وزارت سیاحت
azadi ka amrit mahotsav

بھارت پرو ،2026 میں پنجاب کا موسیقی ورثہ پنجابی لوک آرکسٹرا اور قلندری دھمال کے ساتھ زندہ  ہو اٹھا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 30 JAN 2026 2:31PM by PIB Delhi

پنجاب کے بھرپور موسیقی اور روحانی ورثے کو  ، بھارت پرو ، 2026 میں نئی دلّی  کے تاریخی لال قلعہ میں 31 جنوری  ، 2026  ء کو پیش کیا جائے گا، جہاں پنجابی لوک آرکسٹرا اور قلندری دھمال کی دل موہ لینے والی پرفارمنسز منعقد ہوں گی۔

پنجابی لوک آرکسٹرا  موسیقی کا ایک منفرد مجموعہ ہے  ، جو پنجابی لوک موسیقی کے مختلف روایتی سازوں جیسے ڈھول، ڈھولکی، تال-کوزے، تنساری، بانسری، نگاڑا، چمٹا، ساپ، کرا اور ونجلی کے استعمال سے تشکیل دیا گیا ہے۔ یہ آرکسٹرا تال، لے اور ضربی لوک سازوں کو یکجا کر کے ایک منظم اور ہم آہنگ موسیقی پیش کرتا ہے۔ روایتی پنجابی لوک دھنوں کو آرکسٹرا کے انداز میں نہایت سوچ سمجھ کر ترتیب دیا گیا ہے، جس سے ان کی اصل روایتی خصوصیت برقرار رہتی ہے اور وہ اجتماعی اور ہم آہنگ صورت میں سامعین کومحظوظ کرتی  ہے۔

image001PSV5.jpg

یہ آرکسٹرا 12  طلباء کے ایک گروپ کی جانب سے پیش کیا جاتا ہے، جہاں ہر طالب علم ایک مخصوص ساز  بجاتا ہے۔ ان کی پیشکش ٹیم ورک، باہمی ہم آہنگی اور پنجابی لوک موسیقی کی روایات کی گہری سمجھ کو اجاگر کرتی ہے۔ یہ اقدام نہ صرف پنجابی لوک موسیقی کے تحفظ میں اہم کردار ادا کرتا ہے بلکہ طلباء کو اجتماعی پرفارمنس اور لوک آرکسٹریشن کی تکنیکوں میں  قیمتی عملی تجربہ بھی فراہم کرتا ہے۔

تقریب میں روحانی رنگ شامل کرتے ہوئے ، قلندری دھمال بھی پیش کیا جائے گا، جو سندھ اور پنجاب کا ایک روایتی صوفی لوک رقص ہے۔ قلندری دھمال  عقیدت کی عکاسی کا ایک رقص ہے  ، جو خدا اور صوفی بزرگوں سے محبت اور سپردگی کے جذبات کا اظہار کرتا ہے اور بالخصوص سیہون شریف میں حضرت لال شہباز قلندرؒ کے مزار سے منسوب ہے۔

image002P7ID.jpg

اس پیشکش میں زبردست  موسیقی شامل ہے ، جو ڈھول، گھڑیال، سورنا، شنکھ اور ٹمبا جیسے سازوں سے تخلیق کی جاتی ہے، جس کے ساتھ تال میل سے تالیوں کی آواز اور عقیدتی نعرے جیسے “دما دم مست قلندر” گونجتے ہیں۔ یہ پُرجوش دھنیں رقاصوں کو خوشی اور روحانیت کی کیفیت میں لے جاتی ہیں۔ رقص کی حرکات آزادانہ اور پُراثر ہوتی ہیں، جن میں گھومنا، زمین پر پاؤں مارنا اور لے کے ساتھ جھومنا شامل ہے۔ بہت سے رقاص ننگے پاؤں رقص کرتے ہیں اور بھاری گھنگھرو پہنتے ہیں، جو عاجزی اور روحانی سپردگی کی علامت ہیں۔

قلندری دھمال روحانی آزادی، محبت، اتحاد اور عقیدت کی نمائندگی کرتا ہے اور ذات، مذہب اور سماجی حیثیت کی تمام حدوں سے بالاتر ہے۔ موسیقی اور حرکات کے ذریعے یہ امن اور اجتماعی ہم آہنگی کا  پُر اثر  پیغام  دیتا ہے۔

پنجابی لوک آرکسٹرا اور قلندری دھمال کی مشترکہ پیشکش ، بھارت پرو ، 2026 میں ناظرین کو پنجاب کی متحرک ثقافتی اور روحانی روایات کا ایک بھرپور اور یادگار تجربے سے ہمکنار کرتی ہیں۔

 

**********

( ش ح ۔  ش ب  ۔ ع ا )

U.No. 1294


(ریلیز آئی ڈی: 2220821) وزیٹر کاؤنٹر : 37
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी