شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ملک میں ہجرت پر سروے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 02 FEB 2026 3:23PM by PIB Delhi

راجیہ سبھا میں وزیر مملکت (آزاد قلمدان)برائے وزارت شماریات و پروگرام امپلیمنٹیشن، وزیر مملکت (آزاد قلمدان)برائے وزارت منصوبہ بندی اور وزیر مملکت برائے وزارت ثقافت راؤ اندر جیت سنگھ نے آج یہ معلومات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ نیشنل اسٹیٹکس آفس (این ایس او) وزارت شماریات و پروگرام امپلیمنٹیشن (ایم او ایس پی آئی) نے جولائی2026 سے جون 2027 کے دوران ملک میں ہجرت پر ایک سروے کرنے کی تجویز دی ہے۔

وزارت شماریات و پروگرام امپلیمنٹیشن (ایم او ایس پی آئی) نے وقتاً فوقتاً ہجرت کے سروے کیے ہیں۔ سب سے حالیہ ہجرت سے متعلق ڈیٹا پیریوڈک لیبر فورس سروے (پی ایل ایف ایس) 2020–21 اور ملٹیپل انڈیکیٹر سروے (2020–21) کے ذریعے جمع کیا گیا تھا۔

امید کی جاتی ہے کہ آئندہ ہونے والا ہجرت کا سروے ہجرت کی وسعت اور رجحانات کے بارے میں جامع اور تازہ ترین ڈیٹا فراہم کرے گا۔ چاہے وہ دیہی–شہری ہجرت ہو یا ریاستی سرحد پار ہجرت، اس کے علاوہ ہجرت کی وجوہات، واپسی کی ہجرت، موسمی ہجرت، ہجرت کرنے والے افراد کے روزگار کے پروفائل وغیرہ بھی شامل ہوں گے۔

اس کے نتائج لیبر کی نقل و حرکت، رقوم کی ترسیل وغیرہ کو سمجھنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔ ایسی معلومات پالیسی سازوں، منصوبہ سازوں، محققین اور ترقیاتی ماہرین کے لیے بہت فائدہ مند ہوں گی کیونکہ یہ انہیں شہری منصوبہ بندی، رہائش، ٹرانسپورٹ، روزگار پیدا کرنے، سماجی تحفظ اور ہنر کی ترقی جیسے شعبوں میں زیادہ مؤثر اقدامات کرنے کے قابل بنائے گی۔

جولائی2020 سے جون 2021 کے دوران کیے گئے پیریوڈک لیبر فورس سروے (پی ایل ایف ایس) کے مطابق، بھارت میں ہجرت کی شرح تقریباً 28.9فیصد تخمینہ لگائی گئی تھی۔

پیریوڈک لیبر فورس سروے (پی ایل ایف ایس) 2020–21 کے مطابق، ملک گیر سطح پر ہجرت کی شرح مردوں میں تقریباً10.7فیصد جبکہ خواتین میں47.9فیصد تھی۔ ہجرت کے اسباب صنف کے لحاظ سے نمایاں طور پر مختلف ہیں۔

خواتین میں شادی ہجرت کا سب سے بڑا سبب ہے، جو تمام خواتین ہجرت کرنے والوں میں تقریباً 86.8فیصد کا حصہ رکھتی ہے۔مردوں میں، ہجرت کا سب سے بڑا سبب روزگار یا بہتر روزگار کی تلاش ہےجو ملک گیر سطح پر تقریباً 22.8فیصد بنتی ہے۔

یہ مختلف رجحانات بھارت میں ہجرت کے صنفی پہلو کو واضح کرتے ہیں جہاں خواتین کی ہجرت زیادہ تر سماجی عوامل جیسے شادی سے متاثر ہوتی ہے جبکہ مردوں کی ہجرت بنیادی طور پر لیبر مارکیٹ کے مواقع سے متاثر ہوتی ہے۔

 

****

 (ش ح –م حاش ق)

U. No. 1432


(ریلیز آئی ڈی: 2222157) وزیٹر کاؤنٹر : 9
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी