وزارت سیاحت
azadi ka amrit mahotsav

بھارت پرو نے  ہندوستان کی کثیر جہتی روح کاجشن منایا ہے:لوک سبھا کے اسپیکرجناب اوم برلا


ہندوستان کا لوک ورثہ وزیر اعظم مودی کے قومی ترقی کے نظریہ کا مرکزومحور ہے: گجیندر سنگھ شیخاوت

بھارت پرو-2026 کا لال قلعہ میں آغاز، ہندوستان کی ثقافتی شان و شوکت کا مظاہرہ

प्रविष्टि तिथि: 26 JAN 2026 11:20PM by PIB Delhi

01.jpg

حکومت ہند کی وزارت سیاحت کے زیر اہتمام چھ روزہ قومی ثقافتی تہوار بھارت پرو-2026 کا آج یوم جمہوریہ کی تقریبات کے حصہ کے طور پر تاریخی لال قلعہ احاطے میں افتتاح کیا گیا۔

اس میلے کا افتتاح لوک سبھا کے اسپیکر جناب اوم برلا نے ثقافت اور سیاحت کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت اور سکریٹری سیاحت جناب سمن بلا کے ساتھ ریاستوں، مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور مرکزی وزارتوں کے معززین، فنکاروں اور نمائندوں کی موجودگی میں کیا۔ لوک سبھا کے اسپیکر جناب اوم برلا نے اپنے افتتاحی خطاب میں بھارت پرو کو ہندوستان کی کثیر جہتی روح کا جشن قرار دیا۔ انہوں نے روشنی ڈالی کہ یہ سال خاص اہمیت کا حامل ہے کیونکہ قوم قومی گیت ’’وندے ماترم‘‘ کے 150 شاندار سال کی یاد مناتا ہے۔ اس تناظر میں، انہوں نے کہا، بھارت پرو، یوم جمہوریہ کی جھانکیوں، ریاستوں کی جانب سے شاندار ثقافتی مظاہرے، اور ایسی نمائشوں کے ذریعے ہندوستان کے تاریخی سفر کی عکاسی کرتا ہے جو روایت اور اختراع کو ایک دوسرے سے جوڑتی ہیں۔

02.jpg

 

03.jpg

 

جناب برلا نے کہا کہ یہ تہوار ہندوستان کی لوک روایات کو آگے بڑھانے والے فنکاروں، کسانوں کو ،جن کی پیداوار زندگی کو برقرار رکھتی ہے، اور کاریگروں اور بنکروں کو خراج عقیدت ہے جو صدیوں پرانی وراثت کو زندہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بھارت پرو میں دیکھا جانے والا تنوع صرف  علمی تنوع کی ہی نہیں بلکہ ہندوستانیت کے گہرے ثقافتی جوہر کی نمائندگی کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ تقریب یہ ظاہر کرتی ہے کہ کس طرح ٹیکنالوجی، آرٹ، انسانی وسائل اور روایتی علم ایک دوسرے کے ساتھ مل کر جدید ہندوستان کی شناخت کو تشکیل دیتے ہیں، جہاں روایت اور ترقی ایک دوسرے کی تکمیل کرتے ہیں۔

 

تمام حصہ لینے والے فنکاروں، دستکاروں، ریاستوں اور اداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ ان کی اجتماعی لگن نے بھارت پرو کو ایک متاثر کن اور یادگار جشن بنا دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس امرت کال کے دوران، وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی رہنمائی میں حکومت کی کوشش یہ یقینی بنانا ہے کہ معاشرے کے ہر طبقے کو ہم آہنگی، اتحاد اور ترقی پر مبنی ثقافتی نشاۃ ثانیہ سے فائدہ پہنچے۔

04.jpg

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے کہا کہ بھارت پرو ہندوستان کی لوک ثقافت کی دولت اور تنوع کو ظاہر کرنے کے لیے ایک عظیم پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان کے لوک فنون، روایات اور ثقافتی طریقوں کو سب سے زیادہ اہمیت دی جا رہی ہے، کیونکہ یہ قومی جذبے کی جڑیں اور ملک کی ترقی کی بنیاد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ تہوار روایت کو جدید امنگوں سے جوڑتے ہوئے ثقافتی ورثے کے تحفظ کے لیے حکومت کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

05.jpg

 

بھارت پرو 2026 کا مقصد ہے:

 

  • ہندوستان کے متنوع ثقافتی ورثے کو نمایاں کرنا
  • گھریلو سیاحت کو فروغ دینا
  • کاریگروں اور ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا
  • سیاحت سے متعلق بیداری پیدا کرنا
  • ثقافتی شراکت کے ذریعے قومی یکجہتی کو مضبوط کرنا

 

بھارت پرو-2026 کی اہم خصوصیات

 

    • یوم جمہوریہ کے 41 جھانکیوںکی نمائش
    • ریاستی/مرکز کے زیر انتطام علاقے کے گروپوں، شمالی زونل ثقافتی مرکز، سنگیت ناٹک اکادمی، اور معروف فنکاروں کے48 ثقافتی پروگرام
    • مسلح افواج اور نیم فوجی بینڈز کی 22 پرفارمنس
    • ایک عظیم الشان فوڈ کورٹ جس میں 60 اسٹال ہیں جن میں ہندوستان بھر کے کھانوں اور لائیو کھانا پکانے کے مظاہرے شامل ہیں

 

    • ریاستوں، مرکزی وزارتوں، ڈی سی ہینڈی کرافٹس، ڈی سی ہینڈلومس، اور ٹی اار آئی ایف ای ڈی کی طرف سے 102 دستکاری اور ہینڈلوم کے اسٹال
    • 34 ریاستی سیاحتی پویلین اور 24 مرکزی وزارت کے اسٹال
    • انٹرایکٹو ایکٹیویٹی زونز  جس میں نکڑ ناٹک، کوئز، بچوں کی سرگرمیوں کے دیگر امور، اور تجرباتی جگہیں شامل ہیں

 

اس تقریب میں تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں، 25 سے زیادہ مرکزی وزارتوں اور محکموں اور ملک بھر سے سرکردہ اداروں اور تنظیموں کی شرکت دیکھی جا رہی ہے۔

 

تہوار کے اوقات:

 

• 26 جنوری 2026: شام  5:00 بجے سے رات 9:00  بجے  تک  

• 27 سے31 جنوری 2026: دوپہر 12:00 بجے سے رات 9:00 بجے تک

 

 

06.jpg

 

عوام کے لیے داخلہ مفت ہے۔

اس سال کا موضوع آئین کے اس جذبے کی عکاسی کرتا ہے جو تنوع میں وحدت اور عوامی شمولیت پر مبنی ہے، اور ساتھ ہی “وندے ماترم” کے 150 برس مکمل ہونے کی یاد مناتا ہے—یہ وہ لازوال نغمہ ہے جس نے ہندوستان کی آزادی کی تحریک کو مہمیز دی اور آج بھی قومی یکجہتی، ثقافتی وقار اور مادرِ وطن سے محبت کی علامت ہے۔

 

***

 

 

(ش ح۔ ع و۔ ا ش ق)

URDU-1118

 


(रिलीज़ आईडी: 2219025) आगंतुक पटल : 10
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Malayalam