امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ کی مختلف ریاستوں سے پدم ایوارڈز کے لیے منتخب ہونے والی شخصیات کو مبارکباد


امور داخلہ اور امداد باہمی  کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں، پدم ایوارڈز کے ذریعے معاشرے میں رہنے والے اور ملک کی تعمیر  کے کام کو تیز کرنے والے کرم یوگیوں کو اعزاز سےنوازنے کی ایک نئی روایت پروان چڑھی ہے

وزیر داخلہ نے گجرات، مغربی بنگال، اتر پردیش، کیرالہ، کرناٹک، تمل ناڈو، مہاراشٹر اور آسام سے پدم ایوارڈز کے لیے نامزد شخصیات کی خدمات کو سراہا

سماجی خدمات، تعلیم، ادب اور آرٹ کے شعبوں میں پدم شری ایوارڈ سے نوازی گئی ممتاز شخصیات نے اپنی مسلسل جدوجہد اور خدمات کے ذریعے بہت سے لوگوں کی زندگی بدلی ہے

پدم ایوارڈیافتگان کی خدمات ہندوستانیوں کی آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ثابت ہوں گی

پدم ایوارڈز کے لیے نامزد افراد کی خدمات اس بات کا ثبوت ہے کہ سماجی ذمہ داریوں کو ایمانداری سے نبھا کر ملک کی تعمیر میں مؤثر کردار ادا کیا جا سکتا ہے

प्रविष्टि तिथि: 26 JAN 2026 10:29PM by PIB Delhi

امور داخلہ اور امداد باہمی  کےمرکزی وزیر جناب امت شاہ نے مختلف ریاستوں سے پدم ایوارڈز کے لیے منتخب ہونے والے افراد کو مبارکباد دی ہے۔ جناب امت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں، پدم ایوارڈز کے ذریعے معاشرے کے درمیان رہنے والے اور ملک کی تعمیر کے کام کو تیز کرنے والے بے لوث کرم یوگیوں کو اعزاز سےنوازنے کی ایک نئی روایت پروان چڑھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سماجی خدمات، تعلیم، ادب اور آرٹ کے شعبوں میں پدم شری ایوارڈ سے سرفراز ممتاز شخصیات نے اپنی مسلسل جدوجہد اور خدمات کے ذریعے بہت سے لوگوں کی زندگی بدلی ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر مختلف ریاستوں پر مرکوز سلسلہ اور پوسٹس میں، مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے کہا:’’یہ گجرات کے لیے بڑے فخر کی بات ہے کہ اروند ویدیہ جی، دھرمک لال چنی لال پانڈیا جی، میر حاجی بھائی قاسم بھائی جی، نیلیش ونود چندر منڈلیوالا جی اور رتی لال بوری ساگر جی کو پدم شری اعزاز کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ مودی جی کی قیادت میں، پدم ایوارڈز کے ذریعے معاشرے میں رہ کر ملک کی تعمیر کے کام کو تیز کرنے والے بے لوث کرم یوگیوں کو اعزاز سےنوازنے کی ایک نئی روایت پروان چڑھی ہے۔ سماجی خدمات، تعلیم، ادب اور آرٹ کے شعبوں میں اپنی مسلسل خدمات کے ذریعے ان ممتاز شخصیات نے بہت سے لوگوں کی زندگی کو بدلا ہے۔ میری خواہش ہے کہ آپ تمام حضرات مزید توانائی کے ساتھ ملک کی تعمیر کے کام کو تیز کریں ۔‘‘

