ادویات سازی کا محکمہ
ہند-یورپی یونین ایف ٹی اے کے ذریعے 572.3 بلین ڈالر کے یورپی یونین کی دواسازی اورطبی آلات کی مارکیٹ تک رسائی حاصل ہوگی
ترقی ، روزگار اور برآمدات میں توسیع کے کلیدی مواقع
یورپی یونین تک ڈیوٹی فری رسائی کے ذریعے ’میڈ ان انڈیا‘ کو فروغ
प्रविष्टि तिथि:
27 JAN 2026 10:24PM by PIB Delhi
ہندوستان اور یورپی یونین(ای یو)نے آزاد تجارتی معاہدہ( ایف ٹی اے) کے مذاکرات کےمکمل ہونے کا اعلان کیا، جو ہندوستان کی سب سے اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داریوں میں سے ایک اور اہم سنگ میل ہے۔ ایک جدید، ضوابط پر مبنی تجارتی شراکت داری کے طور پر ڈیزائن کیا گیا یہ ایف ٹی اے، دنیا کی چوتھی اور دوسری سب سے بڑی معیشتوں کے درمیان گہری مارکیٹ انضمام کو ممکن بناتے ہوئے، موجودہ عالمی چیلنجز کا حل فراہم کرتا ہے۔
ایف ٹی اے کے ذریعے 572.3 ملین ڈالر کے یورپی یونین کی دواسازی اور طبی آلات کی مارکیٹ تک رسائی آسان ہو جائے گی، جس سے ہندوستانی دوا سازی کے شعبے کو تقویت ملے گی۔ اس سے فارما صنعتوں کو وسعت دینے، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور دواسازی کے شعبے میں ایک قابلِ اعتماد شراکت دار کے طور پر ہندوستان کی پوزیشن کو مضبوط کرنے میں مدد ملے گی، جو عالمی دواساز کے طور پر اس کی بڑھتی ہوئی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔ اس کے نتیجے میں ہنرمند ملازمتوں، صنعتی روزگار، ایم ایس ایم ای ایز کی زیادہ شمولیت اور عالمی سپلائی چین کے انضمام کے مزید مضبوط ہونے کی توقع ہے۔
دواسازی اور طبی آلات کے شعبے کے لیے آزاد تجارتی معاہدے کی جھلکیاں
- اعلیٰ قدر والے شعبوں میں تیز تر ترقی کے لیے ترجیحی مارکیٹ رسائی
- اہم ‘میڈ ان انڈیا‘ طبی آلات پر پر ٹیرف میں نرمی
- غیر نامیاتی و نامیاتی کیمیکلز، کھادوں، فارماسیوٹیکلز، کاسمیٹکس، صابن اور ڈیٹرجنٹس میں ترقی
- شعبہ جاتی ترقی کو فروغ دینے کے لیے پیداواری صلاحیت میں توسیع اورایم ایس ایم ای کلسٹرز کی ترقی
- گجرات، مہاراشٹر، کرناٹک اور آندھرا پردیش کے مراکز میں نمایاں توسیعی مواقع
ساحلی برآمدی مراکز روزگار اور پروسیسنگ پر مبنی شعبوں کی مدد کے لیے برآمد پر مبنی ترقی کو فروغ دینے کے قابل ہوں گے ۔ ہندوستان کے ’وکست بھارت 2047‘ کے وژن کے مطابق ہندوستان-یوروپی یونین ایف ٹی اے مشترکہ اقدار کو تقویت دینے کے ساتھاختراع کو فروغ دیتا ہے اور ہندوستان-یورپ دونوں کے لیے جامع ، لچکدار اور مستقبل کے لیے تیار ترقی کی بنیاد رکھتا ہے ۔
ایف ٹی اے کی تعریف کرتے ہوئے کیمیکلز اور فرٹیلائزرز کے مرکزی وزیر جناب جے پی نڈا نے کہاکہ’ ہندوستان-ای یو ایف ٹی اے نے دواسازی اور طبی آلات کے لیے نئے دروازے کھولے ہیں ۔ یورپی یونین میں 572.3 بلین ڈالر کی فارما اور میڈ ٹیک مارکیٹ تک رسائی، ہندوستانی طبی آلات کے لیےمحصولات سے پاک، اس اعلیٰ قدر والے شعبے میں ترقی کو تیز کریں گے ۔ عزت مآب وزیر اعظم جناب @narendramodi جی کی دور اندیش قیادت میں ہندوستان نے صحت کی دیکھ بھال اور مینوفیکچرنگ کے شعبہ میں ایک قابل اعتماد عالمی شراکت دار کے طور پر اپنی موجودگی کو بڑھانا جاری رکھا ہے ۔
#IndiaEUTradeDeal
********
UR-1181
(ش ح۔ م ع ن-ع د)
(रिलीज़ आईडी: 2219540)
आगंतुक पटल : 5