کامرس اور صنعت کی وزارتہ
بھارت گلفوڈ 2026 میں سب سے بڑی عالمی موجودگی والے ملک (کنٹری پارٹنر) کے طور پر کلیدی کردار ادا کر رہا ہے
گلفوڈ 2026 میں 500 سے زائد بھارتی کمپنیاں شرکت کر رہی ہیں، جہاں اپیڈا کے کلینری زون میں جی آئی تصدیق شدہ چاول کے پکوانوں کو نمایاں کیا گیا
ایپیڈا کی بھارتی پہل کے تحت آٹھ بھارتی اسٹارٹ اپس نے گلفوڈ 2026 میں زرعی خوراک کی اختراع کی نمائش کی
प्रविष्टि तिथि:
26 JAN 2026 8:52PM by PIB Delhi
دنیا کی سب سے بڑی سالانہ خوراک اور مشروبات کی تجارتی نمائش، گلفوڈ 2026 میں کنٹری پارٹنر کے طور پر بھارت نے اپنی مضبوط اور اسٹریٹجک موجودگی درج کرائی ہے، جو عالمی زرعی خوراک اور ڈبہ بند خوراک کے شعبے میں بھارت کی بڑھتی ہوئی قیادت کو اجاگر کرتی ہے۔ نمائش کاروں کی تعداد اور کل نمائشی رقبہ، دونوں کے لحاظ سے گلفوڈ 2026 میں شرکت کرنے والے تمام ممالک میں بھارت کی شرکت سب سے زیادہ ہے۔
گلفوڈ 2026 میں بھارت کی جانب سے پیش کی جانے والی اہم مصنوعات میں باسمتی چاول، دس سے زیادہ بھارتی جی آئی ٹیگ والی چاول کی اقسام، پراسیسڈ فوڈ مصنوعات، باجرہ، مونگ پھلی، چائے، مصالحے، ہلدی، نامیاتی مصنوعات اور تازہ پھل و سبزیاں شامل ہیں۔
ڈبہ بند خوراک کی صنعتوں کی وزارت کے سکریٹری جناب اے پی داس جوشی نے آج دبئی ایکسپو سٹی میں واقع ایپیڈا(اے پی ای ڈی اے) پویلین میں بھارتی پویلین کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر متحدہ عرب امارات میں بھارت کے سفیر ڈاکٹر دیپک متل اور حکومت ہند کے دیگر اعلیٰ حکام، جن میں ایپیڈا کے چیئرمین جناب ابھیشیک دیو، آئی ٹی پی او کے منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر نیرج کھروال اور بھارت کے نمائش کار بڑی تعداد میں موجود تھے۔
متحدہ عرب امارات، ایپیڈا کی مقرر کردہ مصنوعات کے لیے سب سے بڑی مارکیٹ اور خلیجی خطے کا گیٹ وے ہے، جو بھارت کی زرعی برآمدات کا سب سے بڑا مرکز ہے۔ بھارت-یو اے ای جامع اقتصادی شراکت داری کے معاہدے (سی ای پی اے) کا دو طرفہ تجارت پر، خاص طور پر فوڈ پروسیسنگ انڈسٹری اور زرعی برآمدات پر گہرا اثر پڑا ہے۔
گلفوڈ میں بھارت کی روایتی طور پر مضبوط موجودگی رہی ہے، لیکن 2026 کے ایڈیشن میں بھارت کی اب تک کی سب سے بڑی شرکت دیکھی گئی ہے، جس میں 600 سے زائد بھارتی کمپنیاں بنیادی اشیائے خوردونوش، تازہ مصنوعات، پراسیسڈ فوڈ، مشروبات، ایگری ٹیک اور فوڈ پروسیسنگ سمیت مختلف زمروں میں اپنی مصنوعات پیش کر رہی ہیں۔ کنٹری پارٹنر کے طور پر، بھارت کو ایک مربوط ڈیزائن تھیم کے تحت نمائشی مقامات پر نمایاں برانڈنگ، خصوصی کانفرنس سیشنز اور بہتر بی 2 بی رابطوں کے مواقع فراہم کیے گئے ہیں۔