 جناب امت شاہ نے کہا، ’’پدم ایوارڈز مغربی بنگال کے لیے فخر کا لمحہ ہیں جو آرٹ، ثقافت، علم اور خدمت کا گہوارہ رہا ہے۔ آرٹ کے شعبے میں پدم شری اعزازات جناب پروسنجیت چٹرجی، جناب کمار بوس، جناب ترون بھٹاچاریہ، محترمہ ترپتی مکھرجی، جناب جیوتش دیبناتھ اور جناب ہری مادھو مکھوپادھیائے (بعد از مرگ) کو دیے گئے ہیں۔ جبکہ جناب اشوک کمار ہلدر، جناب گمبیر سنگھ یون زون، جناب مہیندر ناتھ رائے، جناب ربی لال ٹوڈو اور جناب سروج منڈل کو ادب، تعلیم اور طب کے شعبوں میں ان کی خدمات کے اعتراف میں نوازا گیا ہے۔ یہ اعزازات پیپلز پدم کی حقیقی روح کے مطابق ہندوستان کے ثقافتی اور فکری منظر نامے کی تشکیل میں بنگال کے پائیدار کردار کی عکاسی کرتے ہیں۔‘‘

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا، ’’یہ پوری ریاست کے لیے فخر کی بات ہے کہ اتر پردیش کی وہ شخصیات جنہوں نے اپنے شعبوں میں بے مثال خدمات انجام دیں، انہیں پدم ایوارڈز سے نوازا جا رہا ہے۔ میڈسن کے شعبے میں جناب راجندر پرساد جی، جناب شیام سندر جی اور جناب کومل کرشن ٹھکرال جی،فن کے شعبے میں جناب انیل کمار رستوگی جی، جناب چرنجی لال یادو جی اور جناب این راجم جی، انجینئرنگ اور آثار قدیمہ کے شعبوں میں جناب اشوک کمار سنگھ جی اور جناب بدھ رشمی مانی جی، تعلیم اور ادب کے شعبوں میں محترمہ منگلا کپور جی،کھیلوں کے شعبے میں جناب پروین کمار جی اور زراعت کے شعبے میں جناب رگھو پت سنگھ جی نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ سماجی ذمہ داریوں کو ایمانداری سے نبھاتے ہوئے ملک کی تعمیر میں مؤثر کردار ادا کیا جا سکتا ہے۔‘‘

مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے کہا، ’’پدم ایوارڈز نامور شخصیات کو نواز کر کیرالہ کے وقار کا جشن مناتے ہیں۔ جسٹس کے ٹی تھامس، جناب پی نارائن اور جناب وی ایس اچوتھانندن (بعد از مرگ) جیسی ممتاز شخصیات کو عوامی امور، ادب اور تعلیم میں پدم وبھوشن سے نوازا گیا ہے، جناب مموٹی اور جناب ویلاپلی نتیسن کو آرٹ اور عوامی امور میں پدم بھوشن اور جناب اے ای متھونایگم، محترمہ کلامنڈلم وملا مینن اور محترمہ کولاکل دیوکی اما جی کو سائنس اور انجینئرنگ، آرٹ اور سماجی کاموں میں پدم شری دیا گیا ہے۔ ان کی مثالی خدمات دوسروں کے لیے ترغیب ہوں گی۔‘‘

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا، ’’ثقافت، فکری اور سماجی طاقت کے مرکز کے طور پر کرناٹک کی عظمت پوری آب و تاب کے ساتھ سامنے آئی ہے کیونکہ اس کی آٹھ ممتاز شخصیات کو پدم ایوارڈز سے نوازا گیا ہے۔ جہاں جناب شتاودھانی آر گنیش کو آرٹ کے شعبے میں بے پناہ خدمات پر پدم بھوشن سے نوازا گیا، وہیں جناب انکے گوڈا ایم، ڈاکٹر پربھاکر بسو پربھو کورے، محترمہ ایس جی سشیل اما، جناب ششی شیکھر ویمپتی، محترمہ شبھا وینکٹیش ایانگر، ڈاکٹر سریش ہاناگوادی اور جناب ٹی ٹی جگن ناتھن کو سماجی کاموں، ادب و تعلیم، سائنس و انجینئرنگ، طب اور تجارت و صنعت کے شعبوں میں پدم شری سے نوازا گیا ہے۔ ان کی لگن اور حب الوطنی نئے تبدیلی لانے والوں کے لیے ایک معیار رہے گی۔‘‘

