ایٹمی توانائی کا محکمہ
azadi ka amrit mahotsav

پارلیمانی سوال: شانتی ایکٹ کے مضمرات

प्रविष्टि तिथि: 29 JAN 2026 6:02PM by PIB Delhi

شانتی ایکٹ جوہری توانائی اور آئنائزنگ شعاعوں کے فروغ اور ترقی کے لیے نافذ کیا گیا ہے، تاکہ جوہری بجلی کی پیداوار کے ساتھ ساتھ صحت، غذا، پانی، زراعت، صنعت، تحقیق، ماحولیات، جوہری سائنس و ٹیکنالوجی میں اختراع، اور اس کے محفوظ استعمال کے لیے مضبوط ضابطہ جاتی فریم ورک فراہم کیا جا سکے۔

جوہری توانائی بڑے پیمانے پر ڈیٹا پر مبنی تحقیق اور ڈیٹا مراکز کے لیے مستحکم، قابلِ اعتماد اور چوبیسوں گھنٹے بجلی کی فراہمی میں معاون ہو سکتی ہے، جن میں مصنوعی ذہانت، اعلیٰ کارکردگی کی کمپیوٹنگ، کوانٹم ٹیکنالوجیز اور مقامی سیمی کنڈکٹر تیاری شامل ہیں۔ جوہری توانائی کے صحت، غذا، پانی، زراعت، صنعت، تحقیق اور ماحولیات میں وسیع اطلاقات ہیں، اور مصنوعی ذہانت کے ساتھ اس کے استعمال سے مستقبل کے لیے تیار ایپلی کیشنز مثلاً جدید مواد کی تحقیق، درستگی پر مبنی تیاری، خلائی ٹیکنالوجیز اور صنعتی خودکاری کو سہارا ملتا ہے۔ یہ بھارت کی ترقیاتی امنگوں کی تکمیل اور پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول میں نہایت اہم کردار ادا کرتی ہے۔

شانتی ایکٹ کی اہم دفعات جوہری مواد اور جوہری تنصیبات پر سلامتی اور حفاظتی اقدامات کے نفاذ سے متعلق ہیں، جن میں مسلسل نگرانی، حساب داری اور نگہداشت شامل ہے۔

بھارت میں جوہری بجلی گھروں میں جوہری تحفظ کے نفاذ کے لیے پہلے ہی ایک مضبوط نظام موجود ہے۔ بھارت میں شہری جوہری تنصیبات کی سلامتی کو یقینی بنانے کی مکمل ذمہ داری اٹامک انرجی ریگولیٹری بورڈ کے پاس ہے۔ اٹامک انرجی ریگولیٹری بورڈ کو قانونی حیثیت فراہم کرنے کے لیے شانتی ایکٹ کے تحت اسے ایک ضابطہ جاتی ادارے کے طور پر قائم کیا گیا ہے تاکہ وہ سلامتی کی نگرانی کے فرائض انجام دے سکے۔ اس سے ملک میں جوہری اور شعاعی تحفظ کے ضابطہ جاتی فریم ورک کو مزید مضبوطی ملے گی اور سائنسی نقطۂ نظر، عملی تجربات اور بہترین بین الاقوامی طریقۂ کار کی بنیاد پر اعلیٰ ترین سلامتی معیارات کے حصول کی مسلسل کوشش جاری رہے گی۔ اٹامک انرجی ریگولیٹری بورڈ کے معائنہ کاروں کو لائسنس یافتہ تنصیبات کے باقاعدہ معائنے کا اختیار حاصل ہے تاکہ قواعد کی پابندی کی جانچ کی جا سکے۔ عدم تعمیل کی صورت میں بورڈ اصلاحی سفارشات اور تکنیکی رہنمائی فراہم کرے گا، جبکہ انتہائی صورتوں میں اسے آپریٹنگ لائسنس معطل یا منسوخ کرنے کا اختیار بھی حاصل ہوگا۔

یہ معلومات آج راجیہ سبھا میں سائنس و ٹیکنالوجی اور ارضیاتی سائنسز کے مرکزی وزیرِ مملکت (آزادانہ چارج)، وزیرِ مملکت وزیر اعظم کے دفتر، عملہ، عوامی شکایات و پنشن، جوہری توانائی اور خلاء کے امور کے وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے تحریری جواب کے ذریعے فراہم کیں۔

******

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno-1258


(रिलीज़ आईडी: 2220428) आगंतुक पटल : 11
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Telugu