وزارت سیاحت
azadi ka amrit mahotsav

ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر اِنفلوئنسرز کے ذریعے پیش کیے جانے والے سیاحتی مواد کا ضابطہ

प्रविष्टि तिथि: 29 JAN 2026 4:11PM by PIB Delhi

     وزارتِ سیاحت نے ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر سفر سے متعلق مواد میں اضافے کا نوٹس لیا ہے۔ تاہم، متعدد پلیٹ فارمز پر سوشل میڈیا صارفین اور اِنفلوئنسرز کی بڑی تعداد کے پیشِ نظر، انفرادی مواد کی نگرانی یا ضابطہ بندی ممکن نہیں ہے۔ وزارت کے پاس اِنفلوئنسرز کے ذریعے پیش کیے جانے والے سفری مواد کی صداقت یا تحفظ کی جانچ کے لیے کوئی علیحدہ نظام موجود نہیں ہے، کیونکہ ایسا مواد صارفین کی جانب سے خود تیار کیا جاتا ہے اور مختلف ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر آزادانہ طور پر پھیلایا جاتا ہے۔

مزید یہ کہ وزارتِ سیاحت اپنی سرکاری ویب سائٹ انکریڈیبل انڈیا ڈیجیٹل پلیٹ فارم   اور سوشل میڈیا ہینڈلز کے ذریعے سفری معلومات کی تشہیر کرتی ہے۔

یہ اطلاع مرکزی وزیر برائے سیاحت و ثقافت جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

 

************

ش ح ۔   م  د ۔  م  ص

(U : 1245   )


(रिलीज़ आईडी: 2220359) आगंतुक पटल : 5
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी