سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
سڑک حادثات کے متاثرین کے لیے بغیر نقد ادائیگی کے علاج کی سہولت
प्रविष्टि तिथि:
29 JAN 2026 4:17PM by PIB Delhi
سڑک ٹرانسپورٹ و شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن جےرام گڈکری جی نے لوک سبھا میں تحریری جواب میں بتایا کہ موٹر وہیکلز ایکٹ، 1988 کی دفعہ 162 کے تحت قانونی تقاضوں کے مطابق، سڑک حادثات کے متاثرین کے لیے بغیر نقد ادائیگی کے علاج کی اسکیم، 2025 کو نوٹیفکیشن نمبرایس۔او 2015 (ای( مؤرخہ 05.05.2025 کے ذریعے نافذ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، اس اسکیم کے نفاذ کے لیے طریقۂ کار، مختلف شراکت داروں کے کردار اور ذمہ داریاں اور معیاری عملی طریقۂ کار (ایس او پیز) پر مشتمل جامع رہنما ہدایات ایس۔او 2489(ای) مؤرخہ 04.06.2025 کے ذریعے جاری کی گئی ہیں۔
اس اسکیم کی اہم خصوصیات درج ذیل ہیں:
- ہر متاثرہ فرد کو زیادہ سے زیادہ 1.5 لاکھ روپے تک کے علاج کی سہولت فراہم کی جائے گی، جو حادثے کی تاریخ سے زیادہ سے زیادہ 7 دن کی مدت تک محدود ہوگی۔ یہ سہولت تمام طرح کی سڑکوں پر موٹر گاڑیوں کے استعمال سے ہونے والے سڑک حادثات کے متاثرین کے لیے دستیاب ہوگی۔
- ہر موٹر گاڑی کے سڑک حادثے کے متاثرہ شخص کو نامزد اسپتالوں میں پولیس کی بروقت اطلاع کے تحت، غیر جان لیوا صورتوں میں 24 گھنٹے تک اور جان لیوا صورتوں میں 48 گھنٹے تک مستحکم علاج فراہم کیا جائے گا۔
- اس قانونی اسکیم کی کسی بھی دیگر مرکزی یا ریاستی سطح کی اسکیم پر فوقیت حاصل ہو گی۔
- اس اسکیم پر عمل درآمد دو موجودہ پلیٹ فارمز کے انضمام کے ذریعے کیا جا رہا ہے، یعنی ای ڈی اے آر (الیکٹرانک تفصیلی حادثاتی رپورٹ) جو پولیس حکام حادثات کی رپورٹنگ کے لیے استعمال کرتے ہیں، اور ٹی ایم ایس 2.0 (ٹرانزیکشن مینجمنٹ سسٹم) جو نیشنل ہیلتھ اتھارٹی (این ایچ اے) کا نظام ہے اور اسپتالوں کے ذریعے علاج، کلیم جمع کرانے اور ادائیگیوں کی پروسیسنگ کے لیے استعمال ہوتا ہے۔
- اسپتالوں کو ادائیگی موٹر وہیکل ایکسیڈنٹ فنڈ (ایم وی اے ایف) کے ذریعے کی جاتی ہے، جس کی مالی اعانت بیمہ شدہ موٹر گاڑیوں کے معاملات میں جنرل انشورنس کمپنیوں کے تعاون سے اور غیر بیمہ شدہ معاملات میں بجٹ کی معاونت کے ذریعے کی جاتی ہے۔
- اسکیم کی رہنما ہدایات، نوٹیفکیشن نمبر ایس۔او 2489(ای) مؤرخہ 04.06.2025 کے مطابق، آیوشمان بھارت پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا (اے بی پی ایم-جے) کے تحت رجسٹرڈ تمام اسپتال اس اسکیم کے مقاصد کے لیے خود بخود نامزد اسپتال تصور کیے جائیں گے۔ مزید یہ کہ نیشنل ہیلتھ اتھارٹی (این ایچ اے) نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں (یوٹیز) کے ذریعے اضافی اسپتالوں کی نامزدگی اور شمولیت کے لیے تفصیلی رہنما ہدایات او ایم ایس 12018/81/2024 مؤرخہ 20 مئی 2025 کے ذریعے جاری کی ہیں۔
.
