محنت اور روزگار کی وزارت
گگ ورکروں اور پلیٹ فارم پر کام کرنے والے افراد کے لیے سماجی تحفظ
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
29 JAN 2026 6:06PM by PIB Delhi
محنت اور روزگار کی وزیر مملکت محترمہ شوبھا کرندلاجے نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا محنت اور روزگار کی وزارت نے پلیٹ فارم ورکرز ، نقل مکانی کرنے ولے مزدوروں وغیرہ سمیت غیر منظم کارکنوں (این ڈی یو ڈبلیو) کا ایک جامع قومی ڈیٹا بیس بنانے کے لئے 26 اگست 2021 کو ای - شرم پورٹل (eshram.gov.in) کا آغاز کیا ۔ ای - شرم پورٹل غیر منظم وکروں بشمول گگ ورکرز اور پلیٹ فارم پر کام کرنے والے فراد کا اندراج کرتا ہے اور انہیں خود اعلان کی بنیاد پر یونیورسل اکاؤنٹ نمبر (یو اے این) فراہم کرتا ہے ۔
وزارت نے 12 دسمبر 2024 کو ای-شرم پورٹل پر ایک ایگریگیٹر ماڈیول کا آغاز کیا، تاکہ ان کے ذریعے لگائے گئے ایگریگیٹرز اور پلیٹ فارم ورکرز کا اندراج کیا جا سکے ۔ یہ نیا ماڈیول پلیٹ فارم ایگریگیٹرز اور پلیٹ فارم ورکرز کے آن بورڈنگ کے عمل کو ہموار کرنے اور بڑھانے کے لیے تیار کیا گیا ہے ۔ اب تک کل 12 بڑے ایگریگیٹرز یعنی زومیٹو ، بلنکٹ ، انکل ڈیلیوری ، اربن کمپنی ، اوبر ، ایمیزون ، اولا ، سوئگی ، ایک کام ایکسپریس ، ریپیڈو ، زیپٹو اور پورٹر کو شامل کیا گیا ہے ۔
پہلی بار 'گگ ورکرز' اور 'پلیٹ فارم ورکرز' کی تعریف اور اس سے متعلق ضابطے کو، سماجی سکیورٹی سے متعلق ضوابط 2020 میں فراہم کیا گیا ہے، جو 21 نومبر2025 کو نافذ ہوا ۔ اس ضابطے میں زندگی اور معذوری کا احاطہ ، حادثاتی بیمہ ، صحت اور زچگی کے فوائد ، بڑھاپے کے تحفظ وغیرہ سے متعلق معاملات پر گگ ورکرز اور پلیٹ فارم ورکرز کے لیے سماجی تحفظ کے مناسب اقدامات وضع کرنے کا بندوبست کیا گیا ہے ۔ ضابطے میں ان فلاحی اسکیموں کی مالی اعانت کے لیے سماجی تحفظ فنڈ کے قیام کا بھی التزام ہے ۔
نیتی آیوگ کے ایک تخمینے کے مطابق جون 2022 میں شائع ہونے والی "انڈیاز بومنگ گگ اینڈ پلیٹ فارم اکانومی" کے عنوان سے اپنی رپورٹ میں ملک میں گگ ورکرز اور پلیٹ فارم ورکرز کی تعداد 21-2020 میں 7.7 ملین تھی ، جو 30-2029 تک بڑھ کر 23.5 ملین ہونے کی توقع ہے ۔ آن لائن پلیٹ فارم (پلیٹ فارم ورکرز) کے گگ ورکرز کے تعاون کو تسلیم کرتے ہوئے، حکومت نے مالی سال 26-2025 کے اپنے بجٹ اعلان میں ان کی فلاح و بہبود کے لیے کئی اہم اقدامات کا اعلان کیا ہے ۔ ان اقدامات میں ای- شرم پورٹل پر رجسٹریشن ، شناختی کارڈ جاری کرنا اور آیوشمان بھارت- پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا (اے بی- پی ایم جے اے وائی) کے تحت صحت کی دیکھ بھال کے فوائد میں توسیع شامل ہیں۔
حکومت نے ای-شرم اور پی ایم جے اے وائی کے درمیان باہمی تعاون کو یقینی بنانے، ڈیٹا میپنگ ، تصدیق کا طریقہ کار اور معلومات کے تبادلہ کے لیے مطلوبہ پالیسی اور ٹیکنالوجی اقدامات کئے ہیں۔
پلیٹ فارم ورکرز کے اندراج کے لیے ای- شرم پورٹل سے فائدہ اٹھانے کے لیے ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو بھی حساس بنایا گیا ہے ۔ ای-شرم پورٹل پر پلیٹ فارم ورکرز کا زیادہ سے زیادہ اندراج ، ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے تعاون سے اپریل ، مئی اور اگست-ستمبر 2025 کے مہینوں کے دوران ملک بھر میں اندراج کے لئے تین خصوصی مہمات کا انعقاد کیا گیا ۔
گگ اور پلیٹ فارم ورکرز کے سماجی تحفظ کے ڈھانچے کے لیے ایگریگیٹرز ، نالج پارٹنرز اور پلیٹ فارم ورکرز یونینوں/ انجمنوں اور ریاستی حکومتوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ متعدد دور کی بات چیت جاچکی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح –م ع ۔ ق ر)
U. No.1308
(ریلیز آئی ڈی: 2220909)
وزیٹر کاؤنٹر : 22