ٹیکسٹائلز کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ماحولیاتی لحاظ سے محفوظ ٹیکسٹائل اورقدرتی رنگ سازی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 03 FEB 2026 1:40PM by PIB Delhi

ماحول دوست اور بایو بیسڈ ملبوسات کی عالمی سطح پر مانگ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور ان کی برآمدات کے لیے نمایاں امکانات موجود ہیں۔حکومت نامیاتی ، نئے دور کے ، ماحول دوست فائبرز اور کپڑوں کی تیاری اور برآمدات کو فروغ دینے اور ان کی حمایت کرنے کے لئے متعدد اقدامات کر رہی ہے:

  • ٹیکسٹائل کی وزارت آٹھ کلسٹرز اور چار فیشن ہاؤسز میں‘‘بھارت میں اپیرل فیشن سپلائی چین سے خطرناک کیمیکلز کے خاتمے’’ کے عنوان سے ایک پائلٹ پروجیکٹ نافذ کر رہی ہے۔جس کا مقصد نئے دور ، ماحول دوست اور نامیاتی ریشوں کی پروسیسنگ اور پیداوار کو آسان بنانا ہے ۔
  • وزارت نے ایک ای ایس جی ٹاسک فورس بھی تشکیل دی ہے، جو پائیدار پیداوار، سرٹیفکیشن، برآمدات وغیرہ سے متعلق امور پر تبادلۂ خیال کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتی ہے۔ اس ٹاسک فورس نے سرکلر ڈائیلاگ اور کلسٹر ایکسچینج میکانزم جیسے پلیٹ فارمز کے ذریعے گھریلو مینوفیکچرنگ، معیار کی سرٹیفکیشن وغیرہ پر توجہ مرکوز کرنے والے متعدد انڈسٹری سینٹرک پروگرامز بھی شروع کیے ہیں۔
  • حکومت نے انڈین کونسل آف ایگریکلچرل ریسرچ – سنٹرل انسٹی ٹیوٹ فار کاٹن ریسرچ (آئی سی اے آر-سی آئی سی آر) اور نارتھ انڈین ٹیکسٹائل ریسرچ ایسوسی ایشن (این آئی ٹی آر اے) جیسے اداروں کے ذریعے متعدد باہمی اشتراک پر مبنی اقدامات بھی شروع کیے ہیں۔ ان میں نامیاتی پیداوار کے طریقوں کی تیاری، بایو فائبر سمیت اعلیٰ معیار کے خام مال کی فراہمی میں اضافہ، تجارتی کاشت کے لیے قدرتی طور پر رنگین کپاس کی بیج اقسام کا اجرا اور نامیاتی و قدرتی طور پر رنگین کپاس کی پیداوار میں اضافہ شامل ہیں۔

ملبوسات میں قدرتی رنگوں اور رنگ سازی کے استعمال اور پیداوار کو فروغ دینے کے لیے حکومت متعدد اقدامات کر رہی ہے:

  • حکومت ، نیشنل ہینڈلوم ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت ، اپنے دو بنیادی اجزاء ، یعنی ‘میگا کلسٹر ڈیولپمنٹ پروگرام’اور ‘ضرورت پر مبنی خصوصی بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں’ کے ذریعے قدرتی/سبزیوں کے رنگوں کے فروغ اور ڈائی ہاؤس کے قیام کے لیے مالی مدد فراہم کر رہی ہے ۔
  • حکومت نے ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ اسکیم کے تحت قدرتی رنگوں سے متعلق 3 آر اینڈ ڈی پروجیکٹوں کو منظوری دی ہے ۔
  • حکومت نے ماحول پر صفر نقائص اور صفر اثرات والی اعلی معیار کی ہینڈلوم مصنوعات کی برانڈنگ کے لیے انڈیا ہینڈلوم برانڈ (آئی ایچ بی) پہل شروع کی ہے ۔ آئی ایچ بی کے تحت ، ٹیکسٹائل کمیٹی ، جو ٹیکسٹائل کی وزارت کے تحت ایک قانونی ادارہ ہے ، قدرتی رنگوں سے بنی مصنوعات سمیت مصنوعات کو رجسٹر کرتا ہے ۔
  • بھارت ٹیکس 2025 میں دودھیا گھاس، کپاس وغیرہ سمیت نامیاتی فائبرز اور قدرتی رنگوں کی نمائش کی گئی، جس کا مقصد عوام میں آگاہی پیدا کرنا اور ان کے استعمال کو فروغ دینا تھا۔
  • پرمپراگت کرشی وکاس یوجنا (پی کے وی وائی) اور مشن آرگینک ویلیو چین ڈیولپمنٹ فار نارتھ ایسٹرن ریجن (ایم او وی سی ڈی این ای آر) جیسے پروگرام جو زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت کے ذریعے ریاستی/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں کے ذریعے نافذ کیے گئے ہیں ، کلسٹر پر مبنی حکمت عملی کے تحت نامیاتی کاشت کو فروغ دیتے ہیں۔ ان پروگراموں میں پیداوار، پروسیسنگ، سرٹیفکیشن اور مارکیٹنگ کے لیے معاونت بھی شامل ہے۔

***

ش ح۔ ک ا۔ خ م

U.NO.1490

 


(ریلیز آئی ڈی: 2222561) وزیٹر کاؤنٹر : 7
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Telugu