یہ اسکیم دو موجودہ پلیٹ فارمز، یعنی ای ڈار اور ٹی ایم ایس 2.0 کے انضمام کے ذریعے نافذ کی جا رہی ہے۔ حادثے کا سبب بننے والی گاڑی کی کےتیسرے فریق کی انشورنس کی تازہ حالت ای ڈار پر درج کی جاتی ہے، کیونکہ یہ واہن پورٹل کے ساتھ مربوط ہے۔
حکومتِ ہند پہلے ہی ہٹ اینڈ رن موٹر حادثات کے متاثرین کے لیے معاوضہ اسکیم کو 01.04.2022 سے نافذ کر رہی ہے۔ اس اسکیم کے تحت موت کی صورت میں 2 لاکھ روپے کی مقررہ رقم اور شدید زخمی ہونے کی صورت میں 50,000 روپے کی مقررہ رقم فراہم کی جاتی ہے۔ یہ معاوضہ اسکیم کے تحت طے شدہ وقت سے متعلق طریقۂ کار کے مطابق ہٹ اینڈ رن موٹر حادثات کے متاثرین کو دیا جاتا ہے۔
یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ آیوشمان بھارت پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا (اے بی پی ایم-جے) ایک فائدہ پر مبنی ہیلتھ انشورنس اسکیم ہے، جس کے تحت مستفیدین کی پہلے سے نشاندہی کی جاتی ہے۔ اس کے برعکس، سڑک حادثات کے متاثرین کے لیے بغیر نقد ادائیگی کے علاج کی اسکیم، جو موٹر وہیکلز ایکٹ، 1988 کی دفعہ 162 کے تحت ایک قانونی طور پر لازمی اسکیم ہے، اس میں کسی بھی قسم کی سڑک پر موٹر گاڑی کے استعمال سے ہونے والے حادثے کا ہر متاثرہ شخص مستفید ہو سکتا ہے۔
اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ سڑک حادثے کا متاثرہ شخص ابتدائی قیمتی وقت کے اندر نامزد اسپتال تک پہنچ سکے، 112 ایمرجنسی رسپانس سپورٹ سسٹم (ای آر ایس ایس ) کے ساتھ انضمام کو یقینی بنایا گیا ہے۔ 112 کا آپریٹر متاثرہ شخص کو قریبی نامزد اسپتال تک رہنمائی فراہم کرتا ہے اور ضرورت پڑنے پر ایمبولینس کی سہولت بھی مہیا کرتا ہے۔
متاثرین کو علاج این ایچ اے کے معیاری ہیلتھ بینیفٹ پیکیجز کے مطابق فراہم کیا جاتا ہے۔ جب متاثرہ شخص کو اسکیم کے تحت علاج کے بعد ڈسچارج کر دیا جاتا ہے تو اسپتال ضروری دستاویزات کے ساتھ کلیم اسٹیٹ ہیلتھ ایجنسی (ایس ایچ اے) کو جمع کرائے گا۔
کلیم کی جانچ پڑتال اور منظوری ایس ایچ اے کے ذریعے کی جائے گی۔ اسپتالوں کو بروقت ادائیگی کو یقینی بنانے کے لیے، ایس ایچ اے کی جانب سے کلیم کی منظوری کے بعد 10 دن کی مدت مقرر کی گئی ہے، جس کے اندر متعلقہ اسپتال کو ادائیگی ضلع کلکٹر یا جنرل انشورنس کونسل کے ذریعے، حسبِ معاملہ، کی جائے گی۔
اس اسکیم کے تحت ایک مکمل ڈیجیٹل ریکارڈ موجود ہوگا، جو 112 ای آر ایس ایس پلیٹ فارم کے ذریعے حادثے کی اطلاع سے لے کر متاثرہ شخص کے اسپتال میں داخلے، علاج، پولیس کی تصدیق، کلیم کی کارروائی اور حتمی ادائیگی تک محیط ہوگا۔
ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو آگاہ کرنے کے علاوہ، سڑک سرکشا ابھیان کو سینٹرل بیورو آف کمیونیکیشن کے ذریعے شروع کیا گیا ہے، تاکہ اس اسکیم سمیت مختلف پروگراموں اور پالیسیوں کے بارے میں عوامی بیداری پیدا کی جا سکے۔
****
ش ح۔ ع ح۔
U.NO.1250
(रिलीज़ आईडी: 2220404)
आगंतुक पटल : 7