جل شکتی وزارت
جل شکتی کے وزیر جناب سی آر پاٹل نے پانی اورواش واریئرس اور اسکول کے طلباء کے ساتھ بات چیت کی ؛ 25 جلج روزی روٹی مراکز کا افتتاح کیا
प्रविष्टि तिथि:
28 JAN 2026 2:47PM by PIB Delhi
جل شکتی کی وزارت نے جل شکتی کے مرکزی وزیر جناب سی آر پاٹل کی قیادت میں نئی دہلی کے پی ایس او آئی میں ملک بھر کے واش واریئرس اور اسکولی طلباء کے ساتھ ایک خصوصی بات چیت پروگرام کے ذریعے پانی کے تحفظ کے لیے تبدیلی لانے والی آوازوں اور نوجوان چیمپئنز کو اکٹھا کیا ۔ اس پروگرام میں وزیر مملکت جناب راج بھوشن چودھری، آبی وسائل اور دریاؤں کے احیا کے محکمے کے سکریٹری جناب وی سومنّا ، آر ڈی اینڈ جی آر جناب کانتھا راؤ اور این ایم سی جی کے ڈائریکٹر جنرل جناب راجیو متل کے ساتھ گنگا کی صفائی کے قومی مشن (این ایم سی جی )کے سینئر افسران بھی موجود تھے ۔


اس پروگرام نے ملک بھر سے زمینی سطح پر تبدیلی لانے والوں کو اکٹھا کیا ، جو دریاؤں کے احیا ، پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی سے متعلق کوششوں میں جن بھاگیداری کے جذبے کی مثال ہیں ۔
ڈبلیو اے ایس ایچ جانبازوں ، کمیونٹی کے نمائندوں اور اسکول کے طلباء کے ساتھ سمواد
پروگرام کا آغاز بات چیت پر مبنی ایک سمواد سیشن سے ہوا ، جس کے دوران ڈبلیو اے ایس ایچ جانبازوں ، کمیونٹی کے نمائندوں اور مختلف ریاستوں کے اسکولوں کے طلباء نے اپنے زمینی تجربات اور اقدامات شیئر کیے ۔ شرکاء نے گنگا ندی کو صاف رکھنے ، پلاسٹک کے استعمال سے بچنے ، حیاتیاتی تنوع کے تحفظ اور آبی ذرائع کے تحفظ کے بارے میں دیہاتوں اور اسکولوں میں بیداری پھیلانے کی اپنی کوششوں کواجاگر کیا ۔
انہوں نے دریا کے کنارے صفائی مہمات ، ماحولیاتی نگرانی ، شجرکاری ، بیداری مہمات ، اور گاؤں کی سطح پر ذمہ دار ماحولیاتی طریقوں کو فروغ دینے پر مقامی برادریوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے تجربات شیئر کیے ۔ کئی شرکاء نے جل جیون مشن کے انقلابی اثرات کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ کس طرح ہر گھر جل سے صحت ، وقار اور معیار زندگی میں بہتری آئی ہے ۔


اسکول کے طلباء نے بھی اپنے تجربات مشترک کیے ، جس میں اس بات پر روشنی ڈالی گئی کہ وہ اسکول کی زیر قیادت صفائی مہمات ، شجرکاری کی سرگرمیوں ، پانی بچانے کے طریقوں ، ریلیوں ، تخلیقی پروگراموں اور اسی طرح کے آگاہی اقدامات کے ذریعے دریا کے تحفظ اور پانی سے متعلق آگاہی میں کس طرح اپنا تعاون پیش کررہے ہیں ۔ طلباء نے اپنے خاندانوں اور برادریوں میں صاف دریاؤں اور پانی کے ذمہ دارانہ استعمال کے پیغام کو پھیلانے میں انقلابی تبدیلی لانے والے افراد کے طور پر اپنے کردار پر زور دیا ۔ چھوٹے بچوں کے رول کی ستائش کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ وہ ہماری قوم کا مستقبل ہیں اور آنے والے سالوں میں ملک کی ترقی میں بہت اہم کردار ادا کرنے والے ہیں ۔


