وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

محکمہ مالی خدمات (ڈی ایف ایس) کے سکریٹری کی صدارت میں علاقائی دیہی بینکوں (آر آر بیز) کی کارکردگی سے متعلق  جائزہ  میٹنگ کا انعقاد


مالی سال26-2025  کی پہلے چھ ماہ میں 28 آر آر بیز کا مجموعی کاروبار 12 لاکھ کروڑ روپے سے تجاوز

علاقائی دیہی بینکوں (آر آر بیز)  مالی شمولیت کو مستحکم کر رہے ہیں؛ رواں مالی سال میں 45.68 لاکھ سے زائد پی ایم جے ڈی وائی کھاتے کھولے گئے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 30 JAN 2026 9:59PM by PIB Delhi

علاقائی دیہی بینکوں (آر آر بیز) کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے آج دہلی میں محکمہ مالی خدمات کے سکریٹری کی صدارت میں ایک جائزہ میٹنگ  منعقد ہوئی۔ اس  میٹنگ میں نبارڈ کے چیئرمین، تمام 28 آر آر بیز کے چیئرپرسنز، محکمہ مالی خدمات کے افسران، اسپانسر بینکوں کے نمائندگان، اسمال انڈسٹریز ڈیولپمنٹ بینک آف انڈیا (سِڈبی) اور ریزرو بینک آف انڈیا کے عہدیداران نے شرکت کی۔

000.jpg

مالی سال 26-2025 (دسمبر 2025 تک) کے دوران تمام علاقائی دیہی بینکوں (آر آر بیز) کی قابلِ ستائش کارکردگی کا نوٹس لیا گیا اور اس کی ستائش کی گئی۔ اس وقت 28 آر آر بیز، 26 ریاستوں اور 3 مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں میں 22,158 شاخوں کے ذریعے کام کر رہے ہیں، جو تقریباً 730 اضلاع کا احاطہ کرتے ہیں۔ تمام 28 آر آر بیز کا مجموعی کاروبار 12 لاکھ کروڑ روپے سے تجاوز کر چکا ہے، جو مالی سال 26-2025 کی پہلی ششماہی میں چند انفرادی سرکاری شعبے کے بینکوں (پی ایس بیز) کے کاروباری حجم سے بھی زیادہ ہے۔ یہ بینک مجموعی طور پر 32.4 کروڑ جمع کھاتوں اور 3.2 کروڑ قرض کھاتوں کو خدمات فراہم کر رہے ہیں۔

آر آر بیز کا خالص منافع (عارضی طور پر، دسمبر 2025 تک) بڑھ کر 7,720 کروڑ روپے ہو گیا ہے، جبکہ مالی سال  25-2024 میں یہ مجموعی خالص منافع 6,820 کروڑ روپے تھا۔ مجموعی نان پرفارمنگ اثاثے (جی این پی اے) اور خالص نان پرفارمنگ اثاثے، دونوں میں کمی کا رجحان برقرار ہے۔

آر آر بیز ترجیحی شعبہ قرضہ جاتی نظام (پرائرٹی سیکٹر لینڈنگ) کے تحت مقررہ تمام اہداف اور ذیلی اہداف کے حصول میں بھی مسلسل کامیاب ہو رہے ہیں، جو معاشرے کے پسماندہ اور نشان زد طبقات کی خدمت کے لیے ان کے مضبوط عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ مالی شمولیت کو فروغ دینے میں بھی آر آر بیز اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور رواں مالی سال کے دوران انہوں نے پردھان منتری جن دھن یوجنا (پی ایم جے ڈی وائی) کے تحت 45.68 لاکھ سے زائد نئے کھاتے کھولے ہیں۔

محکمہ مالی خدمات کے سکریٹری نے تمام آر آر بیز سے اپیل کی کہ وہ آئندہ بھی اپنی کارکردگی کو برقرار رکھیں اور اسے مزید بہتر بنائیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ دیہی آبادی میں سماجی تحفظ کی اسکیموں کی رسائی میں توسیع، قرضہ جاتی پورٹ فولیو میں تنوع، آئی ٹی انفراسٹرکچر کو مضبوط بنانا، مالی خدمات کی ڈیجیٹل فراہمی، اور تمام صارفین خصوصاً دیہی اور دور دراز علاقوں میں رہنے والوں کے لیے شکایات کے ازالے کے نظام کو مضبوط کرنا، بہتری کے اہم ترجیحی شعبے ہیں۔ انہوں نے تمام آر آر بیز، نابارڈ اور اسپانسر بینکوں پر زور دیا کہ وہ آنے والے چیلنجز کی پیشگی نشاندہی کریں اور ان سے مؤثر طور پر نمٹنے کے لیے اپنی تیاریوں کو مضبوط بنائیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔م م ع۔ن م۔

U- 1420


(ریلیز آئی ڈی: 2222056) وزیٹر کاؤنٹر : 18
یہ ریلیز پڑھیں: English