سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مقابلہ جاتی امتحانات کے امیدواروں کے لیے مفت آن لائن کوچنگ

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 03 FEB 2026 6:05PM by PIB Delhi

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت ،ملک بھر میں شیڈول ذات، دیگر پسماندہ طبقات اور سماج کے دیگر محروم طبقات سے تعلق رکھنے والے طلباء و طالبات کے لیے معیاری تعلیم اور مساوی مواقع تک جامع رسائی کو فروغ دینے کے لیے مختلف اقدامات انجام دے رہی ہے۔

سماجی انصاف اور تفویض ختیارات کے محکمہ نے فزکس والا (پی ڈبلیو)فاؤنڈیشن کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ اس کے تحت ہر سال 5,000 امیدواروں کو مفت آن لائن کوچنگ فراہم کی جائے گی۔ یہ امیدوار اڈیشہ سمیت پورے بھارت سے شیڈول ذات، دیگر پسماندہ طبقات اور پی ایم کیئرز فار چلڈرن اسکیم کے مستفیدین ہوں گے۔ اس اقدام کا مقصد ایسے امیدواروں کی مدد کرنا ہے جو سول سروس امتحانات، اسٹاف سیلیکشن  کمیشن امتحانات اور بینکنگ امتحانات جیسی مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاری کر رہے ہیں۔ وزارت برائے قبائلی امور نے شیڈول قبائل کے طلباء کے سلسلے میں کسی بھی ادارے کے ساتھ اس قسم کے کسی معاہدے پر دستخط نہیں کیے ہیں۔

اس اقدام کے تحت اہل مستفیدین کو منظم آن لائن کورسز تک مفت رسائی فراہم کی جاتی ہے۔ اس میں لائیو اور ریکارڈ شدہ کلاسیں، ٹیسٹ سیریز، پچھلے سال کے سوالنامے، مطالعہ کا مواد، مینٹر شپ، شبہات کے حل میں مدد اور مشاورت شامل ہیں۔ مستفیدین کا انتخاب اہلیت کی بنیاد پر کیا جاتا ہے اور یہ مخصوص آن لائن پورٹل کے ذریعے انجام دیا جاتا ہے۔

اس اقدام کا مقصد اہل مستفیدین کو مفت آن لائن کوچنگ فراہم کرنا ہے تاکہ وہ مقابلہ جاتی امتحانات میں حصہ لے کر روزگار حاصل کر سکیں اور معیاری تیاری کے وسائل تک ان کی رسائی میں اضافہ ہو، جس سے سماجی شمولیت اور مساوی مواقع کو فروغ ملے۔

یہ معلومات سماجی انصاف وتفویض اختیارات کے وزیر مملکت، جناب رام داس اٹهاولے، نے آج لوک سبھا میں تحریری جواب میں فراہم کی۔

***

UR-1538

(ش ح۔اس ک  )

 


(ریلیز آئی ڈی: 2222861) وزیٹر کاؤنٹر : 14
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Tamil