وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے نیشنل اسکول آف ڈرامہ ، نئی دہلی میں بھارت رنگ مہوتسو کا افتتاح کیا


دنیا کے سب سے بڑے تھیٹر فیسٹیول بھارت رنگ مہوتسو کے 25 سال مکمل ہونے پر پروگراموں کا آغاز

प्रविष्टि तिथि: 28 JAN 2026 2:54PM by PIB Delhi

وزیرِ ثقافت اور سیاحت، جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے بھارت رنگ مہوتسوَ (بی آر ایم) 2026 کے 25ویں ایڈیشن کا افتتاح کیا، جو دنیا کا سب سے بڑا بین الاقوامی تھیٹر میلہ ہے، یہ تقریب منڈی ہاؤس، نئی دہلی میں نیشنل اسکول آف ڈرامہ (این ایس ڈی) میں منگل کی شام ایک شاندار افتتاحی تقریب کے ساتھ منعقد ہوئی۔

 

مجمع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر نے بھارت رنگ مہوتسوَ کے کردار کو اجاگر کیا، جو ایک طاقتور پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتا ہے اور بھارت کی متنوع ثقافتی روایات، کہانیوں اور فنکارانہ اظہار کو دنیا بھر کے ناظرین سے جوڑتا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ایسے میلے بھارت کے فن اور ثقافت کے بارے میں عالمی تصورات کو بدلنے میں مدد دیتے ہیں، کیونکہ یہ بین الاقوامی سطح پر ملک کی بھرپور ثقافتی وراثت کو گہرائی سے سمجھنے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔

 

 


اس شاندار افتتاحی تقریب میں فنون، ثقافت، سنیما اور تھیٹر کے شعبوں سے ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔

 


مہمان خصوصیکے طور پر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت ، مرکزی وزیر ثقافت اور سیاحت ، حکومت ہند ،  مہمان اعزازی کے طور جناب وویک اگروال ، آئی اے ایس ، سکریٹری ، وزارت ثقافت ، حکومت ہند  اور خاص  مہمان کے طور پرمحترمہ کے نندنی سنگلا ، ڈائریکٹر جنرل ، انڈین کونسل فار کلچرل ریلیشنز (آئی سی سی آر) اور رنگ دوت،حترمہ میتا وششٹ ، معروف اداکارہ اور نیشنل اسکول آف ڈرامہ کی سابق طالبہ نے شرکت کی ۔

 


اس تقریب کی صدارت پروفیسر بھارت گپت، وائس چیئرپرسن، این ایس ڈی سوسائٹی اور پدم شری ایوارڈ یافتہ نے کی۔۔ استقبالیہ خطاب این ایس ڈی کے ڈائریکٹر جناب چترانجن ترپاٹھی نے دیا اور شکریہ کے کلمات این ایس ڈی کے رجسٹرار جناب پردیپ کے موہنتی نے ادا کئے ۔ پروگرام کی میز بانی  معروف اداکار اور این ایس ڈی کے سابق طالب علم جناب شری وردھن تریویدی نے کی ۔


شام کی ایک اہم خصوصیت این ایس ڈی ایپ پر مبنی ریڈیو اسٹیشن "رنگ آکاش" اور این ایس ڈی او ٹی ٹی پلیٹ فارم "ناٹیم" کا آغاز تھا ، جس کا افتتاح مرکزی وزیر نے کیا ، جو این ایس ڈی کی ڈیجیٹل اور عالمی رسائی کو مستحکم کرنے کی سمت میں ایک اہم قدم ہے ۔

25 سالہ تھیٹر کی عمدگی کا جشن مناتے ہوئے، بھارت رنگ مہوتسوَ 2026 اپنی اب تک کی سب سے بڑی شکل میں منعقد ہو رہا ہے، جو بھارت کے 40 سے زائد مقامات اور ہر براعظم کے ایک ملک تک پھیلا ہوا ہے۔ اس میلے میں 277 بھارتی اور 12 بین الاقوامی پیشکشیں شامل ہیں، جو 288 زبانوں اور بولیوں میں پیش کی جا رہی ہیں، اور یہ روایتی تھیٹر کے انداز، عصری تجربات اور ثقافتی مکالمے کا ایک زندہ دل امتزاج پیش کرتی ہیں۔

 

25واں بھارت رنگ مہوتسوَ بھارت کی پائیدار ثقافتی روایت اور تخلیقی تبادلے، فنکارانہ اختراع، اور عالمی ثقافتی تفہیم کو فروغ دینے کے عزم کا مظہر ہے۔

**********

(ش ح۔  ش آ ۔ش ہ ب)

UR-1194


(रिलीज़ आईडी: 2219746) आगंतुक पटल : 8
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी