کارپوریٹ امور کی وزارتت
ہندوستان بھر سےپی ایم آئی ایس کے 100 سے زیادہ ٹرینی یوم جمہوریہ کی تقریبات میں شرکت کے لیے دہلی پہنچے ۔ آج انہوں نے کارپوریٹ امور کی وزارت(ایم سی اے)کے وزیر مملکت کے ساتھ بات چیت کی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
25 JAN 2026 9:01PM by PIB Delhi
یوم جمہوریہ کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پرحکومت ہندکی کارپوریٹ امور کی وزارت نے نئی دہلی میں ملک بھر سے 100 سے زیادہ انٹرن شپ کے لیےتین روزہ پروگرام کا اہتمام کیا جو وزیر اعظم کی انٹرن شپ اسکیم(پی ایم آئی ایس) کے تحت سرکردہ کمپنیوں میں داخلہ لے رہے ہیں۔
آئی بی ایم، انفوسس، ایم آر ایف، آئی ڈی ایف سی بینک اور وِپرو جیسی سرکردہ کمپنیوں کے انٹرن نے وزیراعظم میوزیم اور راج گھاٹ سمیت شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا۔ تمام انٹرنز 26 جنوری کو یوم جمہوریہ کی پریڈ میں بھی شرکت کریں گے۔
ٹورکےپروگرام کے ایک حصے کے طور پر، پی ایم آئی ایس انٹرنز نے 25 جنوری کو کارپوریٹ امور اور سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے وزیر مملکت جناب ہرش ملہوترا کے ساتھ بات چیت کی اور اس اسکیم کے بارے میں اپنے سیکھنے کے تجربات، عزائم اور ردعمل مشترک کیا۔
اپنے خطاب میں وزیرموصوف نے نوجوانوں کے اہم کردار اور کیریئر کے آغاز میں انٹرن شپ کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے نوجوان وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے 2047 تک ترقی یافتہ ہندوستان کے وژن کو عملی جامہ پہنانے میں کلیدی رول ادا کرتے ہیں۔ ہندوستان کے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیےپی ایم آئی ایس کو نئے مواقع اور نظریاتی تعلیم اور عملی تجربے کے درمیان ایک پل کے طور پر کام کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، جس سے نوجوانوں کو سرکردہ کمپنیوں میں بامعنی، زمینی سطح پر تجربہ حاصل ہوسکے۔
پیرامل انٹرپرائزز میں سیلز انٹرن کے طور پر کام کرنے والے بہار سے تعلق رکھنے والے شرون کمار نے اپنے پی ایم آئی ایس کے تجربے کو تبدیلی کے طور پر بیان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’’لون پروسیسنگ ڈپارٹمنٹ میں کام کرنے والے آرٹس گریجویٹ کے طور پر پی ایم آئی ایس نے ایسے مواقع کے دروازے کھول دیے ہیں جن کا میں نے پہلے کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا۔‘‘اس پروگرام نے میرے پیشہ ورانہ سفر کی تشکیل میں ایک اہم کردار ادا کیا ہے۔اکیڈمک تعلیم اور حقیقی دنیا کے کام کے تجربے کے درمیان ایک اہم پل کا کام کرتا ہے۔ شرون کی کمپنی اس اسکیم کے تحت پیش کردہ دیے جانے والے ماہانہ 5,000 روپئے کے 9,500 روپئے ماہانہ اضافی رقم بھی پیش کرتی ہے۔
ہریانہ کی ایک دیگر پی ایم آئی ایس انٹرنرہمانی ملہوترا آئی بی ایم میں ایپلیکیشن ڈیولپمنٹ انٹرن کے طور پر کام کر رہی ہیں۔ ماضی میں کوئی تجربہ نہ ہونے کے باوجود اس نے اس انٹرن شپ کو اپنی زندگی کا ایک اہم موڑ قرار دیا۔ ہریانہ کے کروکشیتر سے تعلق رکھنے والی ہیمانی کو کرناٹک میں ایک موقع کے لیے منتخب کیا گیا۔ اسے قبول کرنے میں انہوں نے ہچکچاہٹ محسوس نہیں کیا۔ انہوں نے بتایا کہ آئی بی ایم کے ساتھ کام کرنا میرے لیے ایک ایسا موقع تھا جسے میں کھونا نہیں چاہتی تھی۔ اس تجربے نے مجھے دکھایا ہے کہ صحیح موقع ملنے پر فاصلہ کوئی رکاوٹ نہیں بنتی ۔
اس پروگرام نے پی ایم آئی ایس انٹرنر کو کام کی جگہ سے الگ ایک وسیع تناظر اور تجربہ فراہم کیا، جس سے وہ ملک بھر کے ساتھیوں سے رابطہ قائم کر سکیں اور ایک بڑے قومی تناظر میں اپنی خواہشات پر غور کر سکیں۔ اس طرح کے تجربات ان کے پیشہ ورانہ سفر کو گہرا کرتے ہیں اور اگلی نسل کو مزید پراعتماد، باشعور، اور قابل پیشہ ور افراد کی تشکیل میں اپنا تعاون دیتے ہیں۔
وزیر اعظم انٹرن شپ اسکیم کے بارے میں
وزیر اعظم انٹرن شپ اسکیم (پی ایم آئی ایس) وزیر اعظم کے پانچ مواقع پیکیج کا حصہ ہے۔ اس کا مقصد پانچ سال کی مدت میں ہندوستانی نوجوانوں کے لیے روزگار، ہنرمندی کی ترقی اور دیگر مواقع کی سہولت فراہم کرنا ہے۔ یہ اسکیم ہندوستان بھر کی معروف کمپنیوں میں پیڈانٹرن شپ کے مواقع فراہم کرتی ہے۔پی ایم آئی ایس کا مقصد ہندوستانی نوجوانوں کو عملی تجربہ اور صنعتی دنیا کی جانکاری فراہم کرکے ان کی روزگار کی صلاحیت کو بڑھانا ہے۔
اس اسکیم کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے: https://pminternship.mca.gov.in/

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ س ک۔ع ن)
U. No. 1113
(ریلیز آئی ڈی: 2218990)
وزیٹر کاؤنٹر : 34