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا، ’’یہ تمل ناڈو کے لیے بڑی خوشی کا موقع ہے کیونکہ جناب کلی پٹی راماسامی پلانیسوامی اور جناب ایس کے ایم میلانندن جیسی ممتاز شخصیات کو صحت اور سماجی کام کے شعبوں میں ان کی خدمات کے لیے پدم بھوشن سے نوازا گیا ہے، جبکہ جناب ایچ وی ہانڈے، جناب کے راماسامی، ڈاکٹر پنیا مورتی نتیسن اور جناب ویزیناتھن کامکوٹی کو میڈسن، سائنس اور انجینئرنگ کے شعبوں میں خدمات پر پدم شری دیا گیا ہے۔ پیپلز پدم کے لیے ان کا انتخاب بالکل مناسب ہے، جسے مودی جی نے معاشرے کے رول ماڈلز کی عزت افزائی کے لیے ایک پلیٹ فارم میں تبدیل کر دیا ہے۔ ان کی مثالیں یقیناً مزید لوگوں کو معاشرے کی بے لوث خدمت کرنے کی ترغیب دیں گی۔‘‘

جناب امت شاہ نے مزید کہا، ’’انتہائی فخر کے ساتھ ہم تمل ناڈو کی ان شخصیات کو مبارکباد پیش کرتے ہیں جنہیں آرٹ، سول سروس، ادب اور تعلیم کے شعبوں میں ان کی خدمات کے لیے پدم شری سے نوازا گیا ہے۔ محترمہ گایتری بالاسبرامنیم، محترمہ رنجنی بالاسوبرامنیم، جناب اوتھوار تھرو تھانی سوامی ناتھن، جناب آر کرشنن، جناب راجستھاپتی کالیاپا گونڈر، جناب تھرووارور بھکتاوتسلم، محترمہ سیواسنکاری اور جناب کے وجے کمار کی خدمات بھارتیوں کی نسلوں کو متاثر کرتی رہیں گی۔‘‘

امور  داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے کہا، ’’مہاراشٹر آرٹ، ادب، موسیقی، کھیل اور صنعت کے شعبوں سے تعلق رکھنے والی کئی شخصیات کی سرزمین ہے۔ یہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ دھرمیندر جی کو پدم وبھوشن، الکا یاگنک جی، پیوش پانڈے جی اور ادے کوٹک جی کو پدم بھوشن اور روہت شرما جی، ستیش شاہ جی، آر مادھون جی، ارمیڈا فرنانڈیز جی، اشوک کھاڈے جی، جناردن باپو راؤ بوتھے جی، جوزر واسی جی، رگھوویر تکارام کھیڈکر جی، بھیکلیا لاڈکیا دھنڈا جی، ستیہ نارائن نوول جی اور شری رنگ دیو با لاڈ جی کو پدم شری ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔‘‘

مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے کہا، ’’پدم ایوارڈز آسام کی تخلیقی صلاحیتوں اور حب الوطنی کو نمایاں کرتے ہیں۔آرٹ کے شعبے میں پدم شری کا اعزاز جناب ہری چرن سیقیا، جناب ایم نورالدین احمد اور محترمہ پوکھلا لکھتیپی کو دیا گیا ہے، جبکہ جناب جوگیش دیوری کو زراعت میں ان کے تعاون اور آنجہانی کبیندر پرکایستھ کو عوامی امور کے لیے نوازا گیا ہے۔ مجموعی طور پر، یہ اعزازات ہندوستانکی عوامی زندگی کو مالا مال کرنے میں آسام کے طاقتور کردار کا جشن ہیں۔‘‘

*******

(ش ح – ک ح ۔ م ش)

U. No. 1119


(रिलीज़ आईडी: 2219040) आगंतुक पटल : 5
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी