وزارت دفاع
ہندوستانی بحریہ کا فرسٹ ٹریننگ اسکواڈرن تھائی لینڈ کی فوکیٹ ڈیپ سی پورٹ پہنچا
प्रविष्टि तिथि:
26 JAN 2026 12:30PM by PIB Delhi
جنوب مشرقی ایشیا میں جاری تربیتی پروگراموں میں تعیناتی کے ضمن میں ہندوستانی بحریہ کے فرسٹ ٹریننگ اسکواڈرن (1 ٹی ایس)کے جہاز-آئی این ایس تیر ، آئی این ایس شاردل ، آئی این ایس سجاتا ،آئی سی جی ایس سارتھی کے ہمراہ 25 جنوری 2026 کو تھائی لینڈ کی فوکیٹ ڈیپ سی پورٹ پہنچ گئے۔ رائل تھائی نیوی (آر ٹی این) نے آر ٹی این بینڈ کی رسمی تقریب کے ذریعے بحری جہازوں کا پرتپاک استقبال کیا ۔
یہ دورہ ہندوستان اور تھائی لینڈ کے درمیان بڑھتی ہوئی سمندری شراکت داری کی علامت ہے ، جو علاقائی سلامتی ، استحکام اور باہمی مفاہمت کے تئیں مشترکہ عزم کی عکاسی ہے ۔ یہ بندرگاہی مشغولیت خاص طور پر اس لیے اہمیت رکھتی ہے کیونکہ 2026 کو آسیان- ہند سمندری شراکت کے سال کے طور پر منایا جا رہا ہے ۔
بندرگاہی سرگرمی کے دوران ، ہندوستانی بحریہ اور آر ٹی این کے اہلکار متعدد پیشہ ورانہ اور تربیتی سرگرمیوں میں مشغول ہوں گے جن کا مقصد باہمی تال میل اور آپریشنل ہم آہنگی کو بہتر کرنا ہے ۔ منصوبہ بند سرگرمیوں میں آر ٹی این کی سینئر لیڈرشپ کے ساتھ بات چیت ، پیشہ ورانہ تبادلے ، یوگا سیشن ، دوستانہ اسپورٹس فکسچر ، اور گزرگاہی مشق (پی اے ایس ای ایکس) شامل ہیں ۔
ہندوستانی بحریہ اور آر ٹی این کے درمیان قریبی ، دوستانہ اور مسلسل بڑھتے ہوئے دو طرفہ تعلقات قائم ہیں ، جو باقاعدہ مشغولیتوں اور مشقوں کے ذریعے مضبوط ہوتے ہیں ۔ آیوتھیاکی مشق اور انڈو تھائی کوآرڈینیٹڈ پٹرول (کورپیٹ) جیسے دو طرفہ اقدامات کے ذریعے مشترکہ سمندری مقامات میں ہم آہنگی کوبہتر کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔ مزید برآں ، گزشتہ سال منعقد ہونے والی سہ فریقی سمندری مشق سٹمیکس ، آر ٹی این سمیت علاقائی بحری افواج کے درمیان بہتر باہمی تال میل اور پیشہ ورانہ ہم آہنگی کی عکاسی کرتی ہے ۔ چونکہ ہندوستان فروری 2026 میں تھائی لینڈ سے آئی او این ایس کی صدارت سنبھالے گا،ہندوستانی بحریہ انڈین اوشین نیول سمپوزیم (آئی او این ایس) کی آر ٹی این کی مثالی قیادت کا سلسلہ برقرار رکھنے کا متمنی ہے ۔
فرسٹ ٹریننگ اسکواڈرن کا تھائی لینڈ کا دورہ حکومت ہند کے مہاساگر (خطوں میں سلامتی اور ترقی کے لیے باہمی اور مجموعی ترقی کی پہل) کے وژن سے ہم آہنگ ہے اور علاقائی شراکت داروں کے ساتھ تعمیری تال میل کے لیے ہندوستانی بحریہ کے عزم کی نشاندہی کرتا ہے ۔ یہ تعیناتی ایک ذمہ دار سمندری شراکت دار کے طور پر ہندوستان کے کردار اور بحر ہند کے پورے خطے میں بحری سلامتی اور تعاون کو مستحکم کرنے کی اس کی مسلسل کوششوں کو اجاگر کرتی ہے ۔
3T78.jpeg)
5B47.jpeg)
1A9W.jpeg)
JNKN.jpeg)
****
ش ح-م ش ع-ش ا
UR No. 1111
(रिलीज़ आईडी: 2219008)
आगंतुक पटल : 7