ایٹمی توانائی کا محکمہ
پارلیمانی سوال: جوہری سلامتی اور تحفظ
प्रविष्टि तिथि:
29 JAN 2026 5:02PM by PIB Delhi
بھارت میں جوہری اور شعاعی تنصیبات میں جوہری سلامتی کے نفاذ کے لیے ایک مضبوط نظام موجود ہے۔ بھارت میں شہری جوہری تنصیبات کی سلامتی کو یقینی بنانے کی مکمل ذمہ داری اٹامک انرجی ریگولیٹری بورڈ (اے ای آر بی) پر عائد ہے۔ اٹامک انرجی ریگولیٹری بورڈ جوہری سلامتی، شعاعی تحفظ اور جوہری تحفظ سے متعلق قومی منصوبے کو ایک جامع مربوط انتظامی نظام کے ذریعے نافذ کرتا ہے۔ یہ نظام تمام ضابطہ جاتی اور انتظامی عمل کو ایک متحدہ فریم ورک میں یکجا کرتا ہے، جس سے ضابطہ جاتی فیصلوں میں ہم آہنگی، تسلسل اور مؤثریت کو یقینی بنایا جاتا ہے۔ ضابطہ کاری کو مؤثر بنانے اور یکساں معیارات کے فروغ کے لیے اے ای آر بی نے سلامتی کے ضابطوں، رہنما اصولوں اور معیارات کا ایک جامع مجموعہ تیار کیا ہے، جن پر تمام آپریٹروں کے لیے عمل کرنا لازمی ہے۔
ان جوہری تنصیبات کو قانونی طور پر چلانے کے لیے اے ای آر بی سے ضروری لائسنس حاصل کرنا لازمی ہے، اور یہ لائسنس مقررہ سلامتی معیارات کی سختی سے پابندی سے مشروط ہوتے ہیں۔ اے ای آر بی کے معائنہ کاروں کو لائسنس یافتہ تنصیبات کے باقاعدہ معائنے کا اختیار حاصل ہے تاکہ قواعد کی تعمیل کی تصدیق کی جا سکے۔ عدم تعمیل کی صورت میں اے ای آر بی اصلاحی سفارشات اور تکنیکی رہنمائی فراہم کرتا ہے، جبکہ انتہائی صورتوں میں اسے آپریٹنگ لائسنس معطل یا منسوخ کرنے کا اختیار بھی حاصل ہے۔
جوہری تحفظ کے وہ پہلو جو سلامتی سے متعلق ہوتے ہیں، اے ای آر بی کے ضابطہ جاتی نظام میں ضم کیے گئے ہیں۔ سلامتی اور تحفظ کے باہمی تعلق کے انتظام کے لیے اندرونی انتظامات قائم کیے گئے ہیں تاکہ حفاظتی اقدامات اس انداز میں وضع اور نافذ کیے جائیں کہ وہ سلامتی کے مقاصد کو متاثر نہ کریں، اور اس کے برعکس بھی یہی اصول لاگو رہے۔ اے ای آر بی تنصیبات اور سرگرمیوں پر لاگو جوہری تحفظ کی ضروریات مرتب کرتا ہے اور ایسے معائنے انجام دیتا ہے جن میں سلامتی اور تحفظ دونوں پہلوؤں کو مدنظر رکھا جاتا ہے۔ جوہری اور شعاعی تنصیبات کے تحفظ سے متعلق معلومات محکمۂ جوہری توانائی کے ساتھ باضابطہ ورکنگ انتظامات کے تحت شیئر کی جاتی ہیں، جس سے مربوط نگرانی اور مؤثر نفاذ کو یقینی بنایا جاتا ہے۔
بھارتی جوہری تنصیبات میں بین الاقوامی جوہری اور شعاعی سلامتی کنونشنز کی پابندی کی نگرانی اور اس کا نفاذ اٹامک انرجی ریگولیٹری بورڈ ایک واضح فریم ورک کے ذریعے منظم طور پر یقینی بناتا ہے، جس میں ضابطہ جاتی نگرانی، بین الاقوامی تعاون اور عالمی سطح پر تسلیم شدہ سلامتی معیارات سے ہم آہنگی شامل ہے۔ یہ فریم ورک بھارت کے اس عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ وہ اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کے مطابق جوہری سلامتی، تحفظ اور شفافیت کے اعلیٰ ترین معیار برقرار رکھے گا۔
اٹامک انرجی ریگولیٹری بورڈ کی جانب سے عوامی دائرہ کار میں جوہری ہنگامی صورتحال کے انتظام کے لیے جو بنیادی ڈھانچہ جاتی تقاضے مقرر کیے گئے ہیں، وہ مقامی، ریاستی اور قومی حکام کے ساتھ تال میل میں اچھی طرح قائم اور برقرار رکھے گئے ہیں۔
ہنگامی حالات میں عوام کے تحفظ کے لیے اے ای آر بی کی جانب سے دی گئی ضروریات اور رہنما اصولوں کے مطابق ہنگامی تیاری اور ردِعمل کے منصوبے مرتب کیے گئے ہیں۔ ان منصوبوں کی وقتاً فوقتاً مشقوں کے ذریعے جانچ کی جاتی ہے اور موجودہ تقاضوں اور حالات کے مطابق ان پر باقاعدگی سے نظرِ ثانی بھی کی جاتی ہے۔
یہ معلومات آج راجیہ سبھا میں سائنس و ٹیکنالوجی اور ارضیاتی سائنسز کے مرکزی وزیرِ مملکت (آزادانہ چارج)، وزیرِ مملکت وزیر اعظم کے دفتر، عملہ، عوامی شکایات و پنشن، جوہری توانائی اور خلاء کے امور کے انچارج ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے تحریری جواب کے ذریعے فراہم کیں۔
******
ش ح۔ ش ا ر۔ ول
Uno-1261
(रिलीज़ आईडी: 2220475)
आगंतुक पटल : 4