بھارت کا مسابقتی کمیشن
سی سی آئی نے اے ایکس ڈی آئی ایل ڈی آئی آئی ایس پی وی 1 لمیٹڈ (حصول کنندہ) کے ذریعہ آدھار ہاؤسنگ فنانس لمیٹڈ (ٹارگیٹ) کی چند شیئر ہولڈنگ کی حصولیابی کو منظوری دی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
03 FEB 2026 6:58PM by PIB Delhi
بھارتی مسابقتی کمیشن نے اے ایکس ڈی آئی ایل ڈی آئی آئی ایس پی وی 1 لمیٹڈ (حصول کنندہ) کے ذریعہ آدھار ہاؤسنگ فنانس لمیٹڈ (ٹارگیٹ) کی چند شیئر ہولڈنگ کی حصولیابی کو منظوری دے دی ہے۔
مجوزہ مرکب میں حصول کنند ہ کمپنی کے ذریعہ بی سی پی ٹوپکو VII پرائیویٹ لمیٹڈ (فروخت کنندہ) سے ٹارگیٹ کمپنی کی 10.04 فیصد کے بقدر حصہ داری (مکمل طو رپر ڈائلوٹیڈ بنیاد پر) کی حصولیابی شامل ہے۔
حصول کنندہ کمپنی ایک خاص مقصد والی گاڑی ہے جسے ابوظہبی گلوبل مارکیٹ میں شامل کیا گیا ہے۔
ٹارگٹ کمپنی ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی ہے جو بی ایس ای لمیٹڈ اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج آف انڈیا لمیٹڈ میں درج ہے۔ یہ نیشنل ہاؤسنگ بینک کے ساتھ ہاؤسنگ فنانس کمپنی کے طور پر رجسٹرڈ ہے اور ہندوستان میں خوردہ قرضے پیش کرتی ہے۔ یہ انشورنس ریگولیٹری ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف انڈیا کے ساتھ کارپوریٹ ایجنٹ کے طور پر بھی درج رجسٹر ہے اور بیمہ کی تقسیم میں مصروف ہے۔
تفصیلی حکم جلد پیش کیا جائے گا۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:1551
(ریلیز آئی ڈی: 2222854)
وزیٹر کاؤنٹر : 4