ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ہوا کے معیار کے بندوبست سے متعلق کمیشن (سی اے کیو ایم) نے گریٹر نوئیڈا میں معائنہ مہم منعقد کی؛ ہدف بنائے گئے اصلاحی اقدامات کی ہدایت دی گئی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 29 JAN 2026 6:24PM by PIB Delhi

این سی آر اور ملحقہ علاقوں کے ہوا کے معیار کے بندوبست سے متعلق کمیشن (سی اے کیو ایم)  نے گریٹر نوئیڈا میں ایک معائنہ مہم چلائی تاکہ سڑکوں پر نظر آنے والی گرد و غبار اور گریٹر نوئیڈا انڈسٹریل ڈویلپمنٹ اتھارٹی(جی این آئی ڈی اے) کے زیر انتظام سڑکوں کی صفائی اور جھاڑو کے مؤثر عمل کا جائزہ لیا جا سکے۔ یہ معائنہ گرد وغبار کوکم کرنے کے اقدامات کی زمینی سطح پر عمل آوری کا جائزہ لینے اور فوری اصلاحی کارروائی کے لیےوقفے کو شناخت کرنے کے مقصد سے کیا گیا۔

اس مشق کے لیے سی اے کیو ایم نے تین سینٹرل پولوشن کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی) سے اور پانچ اتر پردیش پولوشن کنٹرول بورڈ (یو پی پی سی بی) سے آٹھ ٹیمیں تعینات کیں۔ ان ٹیموں نے جی این آئی ڈی اے کے دائرہ اختیار کے تحت 35 مقامات کا جائزہ لیا اور کئی اہم اور داخلی سڑکوں کی جانچ کی۔ جیوا-ٹیگ شدہ اور وقت کے نشان کے ساتھ تصاویر جمع کی گئیں اور انہیں کمیشن کو ایک جامع معائنہ رپورٹ کے حصے کے طور پر پیش کیا گیا۔

معائنے کی کارروائی سے یہ معلوم ہوا کہ گریٹر نوئیڈا کے کئی مقامات پر سڑکوں پر نظر آنے والا گرد و غبار اب بھی ایک اہم مسئلہ ہے۔ معائنہ شدہ علاقوں میں مجموعی طور پر سڑک گرد و غبار کی خلاف ورزیوں کے 102کیسز درج کیے گئے۔ یہ خلاف ورزیاں داخلی سڑکوں، سیکٹر سڑکوں اور بڑے کوریڈورز پر دیکھنے میں آئیں، جن میں بیٹا، ڈیلٹا، الفا، گاما، ایٹا، سگما، اومیکرون، زیٹا، ایکو ٹیک، نالج پارک اور ٹیک زون ، نیز کئی 60 میٹر، 80 میٹر اور 130 میٹر چوڑی سڑکیں جو اہم جنکشنز اور روٹریز کو جوڑتی ہیں،شامل ہیں۔

یہ نتائج ظاہر کرتے ہیں کہ میکنیکل  جھاڑو کے عمل کو مضبوط بنانے، پانی کے چھڑکاؤ کی تعداد کو بڑھانے، گرد و غبار اور ملبے کو بروقت اُٹھانے اور اسے سائنسی طریقے سے تلف کرنے اور سڑکوں کے کناروں، مرکزی جزائر اور ملحقہ علاقوں کی دیکھ بھال کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ کئی مقامات پر گرد کے جمع ہونے کی بنیادی وجوہات ناکافی جھاڑو، بھاری گاڑیوں کی نقل وحرکت اور سڑک کے کناروں کی ناقص صفائی سامنے آئیں۔

سی اے کیو ایم نے جی این آئی ڈی اے اور متعلقہ اداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ تمام شناخت شدہ مقامات پر فوری اصلاحی اقدامات کریں اور کمیشن کی قانونی ہدایات اور جی آر اے پی اقدامات کی سخت پاسداری کو یقینی بنائیں۔ مذکورہ کمیشن نے نافذ کرنے اور نگرانی کے عمل کو مضبوط بنانے، میکنیکل طریقے سے سڑکوں کی جھاڑو ، مشینوں کی مناسب تعیناتی، مسلسل کارکردگی کی مانیٹرنگ، اور کوتاہیوں کے لیے جوابدہی کے نفاذ پر بھی زور دیا۔

آپریشن کلیئر ایئر کے تحت معائنہ اور نفاذ سے متعلق مہم این سی آر بھر میں جاری رہیں گی تاکہ گرد وغبار کے اثرات کو مؤثر طریقے سے کم کیا جا سکے اور سڑکوں سے پیدا ہونے والے فضائی آلودگی کے خطرات کو روکا جا سکے۔ سی اے کیو ایم  تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ تیزی سے کام کر رہا ہے تاکہ پورے خطے میں صاف، منظم اور گرد سے پاک سڑکوں کو یقینی بنایا جاسکے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔    ش م ۔ع ن)

U. No. 1286


(ریلیز آئی ڈی: 2220745) وزیٹر کاؤنٹر : 12
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी