وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
azadi ka amrit mahotsav

مویشی پروری اور ڈیری کے محکمہ (ڈی اے ایچ ڈی) نے ڈی اے ایچ ڈی  کےسکریٹری کی صدارت میں نئی دہلی کے وگیان بھون  میں سفید انقلاب 2.0 اور ڈی اے ایچ ڈی اسکیموں پر ایک جائزہ میٹنگ کا انعقاد کیا


’’فنڈز کا بروقت استعمال اور اسکیموں کا مناسب نفاذ، مویشی پروروں کو فائدہ پہنچانے کی کلید ہے‘‘



प्रविष्टि तिथि: 27 JAN 2026 10:55PM by PIB Delhi

مویشی پروری اور ڈیری  کے محکمہ کے (ڈی اے ایچ ڈی)سکریٹری جناب نریش پال گنگوار نے 27 جنوری 2026 کو نئی دہلی میں تمام ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کی ۔  میٹنگ میں مختلف محکمہ جاتی اسکیموں اور سفید انقلاب 2.0 کی پیش رفت پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے محکمہ مویشی پروری اور ڈیری کے ایڈیشنل چیف سکریٹریوں ، پرنسپل ، سکریٹریز ،سکریٹریز ڈائریکٹرز اور اسکیم سے متعلق افسران اکٹھاہوئے ۔

 اس میٹنگ میں ایڈیشنل سکریٹری (سی ڈی ڈی) محترمہ ورشا جوشی،ایڈیشنل سکریٹری (مویشیوں کی صحت) راما شنکر سنہا، ڈاکٹر بی مہیشورپا نوینا (مویشی پروری کمشنر)،  مشیر (شماریات) جناب جگت ہزاریکا ،امداد باہمی کی وزارت  کےجوائنٹ سکریٹری  جناب سدھارتھ جین اور چیئرمین (این ڈی ڈی بی) جناب منیش شاہ سمیت محکمے کے اہم عہدیداروں نے بھی شرکت کی ۔

میٹنگ کے دوران ڈی اے ایچ ڈی کے سکریٹری نے نیشنل پروگرام فار ڈیری ڈیولپمنٹ (این پی ڈی ڈی) راشٹریہ گوکل مشن (آر جی ایم) نیشنل لائیو اسٹاک مشن (این ایل ایم) اور نیشنل ڈیجیٹل لائیو اسٹاک مشن (این ڈی ایل ایم) سمیت کئی اہم اسکیموں کی فزیکل اور مالی پیش رفت کا جائزہ لیا ۔   محکمہ مویشی پروری اور ڈیری کے سکریٹری نے اس بات پر زور دیا کہ یہ تمام ریاستی محکمۂ مویشی پروری کی ذمہ داری ہے کہ وہ مرکزی اسکیموں کو زمینی سطح پر مناسب طریقے سے نافذ کرے تاکہ کسانوں کو فائدہ پہنچانے والے مطلوبہ مقاصد حاصل کیے جا سکیں ۔  انہوں نے مزید کہا کہ اسکیموں کے موثر نفاذ سے ملک بھر کے لاکھوں مویشی پروروں کو نمایاں فائدہ پہنچا ہے ، جس سے اب تک ہماری معیشت میں بہتری آئی ہے ۔

سکریٹری نے سفید انقلاب 2.0 کے تحت عمل درآمد میں تیزی لانے اور تمام اسکیموں کی مالی کارکردگی کو بہتر بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا ، کیونکہ مالی سال اور 15 ویں مالیاتی کمیشن سے متعلق مقررہ مدت، تکمیل کے قریب ہے ۔  انہوں نے ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں پر زور دیا کہ وہ عمل درآمد میں تیزی لائیں اور مقررہ وقت کے اندر منظور شدہ فنڈز کے مکمل استعمال کو یقینی بنائیں ۔  مزید برآں ، انہوں نے منظم شعبہ جاتی ترقی اور وکست بھارت کے اہداف کے حصول کے لیے این ڈی ایل ایم اور معیاری ویٹرنری انفراسٹرکچر کے رہنما خطوط کے تحت ایس او پیز کے سخت نفاذ پر بھی روشنی ڈالی ۔

******

(ش ح۔ع ح۔اش ق(

U.No. 1177


(रिलीज़ आईडी: 2219535) आगंतुक पटल : 4
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी