بھارت کا مسابقتی کمیشن
بھارتی مسابقتی کمیشن (سی سی آئی) نے ایلیٹ ایسو سی ایٹس، ایل پی ایلیٹ انٹرنیشنل، ایل پی اور لیورپول لمیٹڈ پارٹنرشپ (حصول کنندگان) کے ذریعہ ٹویوٹا انڈسٹریز کارپوریشن کے کچھ شیئرز کی حصولیابی کو منظوری دی
प्रविष्टि तिथि:
27 JAN 2026 7:09PM by PIB Delhi
بھارتی مسابقتی کمیشن (سی سی آئی) نے ایلیٹ ایسو سی ایٹس، ایل پی ایلیٹ انٹرنیشنل، ایل پی اور لیورپول لمیٹڈ پارٹنرشپ (حصول کنندگان) کے ذریعہ ٹویوٹا انڈسٹریز کارپوریشن کے کچھ شیئرز کی حصولیابی کو منظوری دی۔
مجوزہ حصولیابی ٹوکیو اسٹاک ایکسچینج (ٹی ایس آئی) پرائم ٹائم اور / یا ناگویا اسٹاک ایکسچینج (ناگویا ایس ای) کے پریمیم مارکیٹ پر ایک یا زیادہ بازار خرید کے توسط سے ٹویوٹا انڈسٹریز کارپوریشن کے چند اکیویٹی شیئرز اور حق رائے دہی کی حصولیابی سے متعلق ہے۔
ایلیٹ ایسو سی ایٹس، ایل پی ایک محدود شراکت داری ہے، جس کا انتظام اور/ یا صلاح ایلیٹ انویسٹمنٹ مینجمنٹ ایل پی (ای آئی ایم) کے ذریعہ کیاجاتا ہے۔
دی لیورپول لمیٹڈ پارنٹرشپ ایک محدود شراکت داری ہے، جس کا انتظام اور / یا صلاح ای آئی ایم کے ذریعہ کیا جاتا ہے۔
ٹویوٹا انڈسٹریز کارپوریشن ٹی ایس ای اور ناگویا ایس ای پر عوامی طور پر درج ہے۔ یہ بنیادی طور پر آٹوموبائلز، میٹریل ہینڈلنگ آلات (جیسے لفٹ ٹرک اور خودکار لاجسٹکس سلوشنز) کے ساتھ ساتھ ٹیکسٹائل مشینری کی تیاری اور فروخت میں مصروف ہے۔
کمیشن کا تفصیلی آرڈر بعد میں جاری کیا جائے گا۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:1156
(रिलीज़ आईडी: 2219338)
आगंतुक पटल : 4