وزارت سیاحت
azadi ka amrit mahotsav

ناسک میں سیاحتی مقامات کی ترقی اور تشہیر

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 04 FEB 2026 2:31PM by PIB Delhi

سیاحتی مقامات اور سیاحتی مصنوعات کی ترقی اور فروغ بنیادی طور پر متعلقہ ریاستی حکومت / مرکز کے زیرِ انتظام علاقے  کی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔ وزارتِ سیاحت اپنی جاری مرکزی شعبہ جاتی اسکیموں یعنی سودیش درشن (ایس ڈی)، سودیش درشن 2.0 (ایس ڈی2.0)، چیلنج بیسڈ ڈیسٹینیشن ڈیولپمنٹ (سی بی ڈی ڈی) (جو سودیش درشن 2.0 کی ذیلی اسکیم ہے)، اسپیشل اسسٹنس ٹو اسٹیٹس فار کیپیٹل انویسٹمنٹ (ایس اے ایس سی آئی) اور زیارت کی بحالی اور روحانی ورثے کے فروغ کی مہم (پرشاد) کے ذریعے متعلقہ ریاستی حکومتوں / مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں کی انتظامیہ کے ساتھ مشاورت میں سیاحت سے متعلق بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے مالی معاونت فراہم کر کے ان کی کوششوں کو تقویت دیتی ہے۔

اپنی جاری تشہیری سرگرمیوں کے تحت، وزارتِ سیاحت ملک کے مختلف سیاحتی مقامات اور سیاحتی مصنوعات ، جس میں ناسک کو اپنی سرکاری ویب سائٹ، ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز، میلوں اور تہواروں میں شرکت شامل ہے، دیگر تشہیری سرگرمیوں کے ذریعے ملکی اور بین الاقوامی منڈیوں میں فروغ دیتی ہے۔

وزارتِ سیاحت نے  مہاراشٹر کےناسک  میں سیاحتی بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے 2 منصوبوں کی منظوری دی ہے، جن کی تفصیلات ذیل میں دی گئی ہیں:

 

اسکیم کا نام

پروجیکٹ کا نام

منظور شدہ لاگت کروڑ روپے میں

پرشاد

تریمبکیشور، ناسک کی ترقی

45.41

سرمایہ کاری کے لیے ریاستوں کے لیے خصوصی امداد(ایس اے ایس سی آئی اسکیم)

ناسک میں رام کال پتھ کی ترقی

99.14

 

وزارتِ سیاحت منظور شدہ منصوبوں کی پیش رفت کی باقاعدگی سے نگرانی کرتی ہے اور متعلقہ ریاستی حکومتوں / مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں کی انتظامیہ کو ترغیب دیتی ہے کہ وہ منصوبوں کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کریں۔

ان اسکیموں کے تحت وزارتِ سیاحت سماج پر مبنی اور ذمہ دارانہ سیاحت پر زور دیتی ہے، جس میں مقامی برادریوں کی شمولیت شامل ہے، تاکہ متعلقہ سیاحتی مقامات پر پائیداری کو یقینی بنایا جا سکے اور ذریعۂ معاش کے بہتر مواقع فراہم کیے جا سکیں۔

وزارتِ سیاحت نے ملک بھر میں، بشمول مہاراشٹر، سیاحتی خدمات فراہم کرنے والوں کو تربیت، مہارتوں میں بہتری اور سرٹیفیکیشن فراہم کرنے کے لیے کیپیسٹی بلڈنگ فار سروس پرووائیڈرز (سی بی ایس پی) اسکیم نافذ کی ہے۔ یہ تربیتی پروگرام وقتاً فوقتاً مرکزی / ریاستی حکومتوں اور منظور شدہ اداروں کے ذریعے منعقد کیے جاتے ہیں، جن میں مذکورہ بالا سیاحتی بنیادی ڈھانچے کی ترقی کی اسکیموں کے تحت منظور شدہ سیاحتی مقامات اور منصوبے بھی شامل ہوتے ہیں۔ ان پروگراموں کا مقصد مہارتوں کی ترقی، خدمات کے معیار میں بہتری، مقامی روزگار کے فروغ اور پائیدار سیاحت کی ترقی کی حمایت کرنا ہے۔

اس کے علاوہ ریاستوں / مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں کو مکمل شدہ منصوبوں کے پائیدار آپریشن اور دیکھ بھال کو یقینی بنانا ہوتا ہے۔ جہاں ضرورت ہو، وہاں پبلک–پرائیویٹ پارٹنرشپ (پی پی پی) کے امکانات کو بھی بروئے کار لایا جاتا ہے تاکہ مذکورہ اسکیموں کے تحت قائم کی گئی سہولیات کی طویل مدتی پائیداری کو یقینی بنایا جا سکے۔

یہ معلومات مرکزی وزیر برائے سیاحت و ثقافت جناب گجیندر سنگھ شیکھاوت نے 2 فروری 2026 کو لوک سبھا میں تحریری جواب کے طور پر فراہم کیں۔

 

*********

ش ح۔ ع و۔   ص ج

U-N-1590   

 


(ریلیز آئی ڈی: 2223165) وزیٹر کاؤنٹر : 3
یہ ریلیز پڑھیں: English , Marathi