وزارت سیاحت
azadi ka amrit mahotsav

دیہی سیاحت کو فروغ دینے کیلئے قومی حکمت عملی اور روڈ میپ

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 02 FEB 2026 4:02PM by PIB Delhi

دیہی سیاحت سمیت سیاحتی مقامات اور مصنوعات کی ترقی اور فروغ کا کام متعلقہ ریاستی حکومت/مرکز کے زیر(یوٹی) انتظامیہ کے ذریعے کیا جاتا ہے۔ قبائلی علاقوں میں سیاحت کو فروغ دینے کے مقصد کے ساتھ، وزارت سیاحت نے پردھان منتری جن جاتیہ اُننٹ گرام ابھیان (پی ایم –جے یو جی اے) کے تحت ‘‘قبائلی علاقوں میں ہوم اسٹے کی ترقی’’ (سودیش درشن اسکیم کی ذیلی اسکیم) کے لیے ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی انتظامیہ کی تجویز کی تیاری کے لیے رہنما خطوط اور ٹیمپلیٹس جاری کیے ہیں۔ اس اقدام کا مقصد ذمہ دارانہ سیاحت کو فروغ دینے اور قبائلی برادریوں کے لیے روزی روٹی کے مواقع کو بڑھانے کے لیے قبائلی علاقوں میں ہوم اسٹے تیار کرنا ہے۔ ہدایات ہوم اسٹے کے مالکان کے لیے تکنیکی مہارت کی نشوونما اور تربیت پر بھی مرکوز ہیں۔ اس پہل کے تحت، گاؤں کی کمیونٹی کی ضروریات کے لیے 5 لاکھ  روپےتک، ہر گھر کے یونٹ کے لیے دو نئے کمروں کی تعمیر کے لیے 5 لاکھ روپے تک اور ہر گھر کے یونٹ کے موجودہ کمروں کی تزئین و آرائش کے لیے 3 لاکھ روپےتک کی امداد کے ساتھ 1000 ہوم اسٹے تیار کیے جائیں گے۔ سیاحت کی وزارت نے سیاحتی تجربے کو بہتر بنانے اور سیاحتی مقامات کو پائیدار اور ذمہ دارانہ مقامات میں تبدیل کرنے کے لیے سودیش درشن 2.0 اسکیم کی ذیلی اسکیم کے طور پر ‘چیلنج بیسڈ ڈیسٹی نیشن ڈیولپمنٹ’ کے لیے رہنما خطوط تیار کیے ہیں۔

سیاحت کی وزارت مختلف اقدامات کے ذریعے ہندوستان کو مجموعی طور پر فروغ دیتی ہے۔ دیہی ہوم اسٹے اور دیہی سیاحت کو بھی جاری سرگرمیوں کے حصے کے طور پر فروغ دیا جاتا ہے۔ سیاحت کی وزارت اپنی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پروموشن کے ذریعے مختلف سیاحتی مقامات اور دیہی سیاحت کی مصنوعات کو باقاعدگی سے فروغ دیتی ہے۔ ملک میں سبز اور ماحولیاتی سیاحت کی ترقی کو تیز کرنے کے لیے، وزارت سیاحت نے ماحولیاتی سیاحت اور پائیدار سیاحت کے لیے قومی حکمت عملی مرتب کی ہے اور ملک میں پائیدار سیاحت کو فروغ دینے اور سیاحوں اور سیاحتی کاروباری افراد کو پائیدار سیاحتی طورطریقوں کو اپنانے کی ترغیب دینے کے لیے ٹریول فار لائف پروگرام کا آغاز کیا ہے۔

 یہ معلومات سیاحت اور ثقافت کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

***

ش ح- ک ا-ع د

U.No.1447


(ریلیز آئی ڈی: 2222253) وزیٹر کاؤنٹر : 14
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी