بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
پیرا دیپ پورٹ اتھارٹی نے 14.44 ایم ایم ٹی کارگو ہینڈلنگ کے ساتھ جنوری کا نیا ریکارڈ قائم کیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
01 FEB 2026 7:40PM by PIB Delhi
پارا دیپ پورٹ اتھارٹی (پی پی اے) نے جنوری کے مہینے میں اب تک کی سب سے زیادہ کارگو ہینڈلنگ ریکارڈ کر کے سال 2026 کا آغاز ایک سنگ میل کامیابی کے ساتھ عبور کیا ہے۔ اس بندرگاہ نے اس ماہ کے دوران 14.44 ملین میٹرک ٹن (ایم ایم ٹی) کارگو ہینڈل کیا، جو 2024 میں حاصل کردہ 14.32 ملین میٹرک ٹن کے پچھلے جنوری ریکارڈ سے زیادہ ہے۔
یہ ریکارڈ ساز کارکردگی بھارت کی صفِ اول کی بڑی بندرگاہوں میں سے ایک کے طور پر پارا دیپ پورٹ کی پوزیشن کو مستحکم کرتی ہے اور اس کی آپریشنل صلاحیتوں میں مسلسل اضافے کی عکاسی کرتی ہے۔ یہ کامیابی بنیادی ڈھانچے کی مسلسل بہتری، ہموار طریقۂ کار اور ٹرمینلز اور اسٹیک ہولڈرز کے درمیان بہتر ہم آہنگی کا نتیجہ ہے۔
کارگو کے حجم میں مستقل اضافہ پارا دیپ پورٹ کے عملے کی کارکردگی، لچیلے پن اور لگن کی بھی نشاندہی کرتا ہے، جو بحری لاجسٹکس میں بڑھتی ہوئی طلب اور پیچیدگیوں کے باوجود مضبوط آپریشنل نتائج فراہم کرنا جاری رکھے ہوئے ہیں۔
پارا دیپ پورٹ اتھارٹی کے چیئرمین جناب پی ایل ہرناد نے اس سنگ میل کا سہرا بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے عزت مآب مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال کے اسٹریٹجک وژن اور قیادت اور بندرگاہ سے وابستہ افسران، ملازمین، کنٹریکٹ ورکرز اور تمام اسٹیک ہولڈرز کی انتھک کوششوں کے سر باندھا۔
انہوں نے کہا، ‘‘جدت طرازی، استعداد میں اضافے اور آپریشنل مہارت پر مسلسل توجہ کے ساتھ، پارا دیپ پورٹ بھارت کی بڑھتی ہوئی تجارت میں تعاون کرنے اور ملک کی معاشی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنے کے لیے پرعزم ہے۔’’
جنوری کی یہ ریکارڈ ساز کارکردگی آنے والے سال کے لیے ایک مثبت سمت متعین کرتی ہے، کیونکہ پارا دیپ پورٹ عالمی معیار کے میگا پورٹ کا درجہ حاصل کرنے کی جانب اپنا سفر جاری رکھے ہوئے ہے۔

********
(ش ح ۔ ک ح۔رض)
418U. No. 1
(ریلیز آئی ڈی: 2222055)
وزیٹر کاؤنٹر : 3