25 جلج روزی روٹی مراکزکا افتتاح
پروگرام کے دوران ، وزیر موصوف نے نمامی گنگے مشن اور وائلڈ لائف انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا (ڈبلیو آئی آئی) کی مشترکہ پہل 25 جلج روزی روٹی مراکزکا افتتاح کیا ، جس کا مقصد گنگا ندی کے طاس میں دریا کے تحفظ کو پائیدار اور ذریعۂ معاش کے ساتھ مربوط کرنا ہے ۔ یہ پہل خواتین کی شرکت پر خصوصی توجہ دینے کے ساتھ ساتھ ذریعۂ معاش کے لیے باوقار مواقع پیدا کرتے ہوئے تحفظ کی کوششوں کو فروغ دیتی ہے ۔


یوتھ فار گنگا،یوتھ فار جمنا کا آغاز
وزیر موصوف نے ایکو روٹس فاؤنڈیشن کے تعلیمی رسائی کے پروگرام اور’’یوتھ فار گنگا-یوتھ فار جمنا‘‘ یعنی گنگا کے لیے نوجوان ، جمنا کے لیے نوجوان پروجیکٹ کا آغاز کیا ۔ یہ پہل ہمارے مستقبل، نوجوانوں کو دریاؤں کے تحفظ کی کوششوں میں شامل کرنے پر مرکوز ہے ۔ انہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ دہلی کے اسکولوں کے طلباء ، اساتذہ اور پرنسپل نے اس کے آغاز کے پروگرام میں شرکت کی ۔ یہ مہم دہلی-این سی آر کے اسکولوں تک پھیلانے کے لیے تیار ہے ، جس کا مقصد طلباء کو گنگا اور جمنا ندیوں سے جذباتی ، ثقافتی اور ماحولیاتی طور پر جوڑنے ، دریا کے تحفظ میں بیداری اور فعال شرکت کو فروغ دینا ہے ۔
اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جناب سی آر پاٹل نے تمام جل پرہاریوں کو پانی کے تحفظ ، صفائی ستھرائی اور دریائے گنگا کے احیا کے شعبوں میں ان کے مسلسل اور ولولے سے بھر پور تعاون کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور زمینی سطح پر ان کی مسلسل کاوشوں کی تعریف کی ۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں جل پرہاری پہل جن بھاگیداری (عوامی شرکت ) کے جذبے کو مضبوط کر رہی ہے جس میں کمیونٹی کے اراکین عزم ، لگن اور مستقل مزاجی کے ساتھ اس قومی تحریک کی قیادت کر رہے ہیں ۔
وزیر موصوف نے اسکول کے طلباء ، خواتین اور جمنا ٹاسک فورس کے اراکین کی فعال شرکت پر فخر کا اظہار کیا اور پانی کی بچت، تحفظ اور صفائی ستھرائی کے لیے اس عوامی تحریک کے لیے ان کی لگن اور جذبے کو تسلیم کیا اور کمیونٹی کی سطح پر بیداری پھیلانے اور ذمہ دار ماحولیاتی طورطریقوں کی حوصلہ افزائی میں ان کے رول کو اجاگر کیا۔

وزیر موصوف نے گنگاکی صفائی کے قومی مشن (این ایم سی جی) کی مسلسل کوششوں کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ مرکوز اور مسلسل اقدامات نے گنگا کی صفائی ستھرائی اور ماحولیاتی صحت کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔
اس تقریب میں دریاؤں کے احیا ، پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی سے متعلق قومی اہداف کے حصول میں کمیونٹی اور نوجوانوں کی شرکت کی اہمیت کو تسلیم کیاگیا ۔ پانی/واش جانبازوں ، کمیونٹی کے نمائندوں ، گنگا پرہاریوں اور اسکول کے طلباء کے ساتھ بات چیت اور ان کی عزت افزائی کرتے ہوئے ، وزیر موصوف نے ان کے تعاون کو سراہا اور قومی ترقیاتی کوششوں میں لوگوں کی شرکت کے مرکزی رول کو تقویت بخشی ۔
*****
(ش ح ۔ م ع ۔م ذ)
U.No: 1193
(रिलीज़ आईडी: 2219670)
आगंतुक पटल : 10