتی منصوبوں، پالیسی سازی اور منصوبہ بندی میں باقاعدہ اور تعمیری کردار ادا کر سکیں۔ ڈی اے ای-آر آر سی فیلوشپ حاصل کرنے والے افراد جوہری توانائی سے متعلق موضوعات پر مونوگراف یا کتابیں بھی تحریر کر سکیں گے، جبکہ ڈی اے ای-ایچ ایس سی کے تحت منتخب ماہرین اہم موضوعات پر مطالعات کر کے مقررہ مدت میں محکمہ کو تفصیلی تجزیہ فراہم کریں گے۔

یہ معلومات آج لوک سبھا میں تحریری جواب کے دوران سائنس و ٹیکنالوجی اور ارضیاتی علوم کے مرکزی وزیرِ مملکت (آزادانہ چارج) اور وزیرِ اعظم کے دفتر، عملہ، عوامی شکایات و پنشن، جوہری توانائی اور خلائی امور کے وزیرِ مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے فراہم کی۔

 

************

ش ح ۔   م د ۔  م  ص

(U : 1659      )


(ریلیز آئی ڈی: 2223402) وزیٹر کاؤنٹر : 6
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी