وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

ثقافتی اقدامات کی ڈیجیٹل نگرانی اور حکمرانی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 02 FEB 2026 3:32PM by PIB Delhi

لوک سبھا میں آج ثقافت اور سیاحت کےمرکزی  وزیر جناب  گجیندرسنگھ شیکھاوت نے تحریری جواب میں دبتایا کہ وزارت ثقافت اور درج ذیل مختلف اداروں نے ملک بھر میں اپنے منصوبوں، میوزیمز، آرکائیوز، لائبریریز اور اداروں سمیت  دہلی کی قومی دارالحکومت خطہ(این سی ٹی) میں مسودات کی ڈیجیٹلائزیشن، ورثے کے تحفظ اور عوامی ثقافتی شمولیت کی ریکارڈنگ اور نگرانی کے لیے درج ذیل ڈیجیٹل پلیٹ فارمز تیار اور فعال کیے ہیں:

 

آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا(اے ایس آئی) نے اپنی سائٹ میوزیمز میں نوادرات کو نیشنل مشن آن مونیومنٹس اینڈ اینٹیکوئٹیز(ایم ایم ایم اے) کے معیار کے مطابق ڈیجیٹلائز کیا ہے، (جو اس لنک پر https://nmma.nic.in/nmma/indexAction.do) دستیاب ہے۔

گیان بھارتم مشن نے مخطوطات کی ڈیجیٹلائزیشن کے لیے گیان بھارتم ویب پورٹل ([gyanbharatam.com](https://gyanbharatam.com/)لانچ کیا، جس میں 40 سے زائد اداروں اور ریاستی اداروں کے ساتھ ایم او یوپردستخط کیے گئے ہیں تاکہ ہندوستانی مخطوطات کےورثے کے تحفظ کی حمایت کی جا سکے۔

وزارت ثقافت نے میوزیم کے کلکشن کو ڈیجیٹلائز کرنے کے لیے سی -ڈی اے سی ، پونے کے ساتھ تعاون کیا، جہاں ‘‘جتن’’سافٹ ویئر استعمال کیا جاتا ہے۔

ابھی لیکھ پاتال، جو نیشنل آرکائیوز آف انڈیا(ایم اے آئی) کی ڈیجیٹل ریپوزٹری ہے، بھارت کے تاریخی دستاویزات تک رسائی فراہم کرتی ہے: [abhilekh-patal.in](https://www.abhilekh-patal.in/)۔

نیشنل کلچرل آڈیووژول آرکائیو(این سی اے اے) اور کلاسامپادا ریپوزٹری جیسے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز، اندرا گاندھی نیشنل سینٹر فار دی آرٹس (آئی جی این سی اے) کے ذریعے ڈیجیٹلائزڈ مسودات اور انسانی مواد تک مرکزی رسائی فراہم کرتے ہیں۔

نیشنل ورچوئل لائبریری آف انڈیا (این وی ایل آئی) نے "دی انڈین کلچر پورٹل" بنایا ہے، جو وزارت ثقافت کے مختلف اداروں سے ڈیجیٹل آرٹفیکٹس کو یکجا کرتا ہے۔

سات زونل کلچرل سینٹرز(زیڈ سی سیز)،پٹیالہ، پریاگ راج، کولکاتہ، دیماپور ، تنجاور، ناگپور اور اُدے پورمیں موسیقی اور تھیٔٹر سمیت وژوئل اور پرفارمنگ آرٹس کے فروغ کے لیے اور دستاویزات پر کام کر رہے ہیں۔

 

وزارت ثقافت نے ثقافتی منصوبوں کہ ڈیجیٹل حکمرانی کو نمایاں طور پر مضبوط کیا ہے، جس میں کلچرل اسکیمز ڈیش بورڈ ([culturescheme.dashboard.nic.in](https://culturescheme.dashboard.nic.in/home/)) کو فعال کرنا شامل ہے۔ یہ ڈیش بورڈ دہلی کی قومی دارالحکومت خطہ(این سی ٹی)سمیت ملک بھرمیں حقیقی وقت میں نگرانی اور ڈیٹا پر مبنی پالیسی کے فیصلوں کے لیے مرکزی انٹرفیس فراہم کرتا ہے۔

 

مہاراشٹر میں آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا (اے ایس آئی ) کے زیر انتظام 286 مرکزی طور پر محفوظ آثار اور مقامات ہیں، جن کی حفاظت قومی پالیسی برائے تحفظ کے مطابق حسب ضرورت کی جاتی ہے۔ ساوتھ سینٹرل زون کلچرل سینٹر(سی ایس زیڈ سی سی ) اور ویسٹ زون کلچرل سینٹر (ڈبلیو زیڈ سی سی ) باقاعدگی سے ثقافتی پروگرام منعقد کرتے ہیں اور سالانہ گرانٹس فراہم کرتے ہیں، جیسے کہ اورنج سٹی کرافٹ میلہ اور قبائلی فنکاروں کے لیے ورکشاپس۔

 

اس کے علاوہ، آئی گی این سی اے مہاراشٹر کے متنوع ورثے کی دستاویز بندی اور آرکائیونگ پر توجہ دیتا ہے اور عوام کو نمائشوں اور تعلیمی تعاون کے ذریعے مشغول کرتا ہے، خاص طور پر پال گھر جیسے قبائلی علاقوں میں۔ گیان بھارتم مشن کے تحت ریاست کے مختلف تعلیمی اور ثقافتی اداروں کے ساتھ مفاہمت نامے کئے گئے ہیں، جن میں کوی کولاگرُو کالی داس سنسکرت یونیورسٹی، ناگپوراور حکومت مہاراشٹر  کے محکمہ ثقافت، کے تحت ھنڈارکر اورینٹل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، پونے شامل ہیں۔

**********

ش ح۔ ع ح ۔ت ا

U-NO-1437


(ریلیز آئی ڈی: 2222174) وزیٹر کاؤنٹر : 5
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी