عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
اچھی حکمرانی سے متعلق قومی ویبینار سیریز 26-2025 ء کے تحت 34واں ویبینار ‘‘ اضلاع کی ہمہ جہت ترقی ’’ کے موضوع کے تحت 30 جنوری ، 2026 ء کو منعقد ہوا، جس کا مقصد بہترین طور طریقوں کی مثالوں کی ترسیل اور ان کی عمل آوری کو فروغ دینا تھا
اس موقع پر کرن ستیارتھی نے گملا ضلع کے اقدام (مشرقی سنگھ بھوم) سے متعلق اور کرگل ضلع کے اقدام (لداخ) پر شریکانت بالاصاحب سوسے نے قومی سامعین کے سامنے اپنی پریزنٹیشن پیش کیں
प्रविष्टि तिथि:
30 JAN 2026 5:31PM by PIB Delhi
وزیر اعظم نے ٔ انتظامی اصلاحات و عوامی شکایات کے محکمے ( ڈی اے آر پی جی ) کو ہدایت دی ہے کہ وہ ضلع کلکٹروں اور دیگر افسران کے ساتھ ورچوئل کانفرنس/ویبینار منعقد کرے، جن میں وزیر اعظم کے شاندار عوامی انتظامیہ ایوارڈس کی تقریب میں سابقہ انعام یافتگان کو بھی مدعو کیا جائے تاکہ وہ اپنے تجربات کے بارے میں بتائیں، جس کا مقصد بہترین طریقۂ کار کی وسیع تر ترسیل اور ان کی عمل آوری کو فروغ دینا ہے۔
وزیر اعظم کی ہدایات کی تعمیل میں، ڈی اے آر پی جی نے اپریل ، 2022 ء سے اب تک اچھی حکمرانی سے متعلق قومی ویبینارز کے 34 اجلاس یعنی ہر ماہ ایک ویبینار منعقد کیا ہے تاکہ وزیر اعظم کے ایوارڈ برائے شاندار عوامی انتظامیہ کی اسکیم کے تحت انعام یافتہ نامزدگیوں کی ترسیل اور ان طرز پر عمل آوری کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔ ہر ویبینار میں تقریباً 1000 افسران شرکت کرتے ہیں، جن میں لائن ڈیپارٹمنٹس، ریاستی حکومتوں، ضلع کلکٹروں، ریاستی انتظامی تربیتی اداروں اور مرکزی تربیتی اداروں کے افسران شامل ہوتے ہیں۔

یہ ویبینارز نہ صرف اقدامات کے ادارہ جاتی استحکام/پائیداری کی موجودہ صورتحال پیش کرتے ہیں بلکہ ان کی طرز پر عمل آوری اور توسیع کی پیش رفت کے بارے میں بھی بصیرت فراہم کرتے ہیں۔
34واں ویبینار 30 جنوری ، 2026 ء کو منعقد ہوا، جس میں ‘‘ اضلاع کی ہمہ جہت ترقی ’’ کے موضوع کے تحت ، سال ، 2023 ء کے لیے ، وزیر اعظم کے ایوارڈ برائے شاندار عوامی انتظامیہ سے نوازے گئے دو اقدامات کی تفصیلات درج ذیل پاور پوائنٹ پریزنٹیشن کے ذریعے پیش کی گئیں :
- گملا ضلع کا اقدام، جھارکھنڈ — پیشکش: کرن ستیارتھی، ڈپٹی کمشنر، مشرقی سنگھ بھوم، جھارکھنڈ؛ اور
- کرگل ضلع کا اقدام، لداخ — پیشکش: شریکانت بالاصاحب سوسے، ڈپٹی کمشنر/ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ، کپواڑہ، جموں و کشمیر۔
ویبینار کی صدارت پونیت یادو، ایڈیشنل سیکریٹری، ڈی اے آر پی جی نے کی اور اس میں محکمہ کے سینئر افسران نے بھی شرکت کی۔ یہ ویبینار پورے بھارت میں 600 سے زائد مقامات سے دیکھا گیا، جس میں ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے محکمۂ انتظامی اصلاحات کے سینئر افسران، ضلع کلکٹروں، ریاستی اور ضلعی افسران نیز مرکزی و ریاستی انتظامی تربیتی اداروں کے افسران شریک ہوئے۔
****************************
( ش ح ۔ ش ب ۔ ع ا )
U.No. 1324
(रिलीज़ आईडी: 2220966)
आगंतुक पटल : 5