وزارت سیاحت
azadi ka amrit mahotsav

  2024 میں بھارت میں بین الاقوامی سیاحوں کی آمد بڑھ کر 20.57 ملین تک پہنچ گئی، وبا کے بعد مضبوط بحالی کا اظہار

प्रविष्टि तिथि: 29 JAN 2026 4:10PM by PIB Delhi

 بین الاقوامی سیاحوں کی آمد کے حوالے سے تازہ ترین اعداد و شمار ایک نمایاں اضافی رجحان کی نشاندہی کرتے ہیں، جیسا کہ ذیل میں دی گئی جدول سے ظاہر ہوتا ہے:

ہندوستان میں بین الاقوامی سیاحوں کی آمد

سال

آئی ٹی اے  (ملین میں)

2019

17.91

2020

6.33

2021

7

2022

14.33

2023

18.89

2024 (پرویژنل)

20.57

 

اس موضوع پر وزارتِ سیاحت کی جانب سے کوئی مخصوص مطالعہ انجام نہیں دیا گیا ہے۔ تاہم، اقوامِ متحدہ کی سیاحت کے تازہ ترین بیرومیٹر کے مطابق بھارت میں بین الاقوامی سیاحوں کی آمد نے 2023 میں ہی 2019 (وبا سے قبل) کی سطح کو عبور کر لیا تھا، جبکہ جنوب مشرقی ایشیا بحیثیتِ خطہ 2024 تک بھی 2019 کی سطح سے آگے نہیں بڑھ سکا۔ اس خطے میں ملیشیا واحد ملک ہے جس نے بھارت کے مقابلے میں زیادہ شرحِ نمو درج کی ہے۔

وزارتِ سیاحت ملک میں سیاحت کے فروغ کے مقصد سے اہم اور ممکنہ سیاحتی منڈیاں رکھنے والے ممالک میں مختلف تشہیری سرگرمیاں انجام دیتی ہے۔ یہ سرگرمیاں متعلقہ ممالک میں قائم بھارتی مشنز، ریاستی حکومتوں/ مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں کی انتظامیہ اور سفری تجارت کے شعبے کے اشتراک سے کی جاتی ہیں۔ گزشتہ پانچ برسوں کے دوران کی گئی تشہیری سرگرمیوں میں مختلف بین الاقوامی سفری تجارتی نمائشوں، میلوں اور تقریبات میں شرکت؛ غیر ملکی ٹور آپریٹرز، میڈیا اور اثرانداز شخصیات کے لیے واقفیت ٹورز کا انعقاد؛ سیاحتی روڈ شوز اور انڈیا فوڈ فیسٹیولز کا اہتمام؛ مقامی ٹور آپریٹرز اور دیگر صنعتی شراکت داروں کے ساتھ روابط؛ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے تشہیر شامل ہیں۔

یہ معلومات آج راجیہ سبھا میں مرکزی وزیر برائے سیاحت و ثقافت جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے ایک تحریری جواب میں دی۔

 

************

ش ح ۔   م  د ۔  م  ص

(U :  1244  )


(रिलीज़ आईडी: 2220357) आगंतुक पटल : 4
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी