شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سی پی آئی کی جامع تجدید پر ماہرین کے گروپ کی رپورٹ کے اجراء سے متعلق پریس نوٹ

प्रविष्टि तिथि: 29 JAN 2026 4:00PM by PIB Delhi

شماریات اور پروگرام کے نفاذ (ایم او ایس پی آئی) کی وزارت اس پریس نوٹ کے ذریعے صارف قیمت اشاریہ (سی پی آئی) کی جامع تجدید پر ماہرین کی ٹیم کی رپورٹ جاری کر رہی ہے۔ سی پی آئی کے بنیادی سال کی نظرثانی کے لیے تشکیل دی گئی اس ٹیم میں ممتاز تعلیمی اداروں کے ماہرین، ریزرو بینک آف انڈیا اور حکومتِ ہند کے سینئر افسران شامل ہیں۔ گھرانوں کے بدلتے ہوئے صرفی رویوں کو درست طریقے سے جانچنے اور طریقۂ کار کی ترقی سمیت تازہ ترین عالمی بہترین طریقوں کو شامل کرنے کے لیے، ماہرین کی ٹیم نے اپنے اجلاسوں میں سی پی آئی سیریز کے تمام پہلوؤں پر تفصیلی غور و خوض کیا ہے۔ یہ رپورٹ بنیادی نظر ثانی کے عمل کے لیے اختیار کیے گئے طریقۂ کار، نئی سی پی آئی سیریز یعنی سی پی آئی 2024 میں متعارف کرائی گئی اضافوں اور تبدیلیوں کی تفصیلات اور ماہرین کی ٹیم کی تفصیلی سفارشات پیش کرتی ہے۔

ماہرین کی ٹیم کی اہم سفارشات میں اشیاء کی درجہ بندی کے لیے سب کلاس سطح تک مقصد کے مطابق انفرادی صرف کی تازہ درجہ بندی (سی او آئی سی او پی) 2018 کے تازہ ترین فریم ورک کو نافذ کرنا، گھریلو صرفی اخراجات کے جائزہ  (ایچ سی ای ایس) 2023-24کا استعمال کرتے ہوئے سی پی آئی آئٹم باسکٹ اور ان کے متعلقہ وزن اپ ڈیٹ کرنا، قیمتوں کے ڈیٹا کی وصولی اور ترتیب کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال، انتظامی اور آن لائن/ای کامرس ڈیٹا کی شمولیت، انڈیکس کی تیاری بشمول ہاؤس رینٹ انڈیکس میں طریقہ کٔار کی بہتری اور ڈیٹا کی مزید باریک بینی سے ترسیل شامل ہیں۔

سی پی آئی 2024 سیریز میں، آئٹم باسکٹ 358 وزنی اشیاء پر مشتمل ہوگی، جنہیں سی او آئی سی او پی 2018 کی درجہ بندی کے مطابق 12 ڈویژنز، 43 گروپس، 62 کلاسز اور 192 سب کلاسز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ سی پی آئی 2024 سیریز کی ساخت اور درجہ بندی کے مختلف درجوں پر وزن کی تفصیلات رپورٹ میں فراہم کی گئی ہیں۔

اس رپورٹ کے اجراء کا مقصد سی پی آئی کے صارفین کو 12 فروری 2026 کو اس کے باقاعدہ اجراء سے پہلے سی پی آئی 2024 سیریز کو بہتر طور پر سمجھنے اور اس سے ہم آہنگ ہونے میں سہولت فراہم کرنا ہے۔ پہلا باقاعدہ اجراء جنوری 2025 کے بعد کے اشاریے اور جنوری 2026 کے مہنگائی کے اعداد و شمار فراہم کرے گا۔ دیہی، شہری اور مشترکہ شعبوں کے لیے جنوری 2013 سے اب تک کی آل انڈیا لیول کی بیک سیریز بھی 12 فروری 2026 کو جاری کی جائے گی۔

*******

(ش ح – ک ح ۔ م ش)

U. No. 1284


(रिलीज़ आईडी: 2220748) आगंतुक पटल : 3
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Kannada