ایپیڈا نے گلفوڈ کے مختلف پویلینوں میں تقریباً 1,500 مربع میٹر رقبہ حاصل کیا ہے، جن میں دالیں، اناج، ورلڈ فوڈ، مشروبات اور گلفوڈ گرین شامل ہیں، جہاں 170 سے زائد نمائش کار اپنی مصنوعات کی نمائش کررہے ہیں۔ ان میں محکمۂ تجارت کے تحت آنے والے ادارے جیسے ٹی بورڈ، اسپائس بورڈ اور ہلدی بورڈ؛ حکومت ہند کی تنظیمیں جیسے نیشنل ہارٹیکلچر بورڈ، کیمپکو(سی اے ایم پی سی او)، این سی ای ایل اور نیفیڈ، نیز کئی ریاستی حکومتیں اور ادارے جیسے حکومت میگھالیہ، مارک فیڈ پنجاب، سکم-افکو، بہار اسٹیٹ ملک کوآپریٹو فیڈریشن لمیٹڈ(سی او ایم ایف ای ڈی)، حکومت بہار کا محکمۂ زراعت اور اتراکھنڈ ہارٹیکلچر بورڈ شامل ہیں۔
مزید برآں، 500 سے زائد بھارتی کمپنیاں، جن میں زیادہ تر ادارہ جاتی اور بڑے کھلاڑی شامل ہیں، دونوں نمائشی مقامات پر آزادانہ طور پر حصہ لے رہی ہیں۔
گلفوڈ 2026 کی خصوصی توجہ کےحامل ایپیڈا پویلین میں واقع بھارتی فوڈ ٹیسٹنگ اور کلنری زون ہے، جسے مشہور شیف جناب ہرپال سنگھ سوکھی نے تیار کیا ہے۔ اس زون میں دس بھارتی جی آئی ٹیگ والی چاول کی اقسام سے تیار کردہ پکوان پیش کیے جا رہے ہیں، جن میں اتر پردیش کا کالا نمک، آسام کا جوہا، چھتیس گڑھ کا ناگری دبراج، اڈیشہ کا جیرافول، مہاراشٹر کا امبے موہر، مغربی بنگال کا گووند بھوگ، جموں و کشمیر کا مشک بدجی، بہار کا کٹارنی، منی پور کا چک ہاؤ کالا چاول اور آسام کا بوکا چول شامل ہیں۔ ساتھ ہی، آل انڈیا رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے پیش کردہ بریانی بھی یہاں دستیاب ہے۔
گلفوڈ 2026 میں بھارت کی شرکت کا ایک اور اہم پہلو ایپیڈا کی بھارتی پہل کے تحت آٹھ اسٹارٹ اپس کی موجودگی ،ایگری ٹیک، لچیلے پن، ترقی کے لیے بھارت ہب اور برآمدات کو فروغ دینے کے لیے انکیوبیشن ہے۔ یہ اسٹارٹ اپس صنعتی شراکت داروں ایم /ایس لولو گروپ اور ایم / ایس النسنز کے تعاون سے زرعی خوراک اور ایگری ٹیک کے شعبے میں اختراعی مصنوعات اور ٹیکنالوجیز کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ ایپیڈا کی جانب سے زرعی خوراک اور ایگری ٹیک کے شعبوں میں کام کرنے والے اسٹارٹ اپس کی برآمدی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے کے لیے بھارتی پہل شروع کی گئی ہے۔
گلفوڈ 2026 میں کنٹری پارٹنر کے طور پر بھارت کی شرکت عالمی منڈیوں میں اعلیٰ معیار کی، محفوظ اور پائیدار غذائی مصنوعات کی فراہمی کے لیے ملک کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ بھارتی پویلین تازہ اور ڈبہ بندو خوراک، اناج، باجرہ اور برآمدی ٹیکنالوجیز میں بھارت کی مضبوط صلاحیتوں کو اجاگر کرتا ہے، جس سے تجارتی تعلقات مضبوط ہونے اور بھارت کے دنیا کا فوڈ باسکٹ بنانے کے حکومتی وژن کے مطابق ایک قابل اعتماد عالمی شراکت دار کے طور پر پوزیشن حاصل کرنے کی توقع ہے۔
*******
(ش ح – ک ح ۔ م ش)
U. No. 1117
(रिलीज़ आईडी: 2219031)
आगंतुक पटल : 3