وزارت سیاحت
azadi ka amrit mahotsav

‘بھارت پرو’ تنوع میں ہندوستان کے اتحاد کی عکاسی کرتا ہے: نائب صدر جناب سی پی رادھا کرشنن


‘بھارت پرو’ ہمیں تنوع میں ملک کے غیر معمولی اتحاد کی یاد دلاتا ہے:  جناب سریش گوپی

نائب صدر جمہوریہ اور وزیر مملکت برائے سیاحت  کی لال قلعہ پر‘ بھارت پرو - 2026 ’کی شاندار اختتامی تقریب میں شرکت

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 31 JAN 2026 8:34PM by PIB Delhi

ہندوستان کے نائب صدر جناب سی پی رادھا کرشنن نے آج لال قلعہ کے لان میں ‘بھارت پرو -2026 ’کی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔ بھارت پرو کو ایک جشن کے طور پر بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ تقریب تنوع میں ہندوستان کے اتحاد کی عکاسی کرتی ہے، ملک کی ثقافتی رونق اور سیاحت کی صلاحیت کو اجاگر کرتی ہے، اور 2047 @ ترقی یافتہ ہندوستان کے تئیں اجتماعی عزم کی علامت ہے۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہندوستان جدید تاریخ میں بے مثال پیمانے پر تبدیلی دیکھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بنیادی ڈھانچے کی توسیع، ڈجیٹل طور پربااختیار بنانا، مالیاتی شمولیت، سماجی تحفظ، خواتین کی قیادت میں ترقی اور نوجوانوں کی اختراع معیشت اور معاشرے کی بنیادوں کو نئی شکل دے رہی ہے۔  نائب صدر نے کہا کہ یہ پیش رفت ملک بھر میں سفر کرنے کے لیے لوگوں کے بڑھتے ہوئے اعتماد سے بھی ظاہر ہوتی ہے۔ ہندوستان نے 2025 میں 4 بلین سے زیادہ اندرون ملک سیاحوں کے دوروں کو ریکارڈ کیا، جو نہ صرف وبائی امراض سے پہلے کی سطحوں پر مکمل بحالی کی عکاسی کرتا ہے بلکہ شہریوں میں اپنی زمین کو تلاش کرنے کے لیے نئے جوش و جذبے کو بھی ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے تمام فنکاروں، کاریگروں اور دستکاروں کو مبارکباد دی جو ہندوستان کی ثقافتی دولت کی یادگار نمائش کے لیے جمع ہوئے تھے۔

اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، سیاحت اور پٹرولیم کے وزیر مملکت جناب سریش گوپی نے کہا کہ‘ بھارت پرو’ ہندوستان کے رنگوں، آوازوں، ذائقوں اور روایات کو ایک چھت کے نیچے اکٹھا کرتا ہے، جو ہمیں تنوع میں ملک کے غیر معمولی اتحاد کی یاد دلاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے تہوار شہریوں کو  ملک کی روح کے قریب لاتے ہیں، قومی یکجہتی کو مضبوط کرتے ہیں اور ثقافتی ورثے کے سب سے بڑے سفیر کے طور پر ہندوستان کی مطابقت کی تصدیق کرتے ہیں۔

خیال رہے ‘بھارت پرو – 2026’ ایک چھ روزہ قومی ثقافتی اور سیاحتی میلہ، حکومت ہند کی وزارت سیاحت کی جانب سے یوم جمہوریہ کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر 26 سے 31 جنوری 2026 تک، تاریخی لال قلعہ کے سامنے اور گیان پاتھ پر منعقد کیا گیا تھا۔ اختتامی تقریب میں سیاحت اور پٹرولیم کے وزیر مملکت جناب سریش گوپی نے بھی شرکت کی۔

‘بھارت پرو ’وزارت سیاحت کا سب سے بڑا سالانہ پروگرام ہے جو ہندوستان کے بھرپور ثقافتی، فنکارانہ،  پکوان  اور روحانی ورثے کا جشن مناتا ہے اور ‘‘ ایک بھارت، شریشٹھ بھارت’’  اور ‘‘دیکھو اپنا دیش’’ جیسے قومی اقدامات کو فروغ دیتا ہے۔ برسوں سے یہ تہوار ایک بڑے پلیٹ فارم کی شکل اختیار کر گیا ہے جو تنوع میں ہندوستان کے اتحاد اور سیاحت کی بے پناہ صلاحیت کو ظاہر کرتا ہے۔

اس میلے کا اہتمام ہندوستان کے متنوع ثقافتی ورثے کو اجاگر کرنے، اندرونی سیاحت کو فروغ دینے، کاریگروں اور ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ایک پلیٹ فارم فراہم کرنے، سیاحت کے بارے میں بیداری بڑھانے اور ثقافتی تبادلے کے ذریعے قومی یکجہتی کو مضبوط کرنے کے مقصد سے منعقد کیا گیا ہے۔ اس سال کے پروگرام میں 34 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں، 25 سے زیادہ مرکزی وزارتوں اور محکموں اور ملک بھر سے سرکردہ اداروں اور تنظیموں نے شرکت کی۔

اس سال کا بھارت پرو خاص طور پر اہم تھا کیونکہ اس نے ‘‘وندے ماترم’’ کی 150 ویں سالگرہ کے موقع  تھا - ایک مشہور گیت جس نے ہندوستان کی آزادی کی تحریک کو متاثر کیا اور مادر وطن کے لیے اتحاد، ثقافتی فخر اور محبت کی علامت بنا رہا ہے۔‘ بھارت پرو- 2026 ’میں بڑے پیمانے پر عوامی شرکت دیکھنے میں آئی، جس میں روزانہ اوسطاً 40,000 یہاں  حاضری دیتے ہیں۔

*****

ش ح – ظ  ا-  ت ع

UR No. 1365


(ریلیز آئی ڈی: 2221388) وزیٹر کاؤنٹر : 23
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी