قانون اور انصاف کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

قبائلی علاقوں میں قانونی وسائل کے مراکز کا قیام

प्रविष्टि तिथि: 29 JAN 2026 8:32PM by PIB Delhi

حکومت کی جانب سے لیگل سروسز اتھارٹیز ایکٹ (ایل ایس اے)1987کے تحت نیشنل لیگل سروسز اتھارٹی (این اے ایل ایس اے) کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ اس کا مقصد غریبوں اور پسماندہ افراد جس میں درج فہرست ذات اور درج فہرست قبائل شامل ہیں، کو مفت اور قابل قانونی خدمات فراہم کرنا ہے، تاکہ کوئی بھی شہری معاشی وجوہات کی بناء پر انصاف تک رسائی کے مواقع سے محروم نہ رہے۔ اس کا مقصد لوک عدالتوں کا انعقاد بھی ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ قانونی نظام مساوی مواقع کی بنیاد پر انصاف کو فروغ دیتا ہے۔ تعلقہ سطح سے لے کر سپریم کورٹ تک قانونی خدمات کے ادارے قائم کیے گئے ہیں، جو اڈیشہ سمیت ملک کے طول و عرض میں لوگوں تک رسائی فراہم کرتے ہیں۔

این اے ایل ایس اےنے نیشنل لیگل سروسز اتھارٹی (لیگل سروسز کلینکس) رولز، 2011 کو نوٹیفائی کیا ہے، جو گاؤں یا کلسٹر کے سائز کے لحاظ سے تمام گاؤں یا گاؤں کے کلسٹروں میں ڈسٹرکٹ لیگل سروسز کلینکس کے قیام کے لیے فراہم کرتا ہے۔ ایسے کلینکس کو ولیج لیگل کیئر اینڈ سپورٹ سنٹر کہا جاتا ہے۔ اس کے مطابق، اڈیشہ میں 132 ولیج لیگل کیئر اینڈ سپورٹ سنٹر قائم کیے گئے ہیں، تاکہ ضرورت پڑنے پر ان کے قانونی مسائل کو حل کرنے میں قبائلی لوگوں سمیت پسماندہ گروہوں کی مدد کرنے کے لیے ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹیز (ڈی ایل ایس اے) اور تعلقہ قانونی خدمات کمیٹیوں (ٹی ایل ایس سی) کی مدد کی جا سکے۔ پچھلے دو سالوں کے دوران اوڈیشہ میں ولیج لیگل کیئر اینڈ سپورٹ سینٹرز کا دورہ کرنے اور قانونی مدد حاصل کرنے والے لوگوں کی تعداد کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

سال

مراکزمیں آنے والے افراد کی تعداد

قانوی مددحاصل کرنے والے افراد کی تعداد

2024

8,029

4,593

2025

7,638

5,644

 

متبادل تنازعات کے حل (اے ڈی آر) کے طریقہ کار کے تحت، 2025 میں اڈیشہ میں کل 04 قومی لوک عدالت (این ایل اے ایس) کا انعقاد کیا گیا تھا جو کہ نیشنل لیگل سروسز اتھارٹی (این اے ایل ایس اے) کی طرف سے تعلقہ عدالتوں سے لے کر اڈیشہ ہائی کورٹ تک طے کی گئی تھیں۔ اس کے علاوہ  این اے ایل ایس اے کے ایگزیکٹو چیئرمین کی ہدایت پر، اڈیشہ اسٹیٹ لیگل سروسز اتھارٹی نے27جولائی2025 کو نیگوشی ایبل انسٹرومنٹ ایکٹ کی دفعہ 138 کے تحت مقدمات کے لیے ایک ضلعی سطح کی لوک عدالت کا بھی انعقاد کیا۔ اس کے علاوہ، 22 ​​مستقل لوک عدالتیں اس وقت اڈیشہ میں عوامی افادیت کی خدمات سے متعلق معاملات کو حل کرنے کے لیے چل رہی ہیں۔

یہ معلومات قانون و انصاف کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) اور پارلیمانی امور کے وزیر مملکت جناب ارجن رام میگھوال نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کیں۔

****

ش ح۔ ع و۔ اش ق

U.NO. 1313


(रिलीज़ आईडी: 2220898) आगंतुक पटल : 3
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी