راجیہ سبھا سکریٹیریٹ
جمہوریہ کوریا کے پارلیمانی وفد نے راجیہ سبھا کے معزز نائب چیئرمین جناب ہری ونش سے ملاقات کی
بھارت اور جمہوریہ کوریا مضبوط اور ترقی پسند جمہوریہ ہیں: ہری ونش
جناب ہری ونش نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارتی اور سرمایہ کاری کے بہاؤ میں مسلسل اضافے پر اطمینان کا اظہار کیا
प्रविष्टि तिथि:
30 JAN 2026 4:20PM by PIB Delhi
جمہوریہ کوریا کے پارلیمانی وفد کی قیادت جناب لی ہیک-یانگ، معزز ڈپٹی اسپیکر آف نیشنل اسمبلی آف دی ریپبلک آف کوریا نے کی، جنہوں نے آج پارلیمنٹ ہاؤس میں راجیہ سبھا کے معزز نائب چیئرمین جناب ہری ونش سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران جناب ہری ونش نے کہا کہ بھارت اور جمہوریہ کوریا مضبوط اور ترقی پسند جمہوریہ ہیں اور دونوں کے درمیان پارلیمانی تبادلے کی مضبوط روایت موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں پارلیمانوں کے درمیان باقاعدہ مکالمہ اور بات چیت نے بھارت–کوریا اسپیشل اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
دوطرفہ تعاون کی کثیر جہتی نوعیت کو اجاگر کرتے ہوئے جناب ہری ونش نے کہا کہ بھارت اور جمہوریہ کوریا تجارت و سرمایہ کاری، دفاع، ثقافت اور عوامی تعلقات جیسے شعبوں میں قریبی شراکت داری رکھتے ہیں، جو جمہوریت، قانون کی حکمرانی، عالمی امن اور خوشحالی کے مشترکہ عزم پر مبنی ہے۔
دونوں ممالک کے تاریخی اور ثقافتی روابط کا حوالہ دیتے ہوئے جناب ہری ونش نے ذکر کیا کہ بھارت اور جمہوریہ کوریا کی روابط ایودھیا کی راجکماری سُری رتنا اور گِمہائی کے بادشاہ کم سورو کی شادی کے ذریعے جڑی ہوئی ہیں، جو دونوں ممالک کے گہرے تمدنی تعلقات کی عکاسی کرتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ فخر کی بات ہے کہ 2011 میں، جمہوریہ کوریا کی حکومت نے نوبل انعام یافتہ گورو دیو ربندر ناتھ ٹیگور کا مجسمہ سئول میں نصب کیا تاکہ ان کی 150 ویں یوم پیدائش کی یاد منائی جا سکے۔ جناب ہری ونش نے یاد دلایا کہ گورو دیو ٹیگور نے 1929 میں نظم’ لیمپ آف ایسٹ ‘لکھی تھی، جو کوریا کے شاندار ماضی اور اس کے روشن مستقبل کو خراج تحسین پیش کرتی ہے، اور آج بھی کورین عوام کی جانب سے محبت سے یاد کی جاتی ہے۔
جناب ہری ونش نے دوطرفہ تجارتی اور سرمایہ کاری کے بہاؤ میں مسلسل اضافے پر اطمینان کا اظہار کیا اور نوٹ کیا کہ دوطرفہ تجارت تقریباً 27 بلین امریکی ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ کورین کمپنیوں کی بھارت میں موجودگی کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہنڈائی، سیمسنگ اور ایل جی بھارت میں مشہور گھریلو برانڈز بن چکی ہیں۔
پارلیمانی ارکان کے مشترکہ وژن کو عملی اقدامات میں تبدیل کرنے میں کردار کو اجاگر کرتے ہوئے جناب ہری ونش نے دورے پر آئے ہوئے وفد کو پارلیمانی تعاون کو مضبوط بنانے میں اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ مسلسل مکالمہ اور تبادلے بھارت اور جمہوریہ کوریا کے تعلقات کی مکمل صلاحیت کو حاصل کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے اور وفد کے لیے بھارت میں خوشگوار اور نتیجہ خیز قیام کی خواہش بھی کی۔
اس موقع پر محترمہ ریکھا شرما، جناب مجیب اللہ خان، ڈاکٹر پرمار جشونت سنگھ سلام سنگھ، راجیہ سبھا کے اراکین، جناب پی سی مودی، سکریٹری جنرل، راجیہ سبھا، اور راجیہ سبھا سیکریٹریٹ اور وزارت خارجہ (ایم ای اے) کے دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔


***********
ش ح ۔ ش ت۔ م الف
U. No.1310
(रिलीज़ आईडी: 2220890)
आगंतुक पटल : 20