ایٹمی توانائی کا محکمہ
azadi ka amrit mahotsav

پارلیمنٹ کا سوال: راجستھان میں جوہری توانائی کے معدنیات کی کان کنی اور استعمال

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 04 FEB 2026 5:49PM by PIB Delhi

اٹامک منرلز ڈائریکٹوریٹ آف ایکسپلوریشن اینڈ ریسارچ ، جو جوہری توانائی کے محکمے کے تحت ایک جزو یونٹ ہے، نے راجستھان کے سیکر ضلع میں یورینیم کا ذخیرہ دریافت کیا ہے۔ڈی اے ای نے یورینیم کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ کو راجستھان کے سیکر ضلع میں روہیل یورینیم ڈپازٹ کے لیے کان کنی کی لیز دینے کے لیے اٹامک منرلز کنسشن رولز، 2016 کے تحت ممکنہ لیز پر نامزد کیا ہے۔ کان کنی کی کارروائیوں کو شروع کرنے کے لیے تمام قانونی منظوری حاصل کرنے کے لیے کارروائی کی جا رہی ہے۔

یہ معلومات سائنس اور ٹیکنالوجی اور ارتھ سائنسز کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) اور وزیر اعظم کے دفتر، عملہ، عوامی شکایات اور پنشن، ایٹمی توانائی اور خلائی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

***

(ش ح۔اص)

UR No 156


(ریلیز آئی ڈی: 2223398) وزیٹر کاؤنٹر : 2
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी