بھارت کا مسابقتی کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

سی سی آئی نے نائیٹرو ایشیا ہولڈنگس II پرائیویٹ لمیٹڈ کے ذریعہ نیشنل ہائی وے انفرا ٹرسٹ میں کچھ یونٹ حصہ داری کی مجوزہ حصولیابی کو منظوری دی

प्रविष्टि तिथि: 27 JAN 2026 7:09PM by PIB Delhi

بھارتی مسابقتی کمیشن (سی سی آئی) نے نائیٹرو ایشیا ہولڈنگس II پرائیویٹ لمیٹڈ کے ذریعہ نیشنل ہائی وے انفرا ٹرسٹ میں کچھ یونٹ حصہ داری کی مجوزہ حصولیابی کو  منظوری دے دی ہے۔

مجوزہ مرکب میں حصول کنندہ کے ذریعہ رجسٹرڈ اسٹاک ایکسچینج پر آن –مارکیٹ لین دین کے توسط سے ٹارگیٹ کمپنی کی کچھ یونٹ ہولڈنگ کی حصولیابی کا خیال پیش کیا گیا ہے۔

نائیٹرو ایشیا ہولڈنگس II پرائیویٹ لمیٹڈ سنگاپور  میں قائم ایک اسپیشل پرپز وہیکل ہے، جس کی اہم کاروباری سرگرمی میں حصص، ڈبینچر، بانڈس اور تمسکات کی دیگر شکلیں، ریئل پراپرٹی اور دیگر مرئی و غیر مرئی اثاثہ جات کی ملکیت رکھنا شامل ہے۔

نیشنل ہائی وے انفرا ٹرسٹ ایک بنیادی ڈھانچہ سرمایہ کاری ٹرسٹ ہے جو سیبی (بنیادی ڈھانچہ سرمایہ کاری ٹرسٹ) ریگولیشنز، 2014 (ترمیم شدہ) کے تحت سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا  کے ساتھ درج رجسٹر ہے۔

ٹرسٹ کے سرمایہ کاری کے مقاصد میں بنیادی ڈھانچے کی سرمایہ کاری کے ٹرسٹ کے طور پر، جیسا کہ قابل اطلاق قانون کے مطابق جائز ہے، کی سرگرمیوں کو جاری رکھنا اور سرمایہ کاری کرنا شامل ہے۔ اس میں ہندوستان میں ایس پی ویز میں سرمایہ کاری شامل ہے، جیسا کہ آئی این وی آئی تی ضوابط کے تحت اجازت ہے۔

کمیشن کا تفصیلی آرڈر بعد میں جاری کیا جائے گا۔

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:1154


(रिलीज़ आईडी: 2219327) आगंतुक पटल : 3
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी