ادویات سازی کا محکمہ
اعلیٰ معیار اور زیادہ مالیت والے طبی آلات کی درآمد
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
03 FEB 2026 2:50PM by PIB Delhi
وزارتِ صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق، طبی آلات کو دڈرگسس اینڈ کاسمیٹکس ایکٹ ، 1940 اور اس کے تحت بنائے گئے میڈیکل ڈیوائس رولز ، 2017 کے تحت منظم کیا جاتا ہے ۔ تجدید شدہ طبی آلات پر قابو پانے کے لئے ، وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے ‘تجدید شدہ طبی آلات کے ضابطے سے متعلق پالیسی’ پر ایک کمیٹی تشکیل دی ہے ، جو تجدید شدہ طبی آلات کے دائرہ کار ، حفاظت ، کارکردگی کا جائزہ لینے کے طریقہ کار اور تجدید شدہ طبی آلات کی باقی زندگی کا جائزہ لے گی اور اس طرح کے تجدید شدہ آلات کے فضلے کو ٹھکانے لگانے کے لیے رہنمائی تجویز کرے گی ۔
یہ معلومات آج راجیہ سبھا میں کیمیکلز اور فرٹیلائزرز کی مرکزی وزیرِ مملکت، محترمہ انوپریا پٹیل نے ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔
***
ش ح۔ ک ا۔ خ م
(ریلیز آئی ڈی: 2222659)
وزیٹر کاؤنٹر : 12